ہفتے کے روز کی چھٹی بند؛ 6 دن کام کا نوٹیفیکشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سعید احمد :وزیر ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی افسروں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردیا
ریلوےہیڈکوارٹر میں افسروں کی ہفتہ کےروز کی چھٹی بند کردی گئی ،ریلوےہیڈکوارٹرکے افسر اب ہفتے کو بھی دفتر آئیں گے،وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،
وفاقی وزیر ریلوے کی تعیناتی کے ساتھ ہی ریلوے افسروں کی عیاشیاں ختم ہوگئیں ، ریلوے افسروں کی ہفتے کی چھٹی منسوخ کردی گئی وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا قلمدان سنبھالتے ہی افسروں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردی ا، ریلوےہیڈکوارٹر میں افسروں کی ہفتہ کی چھٹی بند کرکے ریلوےہیڈکوارٹر افسروں کو اب ہفتے کو بھی دفتر آنے کا حکم جاری کردیا.
رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور، نوٹیفکیشن جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا، انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو دیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئین کی شق 64(1) کے تحت ان کی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سینٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ برس بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا تھا، وہ سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی رہیں، ثانیہ نشتر خیبرپختونخوا سے 2021 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔