ہارون اختر— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ہارون اختر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم تاجروں کے لیے بہترین اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ہارون اختر نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط پالیسیوں سے صنعت کو شدید نقصان پہنچا۔

ہارون اختر نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے، سب سے پہلے مقامی سرمایہ کاری پر توجہ دینا ہو گی۔

پاکستان سے کیا بات چیت ہوئی؟ آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاری

آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بہتری کے لیے طویل مدتی پالیسیاں بنا کر ان پر عمل کرنا ہوگا، وزیرِاعظم کاروباری شخصیات کے مسائل کو سمجھتے ہیں، جلد بہترحل دیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔


.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہارون اختر نے کہا

پڑھیں:

چینی وزیراعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

چینی وزیر اعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینی وزیراعظم اپریل میں پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران چینی وزیراعظم کی جانب سے اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، سفارتی ذرائع نے عندیہ دیا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر پیش رفت اور دیگر اقدامات پر بھی بات کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

چینی وزیر اعظم لی کیانگ گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم  کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے، لی کیانگ  11 برسوں میں اسلام آباد کا دورہ کرنے والے پہلے چینی وزیر اعظم تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ایم ایل ون ریلوے پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری چینی وزیر اعظم دورہ سی پیک لی کیانگ

متعلقہ مضامین

  • حکومت اڑان پاکستان منصوبے کے تحت صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لارہی ہے، پروفیسر احسن اقبال
  • چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم
  • کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
  • پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم
  • سابق وزیر قانون خالد انور انتقال کر گئے
  • چینی وزیراعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
  •  وزیر اعظم شہباز شریف نے جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر کو ملاقات کیلئے بلالیا
  • وزیراعظم سے چیمبرز آف کامرس کے صدور کی ملاقات، معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی تعریف
  • حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، وزیراعظم