اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر صوبہ سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل سیٹ پر ضمی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 اپریل 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا۔ 18 اور 19 اپریل کو کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق 20 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ 22 اپریل کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 24 اپریل  کاغذات نامزدگی بحال یا مسترد ہونے کیخلاف اپیل جمع کرانے کا آخری دن ہوگا۔

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف، تفصیلات سامنے آگئیں

چھبیس اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 28 اپریل تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے، چھ مئی 2025 کو سینیٹ کی خالی نشست کیلئے سندھ اسمبلی میں صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بلا تعطل پولنگ ہوگی۔ صوبائی الیکشن کمشنرسندھ سینیٹ کی خالی نشست کیلئے ریٹرننگ افسر ہوں گے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سینیٹ کی اپریل کو

پڑھیں:

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:

الیکشن کمیشن نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشنز کے لیے پولنگ یکم جون کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی 23 تا 25 اپریل تک جمع ہوں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 13 مئی کو الاٹ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کی وجہ سے سیٹ خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے
  • الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا
  • سیالکوٹ: حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کی تاریخ سامنے آگئی
  • پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
  • تاج حیدر کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری
  • تاج حیدر کے انتقال پر خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری
  • الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
  • تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونیوالی سینیٹ نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان
  • تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونےوالی سینیٹ کی نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان