بھارت : ریلوے اسٹیشن کی زیر تعمیرعمارت منہدم، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
قنوج(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر قنوج میں ریلوے اسٹیشن کی زیرتعمیرعمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سے درجنوں مزدور ملبے تلے دب گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹیشن پر دو منزلہ عمارت کی تزین و آرائش کا کام جاری تھا۔ جائے حادثے پر 35 کے قریب مزدور موقع پرموجود تھے، ریلوے، پولیس اور انتظامی اہلکاروں کی قیادت میں امدادی کارروائیوں نے اب تک 23مزدوروں کو ملبے سے نکالا لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) شبھرانت کمار شکل نے صحافیوں کو بتایا ”ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ زیرتعمیر چھت کا شٹرنگ گرنے سے پیش آیا“۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”ہماری پہلی ترجیح پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنا ہے۔ ہم ریسکیو کی کوششوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔“ ریلوے حکام نے کہا کہ ملبےسے مزدورں کو نکالنے کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:کراچی کو جتنے وسائل صدر زرداری نے دیے، کسی نے نہیں دیے، بلاول بھٹو
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کوئٹہ، کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم دھماکہ، ایک راہگیر زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ تھانے کے دروازے پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکے سے ایک راہگیز زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع پولیس تھانے کے قریب دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے دروازے کے قریب ہوا ہے۔ نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے دستی بم تھانے کے اندر داخل نہ ہو سکا اور مرکزی دروازے کے قریب ہی پھٹ گیا۔ ایک راہگیر بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ہے۔ جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر کر تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔