Daily Mumtaz:
2025-03-18@22:39:44 GMT

ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے: کپتان سلمان آغا

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے: کپتان سلمان آغا

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سلمان آغا نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ہاتھوں دوسری بار شکست کے بعد کہا ہے کہ ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔

سلمان آغا نے کہا ہے کہ گزشتہ میچ کے مقابلے یہ ایک اچھا کھیل تھا، ایک بیٹنگ یونٹ کے طور پر ہمیں بہتر پاور پلے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس پچ پر اچھی بولنگ کی، فیلڈنگ بھی شاندار تھی، حارث رؤف نے اچھی بولنگ کی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے بولرز نے بہت اچھی بولنگ پرفارمنس دکھائی۔

ان کا کہنا ہے کہ تیز ہوا میں بولنگ کرانا مشکل تھا، ڈیتھ بولرز نے واقعی اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

یاد رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈونیڈن میں کھیلا گیا جہاں بارش کی وجہ سے ٹاس اور میچ اپنے مقررہ وقت کے بجائے تاخیر سے شروع ہوا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کے باعث 5، 5 اوورز کم کر کے میچ کی فی اننگز 15 اوورز کی کر دی گئی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا جسے کیوی ٹیم نے باآسانی چیز کر لیا۔

واضح رہے کہ میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعے کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ اچھی بولنگ ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم

کرائسٹ چرچ (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے ساتھ اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا۔اتوار کو کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا..

92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 10.1 اوور میں پورا کر لیا اور 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان نے اس بری شکست کے ساتھ اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ بھی بنا دیا۔

کیویز نے گرین شرٹس کا ہدف مقررہ 20 اوورز سے 59 گیندوں پہلے ہی حاصل کیا، یہ گیندوں کے اعتبار سےٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں پاکستان کی بدترین شکست ہے۔اس سے قبل 2018 میں آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف ہدف 55 گیندوں قبل حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بدترین شکست بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ہی ہوئی تھی، جب 2016 میں ویلنگٹن میں 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور 95 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی منگل کو کھیلا جائے گا۔

عیدالفطر 30 مارچ کو ہو گی یا 31 کو ؟ ماہرین فلکیات کی نئی پیشگوئیاں سامنے آ گئیں

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود مثبت چیزیں ہوئی، سلمان علی آغا
  • نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘
  • دوسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
  • پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا
  • پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا
  • نیوزی لیںڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر قومی کپتان نے ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟
  • نیوزی لینڈ نے اچھی بولنگ کی، آئندہ غلطیوں پر قابو پائیں گے: سلمان آغا
  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم
  • پاکستان ، نیوزی لینڈمیں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائیگا