نئی دہلی ریلوے اسٹیشن بھگڈر معاملہ کی تحقیقات کی جائے، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
دہلی کانگریس صدر نے اس موقع سے کہا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر محکمہ ریلوے کی بدانتظامی کیوجہ سے لوگوں کی موت ہوئی جس کیلئے براہ راست محکمہ ریلوے ذمہ دار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی ہدایات کے مطابق آج دہلی کانگریس کے قانونی اور محکمہ انسانی حقوق کے ایک وفد نے قومی انسانی حقوق کمیشن سے ملاقات کی۔ کانگریس وفد نے 15 فروری کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی بدانتظامی کی وجہ سے مچی بھگدڑ میں مرنے والے لوگوں کی شکایت کے حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم میں اس افسوسناک حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی کی تشکیل اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وفد کی سربراہی دہلی کانگریس کے قانونی اور محکمہ انسانی حقوق کے چیئرمین ایڈوکیٹ سنیل کمار نے کیا۔ وفد کے دیگر ممبران میں راجیش گرگ چیئرمین بوتھ منیجمنٹ، ایڈووکیٹ ساجد چودھری، ایڈووکیٹ شیخ عمران عالم، ایڈووکیٹ نشکرش گپتا، ایڈووکیٹ میگھا سہرا، ایڈوکیٹ بابر، ایڈوکیٹ پرتاپ سنگھ، ایڈوکیٹ دیپک پائلٹ اور لا طالب علم کارتکیہ گرگ شامل تھے۔
دہلی کانگریس صدر نے اس موقع سے کہا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر محکمہ ریلوے کی بدانتظامی کی وجہ سے لوگوں کی موت ہوئی جس کے لئے براہ راست محکمہ ریلوے ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کی بھگڈر نہ مچے اس کے لئے ریلوے گائڈ لائنز جاری کریں، تاکہ دہلی اور دیگر ریاستوں سے کمبھ جانے والوں کی جان بچائی جا سکے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کمبھ میں بدانتظامی کی وجہ سے 29 جنوری کو بھی پریاگ راج میں بھگڈر مچنے کی وجہ سے 35-40 لوگوں کی موت ہوئی تھی، لیکن مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اس پر کوئی حساسیت کا مظاہرہ نہیں کیا۔
دیویندر یادو نے آگے کہا کہ 144 سال بعد مقدس کمبھ میں کروڑوں ہندوستانیوں کی عقیدت ہے کہ وہ گنگا سماگم میں ڈبکی لگائے، جس کے لئے مرکزی حکومت سمیت ریاستی حکومت بھی لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے لیکن لوگوں کے لئے نہ تو ریاستوں کے ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں اور آمد و رفت کا کوئی نظام ہے اور نہ ہی کمبھ کی جگہ کو عام لوگوں کے لئے منظم کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا جب مرکزی حکومت اور اترپردیش کی حکومت کمبھ میں کروڑوں لوگوں کے ڈبکی لگانے کا کریڈٹ لے رہی ہے تب کمبھ میں یا کمبھ کے لئے جانے والے لوگوں کی موت کے لئے بھی بی جے پی کی مرکزی حکومت کو ذمہ داری لینی چاہیئے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ صرف نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر فی گھنٹہ 1500 ٹکٹ فروخت کی جا رہی ہے، ٹرینوں میں دری، ریلوے کی آمد و رفت میں سدھار کئے جائیں، تاکہ کمبھ جانے والے عقیدت مندوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بدانتظامی کی دہلی کانگریس لوگوں کی موت محکمہ ریلوے کی وجہ سے ریلوے کی کے لئے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ، کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم دھماکہ، ایک راہگیر زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ تھانے کے دروازے پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکے سے ایک راہگیز زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع پولیس تھانے کے قریب دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے دروازے کے قریب ہوا ہے۔ نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے دستی بم تھانے کے اندر داخل نہ ہو سکا اور مرکزی دروازے کے قریب ہی پھٹ گیا۔ ایک راہگیر بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ہے۔ جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر کر تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔