2025-02-26@10:56:47 GMT
تلاش کی گنتی: 556
«روانگی میں»:
بیجنگ: 2025 تائیوان ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تائیوان امور کے حوالے سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے اہم بیانات اور نئے دور میں پارٹی کی تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کی مجموعی حکمت عملی پر عمل درآمد کرتے ہوئے مادر وطن کی وحدت کے عظیم نصب العین کو غیر متزلزل طور پر آگے بڑھانا ہوگا۔ وانگ حو نینگ نے کہا کہ...
خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کےاستعمال سےمتعلق رپورٹ مانگی ہے، احتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کےرکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ مئی کےپہلے ہفتےمیں کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنےکا حکم ملا ہے، تمام وزراء، مشیر اور معاونین کمیٹی کےسامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے، کابینہ اراکین فنڈز اور ان کےاستعمال سےمتعلق کمیٹی کو معلومات دیں گے۔ قاضی انور نے کہا کہ مئی میں اس عمل کو مکمل کرکےرپورٹ...
—فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی نے احتساب کمیٹی کو خیبر پختون خوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق بانئ پی ٹی آئی نے احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، بانئ پی ٹی آئی نے وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال پررپورٹ مانگی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے 4 صوبائی وزراء کی کارکردگی غیر تسلی بخش، رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش ہو گی خیبر پختون خوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی احتساب...
کراچی کے علاقے منظور کالونی کے گھر میں آتشزدگی کا واقعہ گھر کے مالک کی خود سوزی کا نتیجہ نکلا۔بلوچ کالونی پولیس کے مطابق گھر کے مالک نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگائی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو کے مطابق منظور کالونی میں عیدگاہ چوک پر گزشتہ روز گھر میں آگ لگنے سے 67 سالہ ظفر لئیق جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ 17 سالہ اعظم جھلس کر زخمی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق حالات و واقعات کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا ہے کہ 67 سالہ ظفر نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کیمیکل چھڑک کر مبینہ طور پر خود کو آگ لگائی۔پولیس کے مطابق آتشزدگی کے...
---فائل فوٹو موسمی خرابی کے پیشِ نظر ملک کے بالائی علاقوں کے لیے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی 13 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 منسوخ کر دی گئیں۔اسلام آباد سے اسکردو کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ ہو گئیں۔ قومی ایئر لائن کو نجکاری کیلئے دوبارہ لائیں گے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیبوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے۔ اسلام آباد کراچی کی پرواز ای ار 503 کی روانگی میں...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں گتے کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع سنی پلازہ کی دوسری منزل پر آگ، سامان جل گیا کراچی آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع سنی پلازہ کی... محکمۂ فائر بریگیڈ کے مطابق کورنگی نمبر ڈھائی پیٹرول پمپ کے قریب ایک گودام میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد 2 فائر ٹینڈرز کو روانہ کیا گیا۔فائر ٹینڈرز نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے گتے کے گودام میں لگی آگ کو بجھایا، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو...
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازکی کاوش نے معصو م بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیے گئے۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب نے ادا کیے۔ لاہور چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ بن گیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ چلڈرن ہسپتال کی کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید ہوئے۔ چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار کے مطابق 89 فیصد سے زائد رہا ہے۔ سندھ، بلوچستان...
بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک 17 سالہ نوجوان کی کامیاب سرجری کی ہے جو پیدائشی طور پر چار ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) کے ڈاکٹروں نے اس نوجوان کی دو اضافی ٹانگیں، جو اس کے پیٹ سے جڑی ہوئی تھیں، کو کامیابی سے علیحدہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کرشنا کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان اتر پردیش کے ضلع بالیا سے تعلق رکھتا ہے اور 28 جنوری کو AIIMS لایا گیا تھا۔ اضافی ٹانگوں کی وجہ سے اس کی جسمانی نشوونما متاثر ہو رہی تھی اور یہ اس کے دیگر اعضا کو نقصان پہنچا سکتی تھیں۔ آٹھویں جماعت تک پہنچنے پر اس نے تعلیم چھوڑ...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چلاس بونر داس میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بونر داس کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ بونر داس کا دس کلومیٹر روڈ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس بونر داس میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پسماندہ علاقوں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ان کے دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بونر داس پرائمری...
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے بیان میں کہا گیا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عدم موجودگی میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ اور انتقامی کارروائی کا واضح اور منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عدم موجودگی میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کو انتقامی کارروائی قرار دی ہے۔ اپنے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے کہا کہ قاٸد وحدت سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی بات کی ہے اور ایک سچے محب الوطن شخصیت ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ اور انتقامی کارروائی کا واضح اور منہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شمار ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور ان کے مخالفین انہیں تنقید کا نشانہ بناتے نظرآتے ہیں پھر چاہے وہ سیاسی سرگرمیاں ہوں یا ان کی ڈریسنگ۔ حال ہی مریم نواز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنیں جب پنجاب حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کے مختلف اخبارات کے فرنٹ پیج پر ایک اشتہار شائع ہوا جس میں خبریں نہیں تھیں بلکہ صرف مریم نواز کے بیانات اور منصوبوں کے اعلانات تھے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کرکٹ پر اشتہار: “اب مریم کے ہاتھوں 92 کا ورلڈکپ جتوانا رہ گیا ہے‘‘ اخبارات کا فرنٹ پیج دیکھنے...
اسکوا میں شعبہ سماجی انصاف کے سربراہ اسامہ صفا نے ان تفاوتوں کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو پیچھے نہ چھوڑنا عدم مساوات کو تسلیم کرنے سے کہیں زیادہ اقدامات کا تقاضا کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا کی ایک رپورٹ میں عرب ممالک میں مواقع اور بنیادی ضروریات تک رسائی میں مشکلات کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہاں 18 کروڑ 70 لاکھ افراد صحت، تعلیم، غذائی تحفظ، ٹیکنالوجی، سماجی تحفظ اور معیشت جیسے اہم شعبوں میں خود کو پسماندہ محسوس کرتے ہیں۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا (اسکوا) نے سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر جاری...
خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں قدرتی وسائل کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ماڑی انرجیز کے مطابق سپنوام ون کنویں سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ گیس اور 20 بیرل کنڈینسیٹ دریافت ہوئے ہیں۔ اس کنویں پر کھدائی کا آغاز 28 مئی 2024 کو کیا گیا تھا۔ماڑی انرجیز وزیرستان بلاک میں آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے اور اس بلاک میں 55 فیصد شیئر ہولڈر ہے، جبکہ جوائنٹ وینچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈروکاربن وسائل میں اضافے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، اور مزید...
ملک کیلئے خوشخبری، خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں قدرتی وسائل کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ماڑی انرجیز کے مطابق سپنوام ون کنویں سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ گیس اور 20 بیرل کنڈینسیٹ دریافت ہوئے ہیں۔ اس کنویں پر کھدائی کا آغاز 28 مئی 2024 کو کیا گیا تھا۔ماڑی انرجیز وزیرستان بلاک میں آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے اور اس بلاک میں 55 فیصد شیئر ہولڈر ہے، جبکہ جوائنٹ وینچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں۔کمپنی کا کہنا...
—فائل فوٹو آزاد کشمیر کی تحصیل آٹھ مقام کے دواریاں بازار میں آگ لگنے سے 8 دکانیں جل گئیں۔ لائٹ ہاؤس، آگ لگنے سے 20 سے زائد پتھارے خاکستر کراچی لائٹ ہائوس لنڈا بازار میں آگ لگنے سے 20 سے... پولیس نے بتایا ہے کہ فائر ٹینڈرز اور ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق آگ کی وجہ سے 2 گیسٹ ہاؤس اور 3 موٹر سائیکلیں بھی جل گئیں۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 24 فروری 2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، بڑی شاہراہوں پر دھرنوں، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کے بعد لانگ مارچ کی کال دیں گے، پورے ملک سے قافلے نکلیں گے، کسان، مزدور، طلبا سمیت عوام کی بڑی تعداد اپنے حقوق کے حصول اور خصوصی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف پرامن مزاحمتی جدوجہد کا حصہ ہوں گے، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا، ملک کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔فارم 47 پر نہیں فارم 45 پر حکومت قائم ہونی چاہیے۔ پیکا قانون...
انسانی حقوق کونسل سے اپنے ایک خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اُن یکطرفہ و ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے بھی خواہاں ہیں جو نہ صرف ایرانی عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی کرتی ہیں بلکہ کروڑوں بے گناہ انسانوں کی مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی عالمی سطح پر انسانی حقوق کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔ یہ اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گولی کیوں چلائی کے حوالے سے بار بار سوال کیا لیکن وہ کہتے ہیں ہم وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں۔ اسلام آباد میں این ایف سی پالیسی ڈائیلاگ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق آرٹیکل 245 وفاقی حکومت نے نافذ کیا تھا ہم نے نہیں، وہ کہتے ہیں آرٹیکل 245 کے تحت جو کچھ ہوا حکومتی احکامات پر ہوا۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر این ایف سی ایوارڈ کے لئے ماحول بنانے کی بات کی گئی، جب سے این ایف سی ایوارڈ کا...
لاہور میں تقریب سے خطاب میں تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں اسلامی کتابوں کو ضبط کیا جا رہا ہے، کشمیر کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کیلۓ مختلف اقدامات کیۓ جا رہے ہیں۔مختلف کتاب خانوں، دکانوں اور مراکز پر چھاپے مار کر اسلامی کتب ضبط کرنا شروع کردی ہیں، جن کتابوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان میں جماعت اسلامی کے بانی، مرحوم سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی تصانیف سرِفہرست ہیں، جنہیں ہندوستانی حکومت نے ممنوعہ قرار دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سری نگر، مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی پولیس نے اسلامی تعلیمات کیخلاف ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مختلف کتاب...
امریکی طیارے کو اٹلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا جس کے بعد طیارے کو سیکیورٹی خدشات پر روم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہلی جانے کیلئے امریکی طیارے نے اڑان بھری، فلائٹ انتظامیہ کو پرواز کے دوران بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد امریکی طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر نیویارک سے دہلی جاتے ہوئے روم کی جانب موڑ دیا گیا۔ ایک سینئر اہلکار نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی جسے بعد میں بے بنیاد پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز نے اس...
فافن (فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک) کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے ہیں، اور نمائندگی کا خلا برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیاں اب بھی ایک چوتھائی سے کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے۔ 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی۔ اسی طرح 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد...
صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی، معروف بزنس اور محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے نگران ایلون مسک نے وفاقی ملازمین سے ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی، رپورٹ جمع نہ کروانے والے ملازمین کو مستعفی ہونے کا مشورہ۔ Consistent with President @realDonaldTrump’s instructions, all federal employees will shortly receive an email requesting to understand what they got done last week. Failure to respond will be taken as a resignation. — Elon Musk (@elonmusk) February 22, 2025 امریکا کے وفاقی ملازمین کو ہفتے کے روز ایک ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ گزشتہ ہفتے میں کی گئی 5 چیزوں کو دستاویز کریں۔ انہوں نے میل میں وفاقی ملازمین پر واضح کیا ہے کہ...
خیبرپختونخوا حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بانی چئیرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایک سال کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: 2024 میں علی امین گنڈاپور حکومت کی کارکردگی کیسی رہی؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران تعلیم کے شعبے میں بے مثال اقدامات کیے۔ صوبے کے 183 سرکاری کالجز کو 10 کے وی اے سولر سسٹم کی فراہمی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ان کالجوں کو سولر سسٹم کی فراہمی سے صوبائی حکومت کو...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا( کے پی کے) فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہےکہ کارکردگی وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک فیصد بھی بہتر ہوئی تو وزیر اعلیٰ سندھ مستعفی ہو جائیں گے، لیکن اگر علی امین گنڈاپور مناظرے میں ہار گئے تو انہیں استعفا دینا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اجلاس میں ایک مؤقف اپناتے ہیں اور بعد میں اس سے مکر جاتے ہیں،ہم کسانوں کے ساتھ مل کر سول نافرمانی کریں گے اور دیکھیں گے کہ وزیر اعلیٰ کسانوں سے ٹیکس کیسے وصول کرتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے...
بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے دوران بیروت میں اسرائیلی جنگی جہازوں کی پروازیں جاری رہیں۔ بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ اس لمحے کی ویڈیو حاضر خدمت ہے۔
بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے دوران بیروت میں اسرائیلی جنگی جہازوں کی پروازیں جاری رہیں۔ بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ اس لمحے کی ویڈیو حاضر خدمت ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے میگا ایونٹ چیپمئنز ٹرافی میں ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی، پوری قومی ٹیم 2 گیندیں قبل ہی 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، میچ کے 9 ویں اوور میں بابر اعظم 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہل کے ہاتھوں...
عظمی بخاری کا صوبائی ترجمانوں کو اپنے وزرائے اعلی کی کارکردگی پیش کرنے کا چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پنجاب کی طرح صوبوں کو بھی اپنی کارکردگی پیش کرنے کا چیلنج دے دیا۔ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ باقی صوبوں کے ترجمان ہمت کریں اپنے وزرائے اعلی کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کی ریکارڈ قائم کرنے کاپہلا سال مکمل ہوگیا، مریم نواز پنجاب کے عوام کے توقعات پر پورا اتری ہیں، مسلم لیگ (ن)وعدوں کی تکمیل کا نام ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ خیالی پلا پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب کی طرح صوبوں کو بھی اپنی کارکردگی پیش کرنے کا چیلنج دے دیا۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ باقی صوبوں کے ترجمان ہمت کریں اپنے وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کی ریکارڈ قائم کرنے کاپہلا سال مکمل ہوگیا، مریم نواز پنجاب کے عوام کے توقعات پر پورا اتری ہیں، مسلم لیگ (ن) وعدوں کی تکمیل کا نام ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیالی پلاﺅ پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے، اب نوازشریف کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک سال میں وہ تاریخ ساز...
چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے اور پہلے اوور میں محمد شامی نے پانچ وائڈ گیندیں کروادیں، اس وقت دو اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 10 رنز اسکور کرلیے ہیں۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں گے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابراعظم ، امام الحق...
گلیات میں گاڑی کھڑے کرنے کے معاملے پر مقامی نوجوان کے قتل پر مشتعل ہجوم نے قاتل چوکیدار کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ چھانگلہ گلی کے علاقے سیر غربی میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی پارکنگ میں عمران عباسی نامی مقامی نوجوان گاڑی کھڑی کرکے گھر چلا گیا اور دوسرے دن آیا تو چوکیدار نے تکرار شروع کر دی۔ چوکیدار خان زمان نے چھری کے پے درپے وار کر کے نوجوان عمران عباسی کو قتل اور بھائی کو زخمی کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی اور سوسائٹی کے 5 گھروں کو آگ لگا دی جس پر گلیات بھر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ قاتل چوکیدار ہجوم کو...
لاہورہائیکورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر وکلاء کی گہما گہمی کا منظر لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات برائے سال 2025-26ء پروفیشنل گروپ (حامد خان گروپ)کے ملک آصف نسوانہ کامیاب قرارپائے،عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل صدر کے عہدے کیلئے مدمقابل تھے۔ انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیداورآصف نسوانہ 7050 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمن رانجھا کامیاب قرار پائے۔جبکہ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ کامیاب ہوئے۔دوسری جانب سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کوبرطانیہ میں وارمنسٹراور لارک ہل گیریژن کے دورے کے موقع پر بریفنگ دی جارہی ہے
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کوبرطانیہ میں وارمنسٹراور لارک ہل گیریژن کے دورے کے موقع پر بریفنگ دی جارہی ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کی ہدایت پر کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے بھٹائی کالونی اور گردو نواح میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز ہوگیا۔مذکورہ تجاوزات سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر تھی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک فیصل منیر وٹو تجاوزات کے خلاف آپریشن کی براہ راست مانیٹرنگ کررہے ہیں۔آپریشن کے پہلے روز کارروائی کے دوران درجنوں تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا اورٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والے تجاوزاتی سامان کو ضبط کرلیا گیا۔ اس موقع پر انفورسمنٹ ٹیم کے انچارج کامران خان نے بتایا کہ لوگوں کو نوٹسز دینے کے باوجود تجاوزات نہیں ہٹائی گئیں جس کے بعد مذکورہ آپریشن شروع کیا گیا اب ہماری انفورسمنٹ ٹیم...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ گروپ کا کارندہ بھتہ طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتاکر لیا ، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق کلری پولیس کو بھتے کی اطلاع ملتے ہی کلری پولیس نے دوکان کے اردگرد پیٹرولنگ شروع کردی، ملزم کبیر اسلم کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ گروپ کا کارندہ ہے, اور اس گروپ کے نام پر بھتہ طلب کرتا تھا، واضح رہے کہ محمد نواز نامی تاجر کو مورخہ 09 فروری کو انٹرنیشنل نمبر سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلبی کی کال موصول ہوئی تھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی حکومت کے پہلے سال کے مکمل ہونے پر اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ میرے نزدیک یہ اچھی روایت ہے ہر حکومت کو اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنی چاہیے تا کہ عوام کو یہ احساس ہو کہ انھوں نے بیانیہ پر نہیں بلکہ کارکردگی پر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہے۔ کارکردگی رپورٹ کو مریم نواز کی حکومت کے پہلے 365دن کا عنوان دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر اس رپورٹ میں نوے ایسے منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے جو ایک سال میں مریم نواز نے شروع کیے ہیں۔ جن پر کام شروع ہو چکا ہے اور جو تکمیل کے قریب ہیں۔ میں نے اس کارکردگی رپورٹ کا عمومی جائزہ...
خیبر پختونخوا حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، کارکردگی رپورٹ مارچ 2024 سے فروری 2025 تک ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 37 ہزار خصوصی افراد کو فی کس 10 ہزار روپے کی مالی امداد کی فراہمی کی گئی۔دو ہزار یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ کو الیکٹرک ویل چیئرز کی فراہمی اور ایک ہزار 240 منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے ان کا علاج کرایا گیا۔ سماعت سے محروم 570 خصوصی افراد کو آلہ سماعت فراہم کیا گیا، 316 ملین روپے کی لاگت سے زیر...
خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ ہمارے درمیان موجود ہے، عمران خان قوم کے دلوں میں ہے وہ نظریہ سوچ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ...

نوجوان ناکامی سے مت ڈریں اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں،وفاقی وزیر پٹرولیم کا جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور محنت میں عظمت کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے اس عزم ویقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ نہ آپ کو کچھ ہو گا اور نہ آپ کے ملک کو کچھ ہوگا،ناکامی سے مت ڈریں کیونکہ اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوجی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹڈ ہونے کا ڈگریوں سے کوئی تعلق نہیں لہٰذاجب آپ کسی کو تعلیم یافتہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب ڈگری...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ میں موجود ہیں. جہاں انہوں نے وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لاک ہل گیریژن کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا. آرمی چیف کوبرطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبے، ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ پر بریفنگ دی گئی۔ واضح رہے کہ آرمی...
کراچی کے علاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار شخص کی شناخت ہو گئی۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 34 سال کے شاہد کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔شاہد آن لائن بائیک سروس میں کام کرتا تھا جو رائیڈ پر شہری کو لے کر کورنگی جا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری وقاص نے بتایا کہ قیوم آباد چورنگی پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 افراد نے روکا اور ملزمان نے شاہد پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتول شاہد کا موبائل فون اور پرس موجود ہے، اُس سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی۔واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا...
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 3 مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 5 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ دو مہینے میں 458 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار، ایف آئی اے کارکردگی رپورٹ جاریایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گجرات، گوجرانوالہ اور منڈی بہاءالدین سے گرفتار کیا گیا ہے۔2 ملزمان نےشہریوں کو موریطانیہ بھجوایا تھا، اُن متاثرہ افراد نے موریطانیہ سے واپس پہنچنے پر اِن ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے تھے۔2 ملزمان نے شہریوں کو جرمنی بھجوانے کے لیے 36 لاکھ روپے لیےتھے۔
کراچی میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو بھارت روانہ کرنے کے لیے لاہور منتقل کیا گیا۔ کراچی ملیر لانڈھی کی جیل میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق تمام بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دئیے گئے۔ بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی سروس کے کے ذریعے واہگہ بارڈر لے جایا گیا۔ بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف اوقات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ماہی گیر کراچی کی ملیر لانڈھی جیل میں قید تھے۔
پشاور ہائیکورٹ میں گورنمنٹ کالج کے پروفیسر کے لاپتا بھائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ لاپتہ شخص کے بھائی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میرے 25 سالہ بھائی کو ایک سال قبل لاپتا کیا گیا۔ میرے سامنے میرے بھائی کو ڈبل کیبن گاڑی میں ڈالا گیا۔ اس وقت پولیس نے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے ان کو اٹھایا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ رپورٹ جمع کی ہے ان کا بھائی پولیس کے ساتھ نہیں ہے۔ ہم نے بھی رپورٹ جمع کی ہے کہ کسی ادارے کے...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لاک ہل گیریژن کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریک سٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف کوبرطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبے، ڈیپ ریکی سٹرائیک بریگیڈ پر بریفنگ دی گئی۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام کی آہ و بکا کر کے وفاقی اور پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا حقیقی پوسٹمارٹم کر رہے ہیں ،زبانی جمع خرچ سے معیشت ترقی کرے گی نہ عوام کے پیٹ بھریں گے ، رمضان المبارک میں نقد امداد کے نام اپنے لوگوں کیلئے کرپشن کا راستہ کھولنے کی بجائے ضروری اشیائے خوردونوش سستی کی جائیں۔(جاری ہے) اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمران اپنی ایک سالہ کارکردگی پر خود ہی واہ واہ کر رہے ہیں جبکہ عوام سے پوچھیں تو ان کا آج بھی کوئی پرسان حال نہیں...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا بھی مشاہدہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر آئی ایس پی آر آرمی چیف...
لاہور: جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک تک محدود ہے اور لاہور کے سوا پنجاب کے باقی اضلاع کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہورہا ہے۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پرردعمل میں کہا کہ لاہور میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز دے کر باقی پنجاب کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے تاجروں کے کاروبار تباہ کردیئے ہیں اور کسان ، تاجر اور مزدور طبقہ ان کی پالیسیوں کی بدولت ابتری کا شکار ہے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا گورنر پنجاب صوبے کا...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب حکومت کو مناظرے کا چینلج دے دیا جبکہ انہوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میرا چاچا نہیں اور نہ ہی میں پی ڈی ایم کی حکومت کا حصہ ہوں لیکن پھر بھی میں نے 55 فیصد ریوینو بڑھایا ہے اور آپ صرف 12 فیصد پر گھوم رہی ہیں جبکہ آپ کی حکومت بھی خسارے میں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں، ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ...

چاچاوزیراعظم نہیں،پھربھی 55 فیصد ریوینو بڑھایا، علی امین کا کارکردگی پر مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب حکومت کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہےکہ وزیر اعظم میرا چاچا نہیں اور نہ ہی میں پی ڈی ایم کی حکومت کا حصہ ہوں لیکن پھر بھی میں نے 55 فیصد ریوینو بڑھایا ، آپ صرف 12 فیصد پر گھوم رہی ہیں جبکہ آپ کی حکومت بھی خسارے میں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں، ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب خیبر پختونخوا حکومت کے طرز پر اپنے...
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ ہمارے درمیان موجود ہے، عمران خان قوم کے دلوں میں ہے وہ نظریہ سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا گیمز آغاز ہوگیا ہے، تقریباً 2500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو گیمز میں سونے کا تمغہ لے گا ہر ماہ 25 ہزار روپے دیں گے، کھیل میں ہار جیت...
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں افراد کام کی جگہوں پرہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔فیصلے کے متن کے مطابق امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیورکے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا۔ محتسب نے ڈرائیور محمد دین...
چین دیگر ممالک کے ساتھ مل کر آن لائن گیمبلنگ کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :20 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اسکیم کے جرائم میں سخت سزا ئیں دینا خطے میں مختلف ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کا لازمی انتخاب ہے اور یہ تمام ممالک کے عوام کی مشترکہ توقعات کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین، تھائی لینڈ اور میانمار سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے، تاکہ آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن...
بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر صرف ایک امیدوار اسد قاسم رونجھو نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، انکی تجویز اور تائید حکمران جماعتوں کے ارکان کی جانب سے کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے بی این پی کے مستعفیٰ ہونے والے سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے اسد قاسم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اسد قاسم کی تجویز بی اے پی کے پرنس آغا احمد عمر احمد زئی جبکہ تائید مسلم لیگ ن کے ولی محمد نورزئی نے کی ہے۔ بلوچستان سے 8 مارچ کو سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں ان کے علاوہ کسی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔ان کی غیر موجودگی میں قائم مقام ناظمہ کراچی شیبا طاہر ہوں گی۔انہوں نے ادارہ نور حق میں اپنی ذمے داری کا حلف اٹھا لیا ہے۔
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں اور پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اسکے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں،پہلے بانی پی ٹی آئی مریم نواز کے بارے میں اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو کرتا تھا،اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کردیا ہے۔
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلا دیش واپس آنے اور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ایک وڈیو کال میں ان پولیس افسران کی بیواؤں سے بات کرتے ہوئے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو “مافیا سرغنہ” قرار دیا اور کہا کہ وہ جلد واپس آ کر انصاف دلائیں گی۔شیخ حسینہ نے الزام لگایا کہ عبوری حکومت نے”دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ” دے رکھی ہے، جو بنگلا دیش میں تباہی پھیلا رہے ہیں‘ ’’یہ سب کچھ مجھے اقتدار سے ہٹانے کی سازش کے تحت کیا گیا مگر میں زندہ بچ گئی اور خدا نے مجھے موقع دیا کہ میں انصاف دلا سکوں۔ میں ضرور...
شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پولیس افسر کے بھتیجے کو آن لائن گیم کھیلنے کی پاداش میں مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔ واقعہ کی تفصیلات کے مطابق متاثرہ نوجوان نے اپنی شکایت تھانہ منگھوپیر میں درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص اویس نے ایپلیکیشن کے ذریعے نوجوان کی ذاتی معلومات حاصل کی اور خود کو اس کی یونیورسٹی کا طالب علم ظاہر کرتے ہوئے دوستی کا آغاز کیا۔ اویس نے نوجوان کو ملنے کے لیے بلایا اور ایک سازش کے تحت اپنے دوست کے ساتھ مل کر اسے اغواء کر لیا۔ اغواء کے دوران ملزمان نے نوجوان کو نشہ آور چیز اور...
فوٹو فائل وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جس حلقے میں دھاندلی ثابت کرے گی اس میں دوبارہ الیکشن کروا دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں پیسے دے کر تقرریاں اور تبادلے ہوتے تھے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 24 نومبر 2024 کو ملک میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے سسٹم کو قبول کر لیا ہے، ملک میں مصنوعی بحران پیدا نہ کرے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، اگر کسی صوبے کو پنجاب کے کسی منصوبوں کی تفصیل چاہیے تو وزیراعلیٰ مریم نواز فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں، مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے 2 صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، اگر کسی صوبے کو پنجاب کے کسی منصوبوں کی تفصیل چاہیے تو وزیراعلیٰ مریم نواز فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں، مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے 2 صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب سمیت ملک بھر کے یوتھ کی پسندیدہ لیڈر...
— فائل فوٹو بلوچستان سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع اور وصول کیے جانے کا آج آخری دن ہے۔ گزشتہ روز 5 امیدواروں کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی شام ساڑھے 4 بجے تک وصول اور جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 22 فروری تک مکمل کی جائے گی۔ بلوچستان سے سینیٹ نشست پر انتخاب، کاغذاتِ نامزدگی کا اجراء و وصولی شروعبلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کے اجراء و وصولی کا عمل شروع ہوگیا الیکشن ٹریبونل 27 فروری کو کاغذات کی منظوری اور مسترد کیے جانے سے متعلق اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔ امیدواروں...
لاہور: صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کیساتھ ملاقات میں جنوبی پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی نے مقامی بیوروکریٹس کے منفی رویہ کی شکایات جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کے گن گائے. گزشتہ روز نواز شریف نے مریم نواز کے ہمراہ بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، لیہ ، راجن پور اور ڈی جی خان کے ارکان صوبائی اسمبلی سے دو الگ الگ اجلاس کیے، جس کا مقصد نوجوان ارکان کو اپنے تحفظات اور شکایات سے پارٹی صدر کو آگاہ کرنے کا موقع دینا تھا مگر انھوں نے پارٹی صدر کو پنجاب حکومت کی کارکردگی سراہنے کے علاوہ کچھ نہ کیا. ذرائع کے مطابق اجلاس کا آغاز پارٹی صدر کے خطاب سے ہواجس میں...
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دس سال کے بعد تیل و گیس کی تلاش کے لئے 40 نئے آفشور اور 31 آنشور بلاکس کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایک بہت بڑا حصہ ابھی تک دریافت نہیں ہوا۔ غریب عوام کے لیے توانائی کی قیمت کم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس پر کام کیا جا رہا ہے۔ تیسویں سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس اور آئل شو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیل اور ٹائٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں، پاکستان بزنس کے لیے کھلا ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا تھا، جن کے نام اسماعیل اور انعام اللہ بتائے جاتے ہیں۔ جیل چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے کے بعد واٹر ٹینکروں کا آگ لگنے کے واقعے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، واٹر ٹینکرز کے جلائو گھرائو کا مقدمہ واٹر ٹینکر کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا ہے، مدعی کے مطابق مقدمے میں جلاؤ گھیراو اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ رات ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے جیل چورنگی سے گزرنے والے واٹر ٹینکروں کو آگ لگائی، ہمارے5 واٹر ٹینکروں کو جلایا گیا ہے،...
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی صورت میں خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان کے شہری علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی...
لاہور(نیوز ڈیسک) میٹرک امتحانات کے لئے کیو آر کوڈ والی رولنمبر سلپس تیار کر لی گئیں۔لاہور بورڈ نےجعلی امیدواروں کا کمرہ امتحا ن میں داخلہ روکنے کے لئے شکنجہ تیار کر لیا،کیو آر کوڈ سے امتحانی سنٹر میں جعلی امیدواروں کی شناخت آسان ہوگی۔ موبائل کے ذریعے بھی کیو آر کوڈ کو چیک کیا جا سکے گا ،نئی ٹیکنالوجی سے نقل اور جعلی امیدواروں کی روک تھام میں مدد ملے گی، لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز4مارچ سے ہو گا، میٹرک امتحانات میں2لاکھ56ہزار بچے شرکت کریں گے۔لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس جعلی امتحان دینے والے82امیدوروں پر3سال کی پابندی لگائی ہے ، جعلی امیدواروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق مقدمات اور کارروائی کی...
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان مرکزی قیادت سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ جہاں علی حسن زہری کیساتھ اختلافات پر گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان اختلافات کے حل کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ صدر مملکت آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان اختلاف کی خبروں کے بعد علی حسن زہری فوری طور پر کراچی چلے گئے اور وفد کے ہمراہ پارٹی کی خاتون رہنماء فریال تالپور سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ایم این اے ملک شاہ گورگیج کو اختلافات ختم کرنے کا...
ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ترقی کیلئے مزید کام کر یں گے ۔ رجب طیب اردوان انٹرچینج ایف 8 فعال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی کیلئے مزید کام کرینگے۔اسلام آبادکو مزید کیسے خوبصورت بناناہے، وزیراعظم نے تفصیلات مانگی ہیں۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی ۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات پر منصوبہ 94 روز میں مکمل کیا، اسلام آبادکو مزید کیسے خوبصورت بناناہے، وزیراعظم نے تفصیلات مانگی ہیں ۔
لاہور: پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپا مارا، جس میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے گھروں میں سرنگیں بنا رکھی تھیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک چھاپا مار کارروائی میں 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے گھروں کے اندر سرنگیں بنا رکھی تھیں ۔ ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران سلمیٰ بی بی،ممتاز،عارف،مقبول،رابعہ اور نادیہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک—فائل فوٹو وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کا خواب ہے کہ پاکستانی عزت کی زندگی گزاریں۔اسلام آباد میں سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نوجوان میں خود اعتمادی ہو گی کہ ’وہ کر سکتا ہے‘ تو ملک ترقی کرے گا۔ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ 10 سال کے بعد 40 نئے آف شور بلاکس اور31 آن شور بلاکس کا اعلان کیا گیا ہے، ایک بہت بڑا حصہ ابھی تک دریافت نہیں ہوا۔ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، مصدق ملکوفاقی وزیر توانائی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کو پریشر محسوس ہوتا ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب تو بہت کچھ کہتے رہتے ہیں، ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا کریں، ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گورنر پنجاب کے کہنے سے تو کوئی وزیرِ اعظم بنے گا اور نہ ہٹے گا۔ دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ سندھ کے تاجروں نے مریم نواز...

کراچی، گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ اور واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی جاری
کراچی: شہر قائد کے گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کر لی ہے۔ فائر برگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان کے مطابق، سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے ہیں۔ آگ چار منزلہ عمارت کے پہلے فلور میں لگی ہے، جہاں ایک شاپنگ سینٹر قائم ہے اور وہاں کپڑے اور مختلف اقسام کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ پہلی منزل پر درجنوں دکانیں واقع ہیں اور دکاندار اپنا مال محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل...
ماہ رمضان کا بابرکات مہینہ قریب آتے ہی پھلوں کے نرخوں میں ایک بار پھر کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، جس نے شہریوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ ہر سال کی طرح رواں سال بھی رمضان سے پہلے پھلوں کے نرخ دگنے ہوگئے ہیں، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر پھل مارکیٹ سے غائب ہو چکے ہیں، اور رمضان میں ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔دیگر ممالک میں ماہ رمضان میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کم ہوجاتی ہیں مگر ہمارے ملک میں مافیا کی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں جس کے باعث عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے۔ دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوام کش پالیسی کو ترک نہ کیا تو عوام کو ان مظالم سے نجات دلانے کے لئے جماعت اسلامی صوبہ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ پشاور شہر اور ضلع کے مضافات میں سوئی گیس کی ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، شہر اور اس کے مضافات میں سوئی گیس کے کم پریشر اور ناروالوڈشیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور گھریلو صارفین بالخصوص خواتین کی زندگی ناروا لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں اجیرن ہوکر رہ گئی ہے، حکومت فی الفور پشاور اور گرد و نواح میں...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوام کش پالیسی کو ترک نہ کیا تو عوام کو ان مظالم سے نجات دلانے کے لئے جماعت اسلامی صوبہ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ پشاور شہر اور ضلع کے مضافات میں سوئی گیس کی ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، شہر اور اس کے مضافات میں سوئی گیس کے کم پریشر اور ناروالوڈشیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور گھریلو صارفین بالخصوص خواتین کی زندگی ناروا لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں اجیرن ہوکر رہ گئی ہے، حکومت فی الفور پشاور اور گرد و نواح میں...
— جنگ فوٹو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن سرکل نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے، مسافروں کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایجنٹس نے یورپ کے لیے مسافروں سے 25 اور 35 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے۔ 9 ملکوں سے مزید 47 پاکستانی ڈی پورٹسعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے 1 دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی...
—فائل فوٹو ایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائیوں کے دوران لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے زیرِ استعمال 3 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، انٹرپول کی مدد سے بیرونِ ملک انسانی اسمگلرز کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ 9 ملکوں سے مزید 47 پاکستانی ڈی پورٹسعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے 1 دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کشتی حادثے میں کرم سے...
ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کا انتشار عمران خان نے پھیلایا جب کہ ملک کو نقصان پہنچانا بھی پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں وہ تمام بلزجوگورنرنےاعتراضات لگاکربھیجےتھے، وہ سب پاس کریں گے۔ کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی گئی ہے، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ انہوں نے کہا کہ سیہون کے روڈ پر روزانہ انسانی جانوں کا...
ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا...
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 5 مسافروں کو تحویل میں لے لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کی شناخت سمیع اللہ داؤد اقبال ، مرتضیٰ خان، شاہ ولی اور ارشد کے نام سے ہوئی۔ مسافروں کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے۔ ایجنٹوں نے مسافروں سے بالترتیب 25 اور 35 لاکھ روپے فی کس کے عوض یورپ پہنچانے کے معاملات طے کیے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر دبئی، سعودی عرب اور قطر کے راستے موریطانیہ پہنچے تھے۔ موریطانیہ پہنچنے پر ایجنٹوں نے مسافروں کو غیر قانونی طور یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔ مسافروں نے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے مختلف علاقوں جن میں سرکاری کواٹروں پر مشتمل نیو وحدت کالونی،خالد سوسائٹی، فیز ون قاسم آباد اور دیگر ایریا کے اندر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ قاسم آباد کے اسٹنٹ ڈاریکٹر ظہور احمد سوھو کے بھرپور تعاون سے نیو وحدت کالونی سے مکانوں کی ٹھوٹ پھوٹ کا کئی سالوں کا جمع ملبہ سرکاری اسکولوں کے آگے سے لوڈر کی مدد سے کئی ٹریکٹر ٹرالیوں میں بھر کر ٹھکانے لگایا گیا ہے اور گلیوں اور راستوں پر گٹروں کے مین ہولز سے نکالی گئی گندی مٹی کو بھی اٹھا لیا گیا ہے۔گزشتہ روز نیو وحدت کالونی کا سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ قاسم آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد سوہو نے دورہ کرتے ہوئے جاری صفائی...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک قوم اور بالخصوص نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، اسلام کی غلط تشریح کرنے والے گمراہ کن گروہ کو کبھی ملک پر اپنی اقدار مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یہ گفتگو 12 فروری کو ملک بھر کی جامعات سے آئے ہوئے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کی تھی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ میرے لیے انتہائی خوشی کی حامل ہوتی ہے...
کراچی: ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ ایس پی انویسٹی گیشن علی حسن کے خلاف پھٹ پڑیں، انھوں نے ایس پی انویسٹی گیشن کومعطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے ایک اورویڈیو بیان جاری کردیا، مصطفی عامر کی والدہ ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن کے خلاف پھٹ پڑیں۔ مقتول نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ20 روز تک ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن نے کچھ نہیں کیا، 20 دن پولیس میرے بچے کی کردار کشی کرتی رہی، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایس پی انویسٹی گیسن ساؤتھ علی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دوران واردات ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور 5 قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہفتے کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان لوٹ مار کرنے آئے تھے۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان نے بیکری کے اندر لوٹ مار کی اور دو ملزمان بیکری کے باہر کھڑے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں با?سانی شناخت کیا جا سکتا ہے۔پولیس...