Jang News:
2025-04-07@18:33:58 GMT

معیشت مشکلات میں تھی اب بہتر ہو رہی ہے، وزیر قانون

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

معیشت مشکلات میں تھی اب بہتر ہو رہی ہے، وزیر قانون


وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات میں تھی اب بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے 10 کروڑ روپے ایس او ایس کو دیے جاتے ہیں۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ہاکی کو کھویا ہوا مقام واپس دینا ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو کھویا ہوا مقام واپس دینا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ کھیل کو سیاست اور سیاست کو کھیل سے باہر رکھنا چاہیے، کھلاڑیوں کو آگے لانے کےلیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں بہت صلاحیت ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، اسی میں دونوں کی بہتری ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ محسن نقوی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں، وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی منتخب ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کھیلوں کے حوالے سے مثبت کردار ادا کیا ہے، کھیلوں کے حوالے سے ن لیگ نے ٹیلنٹ ہنٹ شروع کیا ہے۔ حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنےکا موقع دے رہی ہے، صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کےلیے ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل اسپورٹس ختم ہونے کے باعث کھلاڑیوں کا روزگار ختم ہوا، جسے وزیراعظم شہباز شریف نے بحال کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو بلایا، فٹبالر مالی حالات کے باعث دوسری نوکری کرنے میں مجبور ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ہاکی کو کھویا ہوا مقام واپس دینا ہے، عطا تارڑ
  • کیا محسن نقوی نے استعفیٰ دے دیا؟وفاقی وزیر اطلاعات کا اہم بیان سامنے آگیا
  • ملک میں معیشت کے استحکام کیساتھ نئے روزگار پیدا ہو رہے ہیں: اعظم نذیر تارڑ
  • ملک میں معاشی استحکام کیساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں؛ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • شہباز شریف نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کیا، عطا تارڑ
  • ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، ہم لوگ متحد ہوکر بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • حج پروازیں 28 مئی سے شروع، 90 ہزارسرکاری طور پر جائیں گے،وزیر مذہبی امور
  • حج پروازوں کا28 مئی سے آغاز، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائینگے: وزیر مذہبی امور
  • سب کو مل جل کر پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، عطا تارڑ