مہینے میں 2 بار بیٹے سے ملنے دبئی ضرور جاتا ہوں، شعیب ملک
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کرکٹ اسٹار سابق قومی کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ مہینے میں دو مرتبہ اپنے بیٹے اذہان سے ملنے دبئی ضرور جائیں۔
حال ہی میں شعیب ملک ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور بیٹے سے اپنے رشتے سے متعلق گفتگو کی۔
شعیب ملک نے بتایا کہ ان کا بیٹے کے ساتھ باپ بیٹے سے زیادہ دوستی کا رشتہ ہے اور ایک مضبوط بونڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے سے ملنے مہینے میں 2 مرتبہ دبئی ضرور جاتے ہیں اور اس کے ساتھ بھرپور وقت گزارتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
سابق کپتان کے مطابق وہ جتنے دن دبئی میں رہتے ہیں ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہی اپنے بیٹے کو اسکول ڈراپ کریں اور واپسی پر اسے پِک کریں جبکہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی اس کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ والدین کا بچوں کے ساتھ دوستی کا رشتہ ہونا بہت ضروری ہے جیسے کہ میں اپنی والدہ کے بہت قریب ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو پارک لے کر جاتے ہیں اور دونوں میں وہاں فٹبال کا مقابلہ ہوتا ہے جو اذہان کو بہت پسند ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک نے اداکارہ ثنا خان نے شادی کرلی تھی جس کے بعد سے ثانیہ اور شعیب ملک کا اکلوتا بیٹا دبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شعیب ملک بیٹے سے کے ساتھ
پڑھیں:
ریفرنسز میں ہائیکورٹ کادائرہ کار پر ریفری جج آج فیصلہ سنائیں گے
---فائل فوٹوریفرنسز میں ہائی کورٹ کے دائرہ کار کے معاملے سے متعلق ریفری جج جسٹس فیصل آغا آج فیصلہ سنائیں گے۔
نیب ریفرنسز سے متعلق دو ججوں کی رائے میں اختلاف پر ریفری جج مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت نے ججوں کے خلاف ریفرنس لانے کا نہیں کہا، ریفرنس کی نوبت آئی تو ضرور بتائیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ کے حوالے سے اعظم نذیر تارڑ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے ان کی نظر میں مس کنڈکٹ ہے، انہوں نے بالکل نہیں کہا کہ ریفرنس لا رہے ہیں۔
وزیرِ قانون نے یہ بھی کہا کہ نہ ہی حکومت نے ریفرنس سے متعلق کہا ہے، ایسی نوبت آئی تو ضرور بتائیں گے۔