شراب، اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب، اسلحہ برآمد گی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کی۔
علی امین گنڈاپور کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ علی امین گنڈاپور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں، عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کے لیے حاضری بھی ضروری نہیں۔
دسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔
علی امین گنڈاپور کو آئندہ سماعت تک حاضر ہونے یا پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی خبریں، جنید اکبر کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں پر پی ٹی آئی کے صوبائی جنید اکبر نے کہا ہے کہ کہیں پر بھی ایسی کوئی بات نہیں ہورہی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ میرا بھی اختلاف تھا، لیکن یہ کوئی بڑی بات نہیں پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کرپشن الزامات: اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے جواب جمع کرا دیا
انہوں نے کہاکہ عاطف خان میرے ساتھ چل رہے ہیں، لیکن بحیثیت پشاور ریجن صدر وہ وزیراعلیٰ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
جنید اکبر نے کہاکہ پارٹی میں اختلاف سامنے آنے پر سینیئر قیادت نے وزیراعلیٰ کے بیان کا نوٹس لیا ہے، اور دونوں فریقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ صبر و تحمل سے کام لیں، سیاسی کمیٹی معاملے کو جلد حل کرلے گی۔
انہوں نے کہاکہ احتجاج کے حوالے سے جو بھی حکم ہوگا اس پر عملدرآمد کریں گے، اگلے ہفتے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے ہیں، ایک طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آمنے سامنے ہیں تو دوسری جانب اعظم سواتی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی والوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، اس میں اختلافات ہونا بڑی بات نہیں، اسد عمر
بابر سلیم سواتی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، جس پر انہوں نے اپنا جواب پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کو جمع کرا دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختلاف اسد قیصر اعظم سواتی بابر سلیم سواتی پی ٹی آئی قیادت جنید اکبر عاطف خان علی امین گنڈاپور عمران خان وزارت اعلٰی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز