2025-02-12@20:56:16 GMT
تلاش کی گنتی: 120

«بہت خوش ہو»:

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گر وپس کا شکار ہوتی جارہی ہے ، اقتدار کی سیاست کے گرد گھومنے والی جماعتوں کا حال پی ٹی آئی جیسا ہوتا ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی گروپس کا شکار ہو چکی ، سینئر رہنمائوں کو پارٹی سے نکالا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کے پی کے میں بھی پی ٹی آئی کی کارکردگی صفر ہے ، وہاں بھی جماعت نا کام ہے ۔ انہوں نے ملکی معیشت بارے بات کرتے ہوے کہا معاشی طور پر ملک بہتری کی جانب گامزن ہو چکا عالمی سطح پر تعلقات میں بہتری آئی ہے...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ سیریز کا مقصد چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاری کرنا ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر بہت خوشی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں ’ مکس زون ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میری انگلی بالکل ٹھیک ہے،ایکسرے کرایا ہے، کچھ سوجن باقی ہے امید ہے بہتر ہو جائے گی، مجھے معلوم ہے کہ بولنگ کے دوران میرےآخری اوور اچھے نہیں ہورہے۔  جنوبی افریقی بیٹر میتھیوز کے  ساتھ بحث  کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دوران میچ میتھیو سے میدان میں گرما گرمی ہو گئی تھی ،اب ہم اچھے دوست ہیں، پہلی بار اس نے کچھ نہیں بولا...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینیئر بیٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہت پر امید ہوں کہ اپنی پرفارمنس واپس لانے میں کامیاب رہوں گا، چاہنے والے میرے لیے دعا کریں،جب بھی بیٹنگ پر جاتا ہوں مثبت پلاننگ کے ساتھ جاتا ہوں ، کنگ شنگ کہہ کر مخاطب کرنا ذرا کم کر دیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں ’مکس زون ‘میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے فنش نہیں کر پارہا،جنوبی افریقہ کے خلاف سلمان علی  آغا اور رضوان نے بہترین اننگز کھیلیں،بس اب کنگ شنگ بولنا ذرا کم کریں، جو ٹیم نے ڈیمانڈ کی تھی اس ہی پلان پر گیا۔ انہوں نے...
     صائم المصطفے صائم  واٹس اپ (0333-8818706) فیس بک (Saim Almustafa Saim) علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ 10 تا16 فروری 2025 پیر 10 فروری 2025 آج کا حاکم عدد 5 ہے۔ پیر کا دن فطرتاً دل اور جذبات سے منسلک ہے جب کہ 5 کا عدد علم اور غوروفکر کا عدد ہے۔ یہ بظاہر مختلف کیفیات ہیں لیکن جذباتی ہوکے سوچوں کا حاوی ہونا ممکن ہوسکتا ہے۔ جذبات میں سوچیں پریشان کرسکتی ہیں۔ سوچ ہمیشہ دل کی کیفیات کو ایسے ہی بے چین کرتی ہیں جیسے جھیل کے گہرے سکوت میں پھینکا گیا پتھر جو لہروں کے دائرے ہی دائرے بناتا چلا جاتا ہے۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 1،2،5،6،7 اور9خصوصاً1کا عدد یا پیدائش کا دن...
    دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی کامیابی کے بعد لیگ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے میچوں کے معیار پر خوشی ظاہر کی ہے گرینڈ فائنل ورلڈ کلاس مقابلوں کا منہ بولتا ثبوت تھا کیونکہ دبئی کیپیٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے دیئے 190 رنز کے ہدف کو صرف 4 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں سیزن 3 کی کامیابی کا خلاصہ جوش و خروش، عالمی معیار کے کھلاڑیوں اور کچھ میچوں کا اختتام ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سیزن کرکٹ کے معیار میں ایک بڑا قدم رہا ہے جس کا اظہار اسکور سے ہوتا ہے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی...
    اسکرین گریب مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دی ہیں، آگے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔پنجاب اسمبلی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بے ایمانی سے آئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی اور پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ہے۔ اللّٰہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کر سکیں: نواز شریفسابق...
    بدین(رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوتہ جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (JEST) پانچویں فیز اور پرائمری اسکول ٹیچر (PST) کے چھٹے فیز کے آفر آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل بدین نوجوانوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے ہمیشہ فکر مند رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع کونسل کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ذہین طلبہ کے لیے اسکالرشپ دینے کا اشتہار اخبارات میں جاری کیا گیا ہے ضلع کونسل کی طرف سے ہر سال اہل طلبہ کو اسکالرشپ دی جاتی ہے تاکہ اس ضلع کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھیں اور اپنے ضلع، صوبے اور ملک کا...
    کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اورسپہ سالار جنرل عاصم منیر نے ایک سال سے کم مدت میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مایوسی کی دلدل میں ڈوبی ہوئی قوم کوپرامید کردیا ہے جوانکا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ تباہ شدہ معیشت کوناقابل یقین تیزی سے بحالی کی راہ پرگامزن کردیا گیا ہے اورمعاملات تیزی سے بہتری کی سمت جا رہے ہیں۔ اب عوام اورتنخواہ دارطبقے کوریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عدلیہ میں ایسے ججز بیٹھے ہیں جنہوں نے ملک پر حکمرانی کی، یہ چپڑاسی سے لے کر ملک کے وزیراعظم تک کو اپنے سامنے دست بستہ کھڑا کر لیتے تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ از خود نوٹس کے نام پر جسے دل چاہتا تھا اپنے سامنے کھڑا کر لیتے تھے، انہوں نے وزیراعظم کو بھی نہیں بخشا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کی پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت انہوں نے کہاکہ یہ ایک سوچ ہے جس کی وجہ سے ججز کو اب ریاست ہوا میں محسوس ہورہی ہے۔ ججز کی تعیناتی اور تبادلوں کا پرانا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی کے سیاسی مقصد کے لیے ایندھن نہ بننا، ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا، ملک پر حملوں کی تعلیم دینے والے آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، آپ کا کام ذاتی حملے نہیں، عوام کی خدمت کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن سٹیم میں شرکت کی اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، اسکول کے بچوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے یونیفارمز پر دستخط کرائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب بچوں پر بہت فخر ہے، سرکاری اسکولوں میں تعلیم پرائیویٹ سے بہت پیچھے ہے، ان اسکولوں کے بچوں...
    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم چاہیے جیتے یا ہارے اُس کو سپورٹ کرنا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں مزدوروں کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم اب پہلے سے بہتر ہوگیا تاہم کچھ حصے کی تعمیرات باقی ہیں جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا اور پھر ہم دوبارہ سے شاندار افتتاحی تقریب منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ہارے یا جیتے اُس کو سپورٹ کریں، جس طرح پچھلے نتائج دیے ویسے ہی آگے بھی نتائج ملیں گے، پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر پورا...
    دبئی(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو مزید سہل اور مجموعی کاروباری ماحول کو بہتر بنایا ہے اور شفافیت کو فروغ دیا ہے، ڈی پی ورلڈ کے ساتھ بامعنی سرمایہ کاری کے اشتراک سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سےجار ی بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم نے یہاں ملاقات کی۔ اس مو قع پر وزیر اعظم نے ڈی پی ورلڈ کے وفد کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوابی جلسے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی بہت خوش تھے، لوگوں کی بہت زیادہ تعداد تھی جلسے میں، بانی پی ٹی آئی نے کہا 8 تاریخ کے الیکشن کے بعد پہلی دفعہ اتنے لوگ نکلے ہیں، اپنی یکجہتی کا اظہار کیا، ہم اپنا مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے۔ بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ دوسرا کوئی خط ایا ہے اس پر انہوں نے کہا کہ کنٹیکٹ سٹیبلش ہو گیا تھا، ہمارا ایک ہی رابطہ ہوا تھا،...
    سکھر(نمائندہ جسارت)ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن شاہد عباس ملک نے کہا ہے کہ مسافروں کو بہتر محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عملہ دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ا فسران کے ہمراہ سکھر ریلوے اسٹیشن سے جیکب آباد تک دورے کے دوران کیا ۔انہوں نے فروری کے آخر میں ایف جی آئی آر کی ہونے والی انسپکشن کی تیاری کے سلسلے میں ریلوے لائنوں پلوں پھاٹکوں بکنگ آفسوں،ریلوے یارڈ پلیٹ فارموں اسٹالوں کا اسٹیشن ماسٹر آفس کا ریکارڈ چیک کیا، عملے اور مسافروں سے معلومات لیکر انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو محفوظ سفری...
    پاکستانی یوٹیوبرز کی باہمی چپقلش اور بیانات ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب چرچے کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ ابھی یوٹیوبرز شام ادریس اور ڈکی بھائی کے درمیان جھگڑے کی گرد ہی بیٹھی تھی کہ معاذ صفدر نے رجب بٹ کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ مداحوں کے ہوش اڑ گئے۔ معاذ صفدر نے حال ہیں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ اپ لوڈ کیا، جس میں انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ایک سوال کے دوران جب ان سے رجب بٹ کے بارے میں پوچھا گیا، تو معاذ صفدر نے رجب کی محنت کو سراہتے ہوئے کچھ ایسا کہہ دیا کہ مداحوں کے لیے یہ جواب حیرت انگیز تھا۔...
    دبئی کے حکمران نے بیوروکریسی میں کمی کے اقدام کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بہترین اور بدترین سرکاری محکموں کی درجہ بندی کا اعلان کر دیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر, وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ان اداروں کو گزشتہ سال کے دوران کارکردگی کی بنیاد پر فہرست میں شامل کیا، یہ اقدام 2023 کے آخر میں بیوروکریسی کے خاتمے اور کمی کی تحریک کے آغاز کے بعد سامنے آیا ہے۔ امارات پوسٹ، پنشن اتھارٹی اور وزارت کھیل کو بیوروکریسی کم کرنے میں 3 بدترین اداروں کے طور پر درجہ دیا گیا۔ دریں اثنا، محکمہ انصاف، محکمہ خارجہ، محکمہ توانائی اور انفرااسٹرکچر کو بہترین...
    نیوزی لینڈ کے بیٹر گلین فلپس نے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو پر پی سی بی نے بہترین کاوش کی ہے،سٹیڈیم بہت خوب صورت بنا اور پچ بھی بہترین تھی ۔کیویز بیٹر گلین فلپس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچ بہت اچھی تھی اور شروع میں تھوڑا وقت لگا ایڈجسٹ ہونے کے بعد رن بنانا آسان ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھی سپنر کے ساتھ کھیلتے ہیں ۔ گلین فلپس نے کہاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں صورت حال مختلف ہوگی اس کے مطابق حکمت عملی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شاہین کو کھیلنے کے لیے کوئی خاص تیاری نہیں کی ۔شاہین اور نسیم ورلڈ کلاس...
    ویب ڈیسک : وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں آج تعمیر و ترقی کا دن منایا جارہاہے، عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔  عطا تارڑ نے یوم تعمیروترقی کے موقع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں، حلقے کے عوام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں، میری والدہ حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ ووٹ لینے کے بعدغائب نہیں، آپ کے درمیان رہوں گا، ہمیشہ عوام کا ہاتھ اور بازو بن کر ان کے ساتھ رہوں گا، ہمارے تمام کارکن عوامی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں، 5 سال بعد حلقے کی...
    شرقپورشریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں کبھی سنجیدہ ہی نہیں تھی،پی ٹی آئی نے اپنے تحریری مطالبات دیئے لیکن جواب لینے سے پہلے بھاگ گئے ،ان کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن ہوئے ،ضلع شیخوپورہ میں شفاف الیکشن ہوئے اور زیادتی بھی ہمارے لوگوں کے ساتھ ہوئی ۔(جاری ہے) 8 فروری پی ٹی آئی کی کال پر کسی نے توجہ نہیں دی ،چند شرپسند عناصر ملے ہوئے ہیں لیکن عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری...
    لاہور(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ حبا بخاری نے اچھے اسکرپٹ پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ حبا بخاری نے امید ظاہر کی کہ ہماری انڈسٹری میں گزشتہ بیس سالوں میں بہتری آئی ہے اور اس میں مزید بہتری آنی چاہیے۔انہوں کا کہنا تھا کہ وہ ابھی فی الحال کسی پروجیکٹ میں نہیں آرہی ہیں لیکن بہت جلد کسی نئے پروجیکٹس میں آنے کا ارادہ ہے اوروہ اس کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اچھے اسکرپٹ پر کام ہونا چاہیے کیونکہ لوگوں کے پاس اچھے اسکرپٹ ہے لیکن ان پر کام نہیں ہورہا، ہمارے پروڈکشن ہائوس کوبھی اتنا باہمت ہونا چاہیے کہ وہ اسے قبول کرسکیں۔ امریکا میں لاپتہ طیارہ...
    نوشہرو فیروز ( نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں میں بہتری لانے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہید بینظیر آباد محمد شریف سنجرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوگل گورنمنٹ نوشہرو فیروز عبدالجبار تگراور تمام یونین کونسل کمیٹیوں کے سیکریٹری اور ٹاؤن کمیٹیوں کے ٹاؤن افسران شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ حکومت کے مختلف افسران لوکل گورنمنٹ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ میں بہتری لائی جائے۔ اس سلسلے میںآج یہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے اداروں کا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی سرگرمیاں مستحکم اور شرح سود میں کمی سے بہتر ہورہی ہیں۔فچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کررہا ہے، پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پرپیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اورکثیرجہتی فنانسنگ کے لیے ہے۔ فچ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد کرنا صارف مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشی سرگرمیاں مستحکم...
    وزیراعظم شہباز شریف آج نئے تعمیر کردہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے نئے تعمیر کردہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے لیے حکام کو بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تقریب کو نئے قذافی اسٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین کے لیے داخلہ فری محسن نقوی آج صبح ہی چین سے واپس لاہور پہنچے اور بغیر آرام کیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا...
    کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران مختلف ڈمپرز کی زد میں آکر 5  شہری اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، آج پیش آنے والے حادثے میں ملیر ہالٹ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ باپ اور بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، واٹرٹینکر اور ڈمپر نے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کی جان لے لی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں...
    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی بولر نعمان علی کو مہینے کے بہترین کھلاڑی کیلیے نامزد کرلیا۔ آئی سی سی کی جانب سے ماہ جنوری 2025 کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس بار پلیئر آف دی منتھ کیلیے ویسٹ انڈیز کے جومیل کو نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے دو میچز میں 19 وکٹیں لیں جبکہ 85 رنز بھی بنائے۔ دوسرے نمبر پر پاکستانی بولر نعمان علی ہیں جنہوں نے دو میچز میں 16 وکٹیں لیں اور تیسری نامزدگی بھارت کے بولر چکرورتی کی ہوئی جنہوں نے چار میچز میں 12 وکٹیں لی ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو شائقین ووٹ دیں گے اور سب سے زیادہ حمایت...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2025ء) چئیرمین علما کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں ۔ حج ٹور آپریٹرز بھی اللہ کے مہمانوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت یقینی بنائیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں ۔(جاری ہے) سعودی حکومت بھی عازمین کے لئے بہترین انتطامات یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا عازمین اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ۔ عازمین کے لئے خدمت کا اعلی معیار یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قوانین اور اور نظام کے تحت اقدامات یقینی بنانا ہوں...
    ہر سال کی طرح اس سال بھی یہی آوازیں حکومت کی جانب سے آرہی ہیں کہ جنوری کے مہینے میں بھی ٹیکس کے ہدف کے حصول میں ناکامی افسوسناک ہے۔ ٹیکس گزاروں پربوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائیاورنقد لین دین کی حوصلہ شکنی کے لئے ہر قسم کی خرید و فروخت کو ڈیجیٹلائز کیا جائے توصورتحال بہترہوسکتی ہے۔ جنوری کے مہینے میں ہدف کے مقابلہ میں ٹیکس کا شارٹ فال 85 ارب روپے رہا ہے جبکہ روان مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران مجموعی ٹیکس شارٹ فال 468 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ٹیکس شارٹ فال کی ایک وجہ ٹیکس گزاروں پر بوجھ میں مسلسل اضافہ کرنے کی پالیسی ہے جبکہ ٹیکس نیٹ...
    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ماضی میں پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، لیکن اب استحکام کی فضا خوش آئند ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ مہنگائی کی رفتار میں کمی معاشی بہتری کی علامت ہے، جبکہ اسٹاک ایکسچینج کی بلندی سرمایہ کار برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ وفاق میں انتھک محنت کر رہے ہیں جبکہ مریم نواز پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اراکینِ اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی عوامی خدمت کے جذبے اور ترقیاتی منصوبوں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قبضے کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا ہے، جس کے لیے طویل عرصہ تک غزہ امریکا کی ملکیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ کی ترقی کے لیے کام کرے گا اور علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں دے گا، اور وہاں شہریوں کو بسایا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے منصوبے کے تحت مصر اور اردن فلسطینیوں...
    اسلام آباد: پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال جون تک اسٹارلنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا چیئرمین امین الحق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی پچیس کروڑ پہنچ چکی اور ٹیلی کام انفرااسٹرکچر وہی ہے ، پی ٹی اے کمپنیوں کو ہدایت کرے کہ انفرااسٹرکچر بہتر کریں ، ٹیلی کام کمپنیوں کو کہیں کہ انٹرنیٹ نہ ہونےسے طلباء کا حرج ہورہا ہے، سٹار لنک والا معاملہ ہوجائے تو بہت بہتر ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سٹارلنک اور اسپیس ریگولیٹری باڈی کے درمیان...
    ٭تحریروں اور اردو ادب میں بہترین کارکردگی پر 1983 میں انہیں ہلالِ امتیاز اور 2010 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ۔۔ معروف ناول نگار، ڈرامہ نگار اور افسانہ نگار بانو قدسیہ کو قارئین سے بچھڑے 5 برس بیت گئے۔ بانو قدسیہ 28 نومبر 1928 کو بھارت میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئیں اور تقسیمِ ہند کے بعد لاہور آ گئیں۔ انہیں بچپن سے ہی اردو ادب کا بے حد شوق تھا اور اکثر اوقات رسالے پڑھا کرتی تھیں تاہم انہوں نے اردو ادب میں ہی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ پڑھنے لکھنے کے شوق کی وجہ سے انہوں نے اپنے کالج کے زمانے سے ہی رسالوں میں لکھنا شروع کیا اور آہستہ آہستہ انہوں نے ریڈیو کے لیے بھی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے تیل کی درآمد پر دی جانے والی سہولت سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا ایک برادر ملک ہے اور پاکستان کے لیے انتہائی نیک خیالات رکھتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پیر کو ایک وفد اسلام آباد بھیجا تھا ہماری تیل کی موخرادائیگی کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہو گئی تھی اب اس کا دوبارہ اجرا ہوا ہے اور ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی ہماری یہ تیل کی سالانہ سہولت دی...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بچوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے دی جانے والی قربانی کے بارے میں بات کی ہے۔ شائستہ لودھی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کے ہمیشہ کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے آپ کے بچوں کے رویے میں کوئی تلخی ہے؟ اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ تینوں بچے میری طاقت ہیں اور انہیں میرے کام سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے خود یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر میں کام تھوڑا کم کر لیتی تو اپنے بچوں کے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی انقلاب آفریں ایجادات نے دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلاکردیا ہے، صحت کی دیکھ بھال میں مصنوعی ذہانت کے نفاذ کا مستقبل بہت روشن ہے کیونکہ یہ طبی پیشہ ور افراد کو انتہائی منفرد اور حیران کن انداز میں روشناس کرنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ طبی میدان میں نئے افق تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر جامعہ کراچی میں منعقدہ ورکشاپ بعنوان’’ہیلتھ کیئر میں ڈیجیٹل ہیلتھ اور اے آئی/ مشین لرننگ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ 2030 ء...
      مشیر وزیراعظم برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) والے ماورائے آئین اسلام آباد آئیں گے تو پہلے سے زیادہ بہتر انداز سے روکیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پی ٹی آئی نے انوکھی امیدیں لگالی تھیں اور ان کو امید تھی وہ پہلی تقریر میں عمران خان کا نام لے لیں گے لیکن ٹرمپ کارڈ پی ٹی آئی والوں کے گلے پڑ جائے گا۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ماورائے آئین آئیں گے تو پہلے سے زیادہ بہتر انداز سے روکیں گے ، ان کو کوئی چھوٹ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر گئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری سمیت دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کوان کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہتر ہوتے ہوئے معاشی اعشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے ،عوامی فلاح و بہبود کے لیے وفاق...
    تعارف:حنین زیدی، لاہور میں مقیم آئی ٹی کنسلٹنٹ ہیں اور گزشتہ پندرہ سالوں سے آئی ٹی سیکٹر سے وابستہ ہیں۔ مختلف بین الاقوامی اداروں سے وابستہ رہے ہیں اورملک و بیرونِ ملک اپنی خدمات فراہم کر چکے ہیں۔ ’ہواوے‘ ا ور سِسکو سسٹمز سے بھی منسلک رہے ہیں۔ لاہور میں ایک ادارے کے بانی ہیں جہاں نوجوانوں کو آئی ٹی سے منسلک مختلف کورسز مفت کروائے جاتے ہیں تاکہ نوجوان سیکھ کر خو د روزگار کما سکیں۔ سوال: آپ کاآئی ٹی کی طرف رجحان کیسے ہوا؟ جواب: یہ دلچسپ سوال ہے۔ بہت سے نوجوانوں کو یہ مسئلہ ہے کہ وہ اپنے لیے فیلڈ کا انتخاب نہیں کر پاتے۔ مگر میں اس معاملے میں خوش قسمت رہا کہ میں نے بہت...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بےشک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی، عرفان صدیقیمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کےلیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضروری ترامیم لائی جائیں۔ یاد رہے، قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کے ساتھ اسے بنانے والوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اس قانون...
    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہ کہ سپریم کورٹ میں چند ایسے لوگ ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں، چیف جسٹس نے عہدہ قبول کر کے ہمیں بہت مایوس کیا، ہمارے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلا نمائندہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، کنونشن 26 ویں ترمیم کے عدلیہ پر اثرات کے عنوان سے منعقد کیا گیا کنونشن میں سینٹر حامد خان ، ہائی کورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ ، لاہور بار کے صدر مبشر رحمان شریک ہوئے، کنونشن میں ہائی کورٹ بار کے سابق صدور احمد اویس ، شفقت چوہان ، اشتیاق اے خان، سابق نائب صدر ربیعہ باجوہ سمیت ملک بھر سے وکلا نمائندگان...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ لاہور کے نادرا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش تھا، لیکن اب وہاں معاملات بہت بہتر ہوگئے ہیں، تاہم یہ والا سینٹر مثالی اور ماڈل ہے، یہاں جتنے منظم طریقے سے کام ہوتا ہے، میری خواہش ہے نادرا کے باقی مراکز میں بھی ایسا ہی کام ہو۔ انہوں نے اس عزم کا...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت پہلو: آج آپ میں بہت زیادہ توانائی اور جوش ہوگا۔ آپ نئی شروعات کے لیے بہت پرجوش رہیں گے۔ آپ کی قیادت کی صلاحیتیں نمایاں ہوں گی اور آپ دوسروں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ منفی پہلو: آج آپ کو اپنی جرات کی وجہ سے کسی سے بحث ہو سکتی ہے۔ اس لیے اپنی بات کو نرمی سے پیش کریں۔     ثور: 22 اپریل تا 20 مئی مثبت پہلو: آج آپ کو مالی فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ آپ کو کسی پرانی سرمایہ کاری سے منافع ہو سکتا ہے۔ منفی پہلو: آج آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ خاص طور پر پیٹ سے متعلق مسائل...
    ـ پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانے ’کہانی سنو 2.0‘ کا کورین ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ جنوبی کوریا کے گلوکار سونگ ون سب عرف ایشیا کورڈ نے کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو 2.0‘ کو کورین زبان میں پیش کیا ہے۔اُنہوں نے گانے کے کورین ورژن کو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔سونگ ون سب نے گانے کا کورین ورژن شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نے بہت سے لوگوں کی فرمائش پر ایک اور نیا گانا گایا ہے۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں ہمیشہ ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے...
    وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ  ملک کی بہتری کے  لئے  بات کرنے کو تیار ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے  لئے  بات کرنے کے لئے  تیار ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ 2018 کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا،...
     اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے ، ابھی ہم سی پیک فیز ٹو میں ہیں ،گوادر میں ایئرپورٹ کا افتتاح ہو چکا ہے ،ون بیلٹ ون روڈ جہاں جہاں سے گزرتی ہے وہاں اپنے معاشی اثرات چھوڑتی ہے۔چین کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میرے لئے اعزاز اور خوشی کا مقام ہے کہ میں یہاں ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ پاک چین دوستی ہمیں کئی دہائیوں پر محیط ہمیں اپنے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میری والدہ نے بتایا کہ انہوں نے چواین لائی کا استقبال کیا تھا ۔ انہوںنے...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کے دوران وکلا کی جانب سے چیف جسٹس منصور علی شاہ کے نعرے لگائے گئے جس پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے کہا کہ مجھے چیف جسٹس نہ بلائیں، میں سینئر ترین جج ہوں اور اسی میں خوش ہوں۔ صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے سینئر ترین جج کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ جنرل سیکرٹری کی جانب سے یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔ کراچی بار کے سیکرٹری رحمن کورائی نے جسٹس منصور علی شاہ کو عوامی چیف جسٹس قرار دے دیا۔ تقریب میں موجود وکلا نے جسٹس منصور علی شاہ کے حق میں نعرے لگائے۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے کہا...
    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹرطلال چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو بہت مناسب آفرکی ، مذاکرات میں بات سنناپڑتی ہے اور پی ٹی آئی کو بات سننے کی عادت نہیں ہے، نجی ٹی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےطلال چوہدری نے کہاکہ مذاکرات میں دلیل سے بات کرناپڑتی ہے اور پی ٹی آئی کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پوراسچ جانناہے کہ توپھرہمیں2014 سے آغازکرناپڑے گا،ہم جو کہہ رہے ہیں کرکے دکھائیں گے ہمارے دل میں کھوٹ ہوتا توآفرکیوں کرتے؟ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی بات پورے پاکستان نے سنی ہے اور یہ آفربالکل درست ہے، پارلیمانی کمیشن میں برابرنمائندگی ہوگی جو ہوگادنیادیکھے گی۔ طلال چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف بانی پی ٹی آئی نہیں جو اپنی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2025ء)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ چیزیں بہتر ہو جائیں گی، مجھے کسی سے کوئی شکوہ نہیں کہ میں اس وقت چیف جسٹس نہیں ہوں، میں اس وقت سینئر پیونی جج ہوں اور اس میں ہی خوش ہوں، وکلا میں ناانصافی کیخلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ ہونا چاہیے،مظلوموں کی آواز بننے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔جمعرات کوکراچی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس وقت سینئر پیونی جج ہوں اور اس میں ہی خوش ہوں، مجھے کوئی شکوہ نہیں کسی سے کہ میں اس وقت چیف...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ انشاء اللّٰہ چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔ کراچی بار میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں سینئر پیونی جج ہوں اور میں اس میں بہت خوش ہوں، مجھے سینئر پیونی جج کہہ کر ہی مخاطب کیا جائے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ حلف الفاظ نہیں ہوتے، بہت گہرے معنیٰ رکھتے ہیں، حلف بتاتا ہے کہ مشکل حالات کا سامنا کیسے کرنا ہے، جب مشکل حالات کا سامنا ہو تو حلف پڑھ لیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حلف مقدس وعدہ ہے، اس کو توڑنا نہیں ہے، اگر حلف کی پاسداری کی جائے تو سارے مسئلے حل ہو جائیں گے۔ جسٹس...
    گزشتہ دنوں کراچی کے تاجر رہنماؤں کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تبدیلی کی بات پر اٹھنے والے سیاسی ہنگامے کی بازگشت ابھی تک جاری ہے۔ وی نیوز سے گفتگو میں تاجر رہنما عتیق میر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس بات پر کہ ’مراد علی شاہ کو لے لو اور مریم نواز ہمیں دے دو‘ پر قائم ہیں، لیکن اس بات کا ایک پس منظر تھا جس میں یہ بات کہی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کے تاجروں کو اگر مجھ سے مسئلہ ہے بات کریں، کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں، بلاول بھٹو عتیق میر کے مطابق اس تقریب...
    بھارت میں زیادہ تر لوگ اپنے بہتر معیار زندگی کے بارے میں مایوس ہو رہے ہیں، کیونکہ مخصوص اور جامد اجرت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، مستقبل کے امکانات پر سایہ ڈال رہی ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہے اور خرچ کرنے کی صلاحیت کو کم کر دیا ہے۔ دنیا کی 5ویں بڑی معیشت کے 4 سال میں سب سے کم شرح نمو ریکارڈ کرنے کی توقع ہے۔ یہ سروے وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مایوس کن ہے۔ پولنگ ایجنسی سی ووٹر کے تازہ ترین سروے کے مطابق بجٹ سے پہلے ہوئے سروے میں 37 فیصد سے زیادہ شرکا نے کہا کہ وہ اگلے سال عام لوگوں کے معیار زندگی میں گراوٹ کی توقع رکھتے...
    مودی کی حکومت میں معیار زندگی بہتر ہونے کا امکان نہیں، سروے میں بھارتی شہریوں کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں زیادہ شہریوں کی امید معیار زندگی میں بہتری کے بارے میں کم ہو رہی ہے، اس کی وجہ اجرتوں میں اضافہ نہ ہونا اور مہنگائی کا بڑھنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں سی۔ووٹر کی جانب سے جاری سروے کے نتائج کے حوالے سے بتایا گیا کہ بجٹ سے قبل 37 فیصد افراد کو لگتا ہے کہ اگلے سال عام آدمی کا معیار زندگی خراب ہوگا، یہ 2013 کے بعد سے سب سے زیادہ تناسب ہے، جبکہ نریندر مودی 2014 سے وزیر اعظم ہیں۔ سی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان تنخواہوں میں اضافے پر یک زبان ہیں، ارکان پارلیمنٹ تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، تنخواہوں میں ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ اس پارلیمان کے اراکین کبھی کسی عوامی مسئلے پر ایسے یک زبان نہیں ہوئے جیسے اپنی تنخواہوں کیلئے ہوئے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کبھی ایک ہوتے۔ یاد رہے 25 جنوری کو فنانس کمیٹی...
    پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ صبا قمر شدید بیمار ہوگئی ہیں، جنھوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔  اداکارہ نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں شدید اسہال کی تشخیص ہوئی ہے۔ صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا اور ان کی تشویش پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انسٹاگرام اسٹوری میں صبا قمر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور ان کے گرد دوست اور رشتے دار موجود ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں صبا نے لکھا...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ گومل کی بنیاد 1974 میں ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی،ہماری توجہ خیبر پختونخوا میں امن وامان پر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوں نے کرم معاملے پر ساتھ دیا،خیبر پختونخواکے امن کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس گیا۔ انہوں نے کہاکہ میں کسی کے ریموٹ کنٹرول پر نہیں چلتا،سنا ہے کہ وزیراعلیٰ پاؤں پڑ رہا تھا ،اصلی پی ٹی آئی جشن منا رہی ہے،پی ٹی آئی کے ورکرزبہت جلد یوم نجات منائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کی زمین اگر پاکستان کیلئے استعمال ہوگی تو اسکا جواب ملے گا۔
    اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ  ہوا بازی کے شعبے کو بہتر بنانے کی طرف مثبت پیش رفت ہو رہی ہیں، پی آئی اے کو اس وقت جہازوں کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کچھ روٹس متاثر ہو رہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی آ ئی اے اس وقت عبوری مرحلے (ٹرانزیشن ) سے گزر رہا ہے، پاکستان میں 25 سے 30 ایئرپورٹس ایسے ہیں جو غیر فعال  ہیں، جہاں یا تو فلائٹس نہیں جا رہیں یا محدود سروس ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  ایوی ایشن انڈسٹری کو چلانے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر آپریشن بحال ہو تاکہ بزنس بھی آگے...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ والنٹیئر مینجمنٹ کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں رضاکاروں اور ضلعی کوآرڈینیٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت کے لیے ایک جامع تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس ورکشاپ میں حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ اور سانگھڑ سمیت مختلف اضلاع سے رضاکار شریک ہوئے۔ ورکشاپ کا مقصد شرکا کی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری الخدمت سندھ محمد شاہد ،سینئر منیجر والنٹیئرمینجمنٹ تنویر حسین شاہ، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ریحانہ یاسمین اور معروف ٹرینرنمیر احمد بھی موجود تھے۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تنویرحسین شاہ کا کہناتھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ہمارے معاشرے کا فخر ہیں۔ ان کی تربیت اور ترقی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی معیشت کی ششماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معیشت نے چھ ماہ میں بہتری ظاہر کی ہے۔ جی ڈی پی کی گروتھ 2.5 فیصد ہونے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں معیشت   میں کمی آئی۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں افراط زار 7.2 فیصد رہا اور اس سے پہلے اس کی سطح 28.8 فیصد تک گئی تھی۔ زرعی  سیکٹر میں 6.2 فیصد کی ترقی ہوئی۔ صنعتی سیکٹر نے  ملے  جلے نتائج دیے ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ سروسز سیکٹر میں مثبت آثار ہیں۔ جولائی سے دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 2 بلین ڈالر مثبت رہا۔ ایف ٹی آئی میں 20 فیصد کی گروتھ  ہوئی۔ زرمبادلہ...
    سندھ کے وزیر توانائی نے کہا کہ سندھ ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی نجی شعبے کے ذریعے صاف بجلی کی تیز تر ترسیل کو مکمل طور پر سہولت فراہم کرے گی تاکہ شہری علاقوں کے قریب صنعتوں کو توانائی فراہم کی جا سکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ بین الاقوامی دن برائے صاف توانائی کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ صوبے میں دستیاب قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر انحصار بڑھا کر بجلی کی پیداوار کے لیے تیل اور گیس کے استعمال کو کم سے کم کرے گی۔ بین الاقوامی دن برائے صاف توانائی کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سندھ کے وزیر توانائی و...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی ، گروپ مچیز اور سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز بھی کل سے ہی ہوگا ۔ پی سی بی کے مطابق جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے، پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں پندرہ سو روپے سےدستیاب ہونگی، دبئی میں انڈیا کے میچوں کے ٹکٹس کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا،شائقین خود کو رجسٹر کرالیں ۔ فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہونگے ۔ چیف کمرشل آفیسر آئی سی سی انوراگ داھیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد یادگار لمحہ ہے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیراحمد سید...
    ملتان: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بہت کچھ سیکھنے کوملا، ڈومیسٹک میں بھی ایسی پچز بنانا ہوں گی۔ میچ کے بعد گفتگو میں کپتان شان مسعود نے کہا کہ پہلا میچ جیتنے کے بعد دوسرا میچ ہارنے کا افسوس ہے، اسپن ٹریک پر لمبی پارٹنرشپ بہت ضروری ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ ہم نے ان کنڈیشنز میں چار میں سے تین میچ جیتے، ان پچوں پر ہمارے بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش ککی جو حوصلہ افزا ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ جو رزلٹ چاہتے تھے وہ نہیں آیا۔ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی آخری دو وکٹ پر پارٹنر شپ...
    وفاقی وزیر اطلاعات ، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے پاکستان کے تعلیمی نظام اور قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کے بے مثال کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک میں عدلیہ، قانون، سیاست سمیت اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی نظام سیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک، یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرم میں صوبائی حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے) فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے جب 500 ارب روپے کی بات کرو تو وہ غصے میں آ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس پر 500 ارب روپے خرچ کیوں نہیں کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار ہے، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر کیا، یہ میرے کیریئر کے ابتدائی سال تھے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے بیرونی پروگراموں نے طلباء میں تنقیدی سوچ، تجزیہ کرنے اور قانونی مہارتوں کی ترقی کو فروغ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے پاکستان کے تعلیمی نظام اور قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کے بے مثال کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک میں عدلیہ، قانون، سیاست سمیت اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی نظام سیکھنے کا...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرم میں صوبائی حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سےجب 500 ارب روپے کی بات کرو تو وہ غصے میں آ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس پر 500 ارب روپے خرچ کیوں نہیں کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار ہے، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔ اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ جنوبی پنجاب اور بلائی سندھ کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں موسم سرما میں بارش کی متعدد بار پیش گوئیاں کی گئیں لیکن یا تو بارش ہوئی نہیں یا پھر پیش گوئیوں کے مطابق بارشوں کے سلسلے کے بجائے فقط بوندا باندی سے اشک شوئی ممکن ہوسکی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موسم سرما کا آغاز؛ برفباری اور بارشیں کم ہونے کا امکان رواں موسم سرما میں بارشیں تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوئی ہیں، جس پر پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے قومی خشک سالی مانیٹرنگ...
    سال 2025 کے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث اس اعلان کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی تھرلر فلم ’ایمیلیا پیرز‘ نے 13 نامزدگیوں کے ساتھ دیگر تمام فملں پر سبقت حاصل کی ہے، جبکہ فلم ’ویکیڈ‘ 10 نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر نمایاں ہے۔ نامزد فلموں میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں فلمائی گئی شارٹ فلم ’انوجا‘ بھی شامل ہے، جو بے حد پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔ یہ بھارتی فلم ہالی ووڈ کی مشہور فلموں ’ایلین‘، ’آئی ایم ناٹ اے روبوٹ‘، ’دی لاسٹ رینجر‘ اور ’دی مین ہو کُڈ ناٹ ریمین...
    ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے مقامی افراد سے کہا کہ آپ کی امید ہماری امید ہے اور ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ گزشتہ سال ہولوداو شہر کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور میں ہمیشہ اس کے بارے میں فکر...
      دبئی کیپٹلز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے ٹائٹل کے لئے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کے روز ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر پیشقدمی کی تھی اسسٹنٹ کوچ مناف پٹیل، زمبابوے کے آئیکون اور دبئی کیپیٹلز کے کپتان سکندر رضا نے شائی ہوپ اور روومین پاول کی شاندار مداخلت کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ کپتان سکندر رضا نے ٹیم کی اجتماعی حمایت اور انرجی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2 برس سے ہم ہمیشہ ایک ایسی ٹیم رہے ہیں جو احساسات پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ ہماری کامیابی جامع ٹیم کی کارکردگی سے متعلق ہے۔ اہم میچز جیتنے کے لئے اہم باؤلنگ کردار کو برقرار رکھنے کی اہمیت سے متعلق بات...
    آپ کے کچن میں بے شمار ایسی جڑی بوٹیاں اور مصالحہ جات ہیں جو آپ کی بیماری کا علاج ہیں۔ ہلدی، دار چینی، شہد، پودینہ، الائچی، لونگ، زیتون کا تیل بہت سی بیماریوں اور ان کی علامات میں اکسیر کا کام کرتی ہیں۔ پاکستان میں ہر طرح کی جڑی بوٹیاں اور مصالحے دستیاب ہیں۔ جڑی بوٹیوں اور مصالحوں میں تمام غذائی اجزاء، وٹامنز، معدنیات وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ غذاؤں میں مصالحے کے مناسب استعمال سے آدمی تندرست و توانا رہتا ہے۔ تازہ مصالحوں میں ہرا دھنیا، پودینہ وغیرہ شامل ہیں۔ خشک مصالحوں میں الائچی، سرخ مرچ، سونٹھ، کالی مرچ، رائی، میتھی، لونگ، دار چینی وغیرہ شامل ہیں۔ مصالحوں کے استعمال سے منہ میں پائے جانے والے لعاب یعنی تھوک کے...
    بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ زینت امان نے مداحوں کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز وہ موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک واقعہ شیئر کیا جو ان کے ساتھ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دن شوٹ سے واپسی کے بعد، وہ بلڈ پریشر کی دوا لینے لگیں۔ جیسے ہی انہوں نے گولی نگلنے کی کوشش کی، وہ ان کے حلق میں پھنس گئی، جس سے انہیں سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔         View this post on Instagram                       A post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman) زینت امان نے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورت حال میں تیزی سے بہتری آرہی ہے، کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے معاہدے پر تیار ہے، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرےگا، فروری میں آئی ایم ایف وفد سے کلائمٹ فنڈنگ پر بات چیت کریں گے، پاکستان نے 6 سے 9 ماہ میں آئی ایم ایف سے کلائمٹ فنڈنگ کا ہدف مقرر کیا ہے۔...
    سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر اگر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، ٹرمپ اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں ڈیپ اسٹیٹ کی مداخلت نہیں چاہتے۔عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بہت اہم ملک ہے، تبدیلی ہم نے جمہوریت کے ذریعے لانی ہے، معیشت سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی ہے، مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری کے خواب دکھائے گئے وہ بھی پورے نہیں ہوئے۔   تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ غریب غریب تر ہوگیا ہے، ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی بہت جلد بری ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں نے رانا ثناء اللّٰہ سے سیاسی انتقام نہیں لیا؟ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے تین چار...
    سٹی42 : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد بری ہوں گے۔  پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے،صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں نے رانا ثناء اللّٰہ سے سیاسی انتقام نہیں لیا؟ نو مئی مقدمات میں 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی توثیق   شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے تین چار بیانات تبدیل کیے، وہ اپنے کیس کے حوالے سے خود ہی بتا سکتے ہیں۔  پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ لاہور والی اور پنڈی والی دونوں چونکہ ان کیمرہ اور آف دی ریکارڈ میٹنگز تھیں تو ظاہر ہے اس حوالے سے کمنٹ بنتا نہیں ہے، میں کر نہیں سکتا صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ بہت سے سوال ایسے ہیں کہ بار بار پوچھنے پر بھی ان کے جواب نہیں ملتے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب یہ خبر چل گئی کہ 9 مئی پر کمیشن نہیں بن رہا تو عرفان صدیقی کو آنا پڑا اور یہ کہنا پڑا کہ ایسی بات نہیں ہے۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ عامر صاحب نے بڑا اہم نکتہ اٹھایا کہ...
    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اور پارٹیز بھی لابنگ کرتی ہیں کیوں کہ امریکہ اب بھی بہت بڑی پاور ہے، امریکہ میں ٹھنڈ ہو تو ساری دنیا چھینک مارتی ہے لیکن وہ تعمیری لابنگ ہوتی ہیں، اسی طرح پی ٹی آئی والے بھی بے شک لابنگ کریں لیکن ریاست کے خلاف نہیں، ہمیشہ قومیں اپنا ایجنڈا سامنے رکھتی ہیں چاہے ان کی شنوائی نہ ہو۔سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ امریکا کو کیوں پاکستان میں اتنی دلچسپی...
    بالی وڈ کے مشہور اداکار کارتک آریان نے فلم انڈسٹری میں 'انسائیڈر' اور 'آؤٹ سائیڈر' کے موضوع پر اپنی رائے دی ہے۔  انہوں نے انکشاف کیا کہ فلمی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو زیادہ مواقع ملتے ہیں، جبکہ باہر سے آنے والوں کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اداکار نے کہا ’’میرے مواقع کئی بار ایسے گئے ہیں جہاں مجھے لگا کہ یہ موقع مجھے ملنا چاہیے تھا، لیکن کسی اسٹار کڈ کو دے دیا گیا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس حقیقت کو قبول کر چکے ہیں اور اس کا الزام اسٹار کڈز کو نہیں دیتے۔ "یہ ان کا قصور نہیں ہے، اگر میں بھی کسی فلمی خاندان میں پیدا ہوا ہوتا، تو یہی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں آئینی اور ریگولر بینچ کے معاملے پر کیس ٹرانسفر کرنے پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی، دو تین ذہنوں کے مقابلے میں ایک چیف جسٹس کیسے بہتر ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کیس ٹرانسفر ہونے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے سخت ریمارکس سامنے آئے۔ جسٹس عائشہ ملک نےکہا کہ کیا اب ایک ریسرچ آفیسر ہمیں بتائے گا کہ کون سا کیس کہاں مقرر ہوگا؟ کمیٹی کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ کیس ہی ٹرانسفر کر دے،  26 ویں ترمیم کےتحت یہ آئینی بینچ میں...
    اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکہ میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اور پارٹیز بھی لابنگ کرتی ہیں کیوں کہ امریکہ اب بھی بہت بڑی پاور ہے، امریکہ میں ٹھنڈ ہو تو ساری دنیا چھینک مارتی ہے لیکن وہ تعمیری لابنگ ہوتی ہیں، اسی طرح پی ٹی آئی والے بھی بے شک لابنگ کریں لیکن ریاست کے خلاف نہیں، ہمیشہ قومیں اپنا ایجنڈا سامنے رکھتی ہیں چاہے ان کی شنوائی نہ ہو۔ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ...
    ممبئی : مقبول سیریل "تارک مہتا کا الٹا چشمہ" میں روشن سنگھ سودھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار گرچرن سنگھ اسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ہیں۔  مداحوں میں اداکار کی طبیعت کو لے کر تشویش پائی گئی تھی، لیکن اب وہ صحت مند ہیں اور گھر واپس آ گئے ہیں۔ گرچرن سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا، "دوستوں، میں گھر پر ہوں۔ ٹھیک ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو جاؤں۔" ویڈیو میں گرچرن نے اپنی مالی مشکلات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، "حالات ایسے ہیں کہ مالی طور پر آپ سب سمجھ سکتے...
    ملتان: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے مشکل پچ تیار کروائی۔ میچ کے بعد گفتگو میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ ملتان کی پچ بہت مشکل تھی جہاں بال بہت اسپن ہورہی تھی، پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے ایسی پچ تیار کروائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی، میرے خیال میں پہلی اننگز میں ہم مزید بہتر بولنگ کرسکتے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ملتان میں پاکستانی شائقین نے ہمیں بھی سپورٹ کیا، شائقین کرکٹ کی سپورٹ دیکھ کر اچھا لگا۔ کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ جومل وریکن نے بہت...
    لاہور (نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ  جانوروں کے حقوق بھی بہت اہم ہیں لیکن اس پر کوئی بات نہیں کرتا، جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والوں کے خلاف سخت سزا ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل اینیمل اینڈ انوائرمینٹل رائٹس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جاندار چیز کو بغیر خوف کے زندگی گزارنے کا پورا حق ہے۔ پاکستان میں جانوروں کے حقوق کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ کرونا میں سب نے انسانوں کا خیال کیا مگر جانوروں کو سب بھول گئے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لیگل...
    سکھر (نمائندہ جسارت) میونسپل کارپوریشن کا اجلاس میئر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ شہر کے رہائشی علاقوں میں صفائی نہ ہونے، بجلی کی طویل بندش، پینے کے صاف پانی کی قلت، سولر اسٹریٹ لائٹس ناکارہ ہونے کی شکایات کے انبار۔ میئر ارسلان شیخ نے 90 دن میں چیزیں بہتر کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
    چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے بالادست قوتوں کو محبت سے سمجھایا ہے، شرافت سے ہماری بات مان لو۔ چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں نے مذہب اسلام کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے۔...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ایگریکلچر ریسرچ سندھ اور بائر کراپ سائنس کی جانب سے آم کی بہتر پیداوار کے عنوان سے سندھ ایگریکلچر ریسرچ کے ایگریکلچر کمپلیکس میں سیمینار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ سندھ ڈاکٹر مظہر الدین کیریو نے کہا کہ ایگریکلچر ریسرچ نجی زرعی کمپنی کے ساتھ مل کر آم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید تحقیق متعارف کرائی گئی ہے جس سے آبادگاروں کی آگاہی کے لیے سیمینار منعقد کیا گیا ہے جس سے آباد گاروں کو بہتر فصل کے ساتھ زائد معاوضہ مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایگریکلچر ریسرچ آباد گاروں کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور کم وقت میں زائد پیداوار...
     بانی پی ٹی آئی کی بہن   علیمہ خان نے 190 ملین پائونڈ کیس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں ہوتا رہا ہے کہ جب جس کو دل کرے مقدمہ میں نامزد کر دیں ، کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان  نے کہا کہ نو مئی اور پانچ اکتوبر کے دو کیسز میں یہاں اے ٹی سی آئے تھے،  ہم نے جج سے گزارش کی کہ اس پر فیصلہ سنا دیں، ہمارے وکیل نے اپنا موقف پیش کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر نے کہا کہ فائل نہیں ہے، تاریخ دے دیں، ہم 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں گرفتار ہو گئے...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل تو بہت اہم جگہ ہے۔ زرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 13 لاپتا افراد کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عبید اللہ انور عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت 3 لاپتا افراد کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وسیم اللہ کی گرفتاری مردان سینٹرل جیل میں ظاہر کی گئی اور محمد سلیم کی گرفتاری اڈیالہ جیل میں ظاہر کی گئی۔ اس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ تو بہت اہم جگہ...
    سندھ اسمبلی سے خطاب میں سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ہر ضلع ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ہماری کوشش ہے کہ ریڈ لائن سندھ کے ہر علاقے میں چلائیں، کراچی بڑی آبادی والا شہر ہے اس لئے پہلے یہاں شروع کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے بھر کے لوگوں کو آرام دہ اور بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہی ہے، سندھ کابینہ نے کراچی کے لئے مزید ای وی بسوں کے حصول کی منظوری دیدی ہے، شہر میں پہلے ہی پنک بسیں بھی چل رہی ہیں، ریڈلائن منصوبہ پاکستان کا واحد منصوبہ ہے جس پر بایو...
      لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی محنت اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچا لیا گیا ہے۔ لاہور میں "آسان کاروبار فنانس” اور "آسان کاروبار کارڈ” کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اب ملک کی اقتصادی صورت حال بہتر ہو رہی ہے، سٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور عالمی سرمایہ کار پاکستان کی طرف متوجہ ہیں۔ مریم نواز نے وزیراعظم کے حالیہ اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید 11 روپے کمی کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے انڈسٹریلائزیشن ضروری...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہرخان  اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے براہ راست ملاقات کی ہے جسے پی ٹی آئی چیئرمین نے انتہائی مثبت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔ جمعرات کوآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر نے اڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے بات...
    راولپنڈی: سابق  وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا حوصلہ بلند ہے، وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اس طرح سے آگے نہیں بڑھ سکتا، 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے، سب پر مشترکہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، مجھے یہی پتہ نہیں کہ ہمارا جرم کیا ہے اور مجھ پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے۔ عمران خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا حوصلہ بلند ہے ، وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اس طرح سے آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک ایک ہیجانی کیفیت میں...