2025-03-25@17:02:19 GMT
تلاش کی گنتی: 68

«ایپ کا»:

    کلیم اختر:نادرا کی جانب سے شہریوں کو مزید سہولیات دینے بارےبڑا اقدام، نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن متعارف کروا دیا گیا۔ورژن 3.8.1 میں شناختی دستاویزات کی تیاری کیلئے نئی خصوصیات فراہم کرے گا، فنگر پرنٹ نہ آنے کی صورت میں تصدیق کا نیا متبادل طریقہ فراہم کیا جائےگا۔شہری چہرے کی مدد سے اپنا تصدیق کا پراسس مکمل کر سکیں گے، شہری ب فارم موجود ہونے کی صورت میں شناختی کارڈ یا نائیکوپ بنانے کی سہولت سے مستفیدہوسکتے۔ایپلی کیشن کے نئے ورژن میں شناختی کارڈ میں ترامیم کے طریقہ کار کو مزید آسان کر دیا گیا، ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے فیچر کو بھی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ضم کر دیا گیا۔نئے فیچر...
    میٹا کے زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اسپام میسجز کو روکنے کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق انفرادی صارفین اور کاروباری اداروں کی جانب سے کیے جانے والے براڈ کاسٹ میسجز کی تعداد کو محدود کیا جارہا ہے تاکہ ایپ میں اسپام پیغامات کی روک تھام کی جاسکے۔آئندہ چند ہفتوں کے دوران کمپنی کی جانب سے انفرادی صارفین کے لیے براڈ کاسٹ میسجز کی تعداد کو محدود کرنے کی آزمائش کی جائے گی۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایسے براڈ کاسٹ میسجز کی ماہانہ تعداد کا تعین کیا جائے گا۔مثال کے طور پر میٹا کی جانب سے ہر ماہ 30 براڈ کاسٹ میسجز کی اجازت دی جائے گی۔میٹا کے مطابق صارفین اگر مزید...
    پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء) پتوکی سمیت پنجاب بھر میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر بندکرکے سروے سسٹم کیلئے ایپ جاری کی جائے شہریوں کا چئیرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے مطالبہ ۔(جاری ہے) پتوکی ،چونیاں، قصور بھر میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دفاتروں میں بزرگ خواتین کبھی پیسوں کے سلسلہ میں تو کبھی سروے کروانے کیلئے سلسلہ میں دھکے کھاتی نظر آتی ہیں لیکن اس کو آسان کرنے کیلئے تاحال کوئی اقدامات سامنے نہیں آئے اگر خاتون نے پیسے چیک کروانے ہوں تو دفتروں کے چکر لگالگاکر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتی ہیں شہریوں محمد نوید بھٹی ، شوکت علی ،اکمل علی کمبوہ و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس (نادرا) نے حال ہی میں اپنی پہلی ‘ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ’ متعارف کرادیا ہے، جو شہریوں کو اپنے شناختی کارڈز کو اسمارٹ فونز پر محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد قومی شناختی نظام میں جدت لانا اور شہریوں کے لیے حکومتی خدمات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ اور انسداد منشیات محسن رضا نقوی نے ڈی میٹریلائزڈ آئی ڈی کے اجراء کو ڈیجیٹل شناخت کی جانب ایک قدم کے طور پر سراہا۔پاک آئی ڈی موبائل ایپلیکیشن میں اس فیچر کے آغاز سے شہریوں کو اب شناختی کارڈ کی سافٹ کاپی رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ڈیجیٹل شناختی کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔ نادرا نے اس نئے فیچر...
    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ اور عملے کی حاضری اور طلبا کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کیلیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں اساتذہ اور عملے کی حاضری کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ، حاضری کے ریکارڈ کو آکائونٹنٹ آفیس سے براہ راست منسلک کرنے اور طلباء کی داخلہ کا ریکارڈ ڈجیٹلائیز کرنے جیسے اقدامات کے لیے موبائل ایپلیکیشن پر کام شروع کردیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ ’’ہم کارکردگی، شفافیت اور نگرانی کا ایک ڈجیٹل سفر شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کا مقصد وسائل کو حقائق کی بنیاد پر استعمال کرنا ہے۔‘‘ یہ بات انہوں نے کراچی میں بدھ کے روز اپنی زیر صدارت اساتذہ کی ڈیجیٹل...
    ایران نے حجاب نہ کرنے اور نامناسب لباس پہننے والی خواتین کو پکڑنے کے لیے ڈرونز اور مختلف ایپس کا استعمال شروع کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ انھیں گرفتار کرکے سزا دی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے حکومت کی حمایت یافتہ "نازر" نامی موبائل ایپلیکیشن کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس ایپ میں گاڑیوں کے لائسنس، پلیٹ نمبرز، مقامات اور اوقات کی معلومات اپ لوڈ کرنے کی سہولت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ایپ کے ذریعے گاڑی کے رجسٹرڈ مالک کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا...
    whale intl نامی ایک ایپ کے ذریعے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا گیا تھا جس میں ہنزہ کے زیادہ تر لوگوں نے لاکھوں روپے لگا لیے تھے، سکردو سے بھی کئی لوگوں نے اس ایپ میں سرمایہ کاری کی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے نام پر گلگت بلتستان سے اربوں روپے لوٹ لیے گئے۔ زیادہ تر متاثرین کا تعلق ہنزہ سے بتایا جاتا ہے جبکہ بلتستان سے بھی کئی لوگ لاکھوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق whale intl نامی ایک ایپ کے ذریعے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا گیا تھا جس میں ہنزہ کے زیادہ تر لوگوں نے لاکھوں روپے لگا لیے تھے، سکردو سے...
    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایت پر کورٹس ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنانے کیلئے تاریخی اقدامات پر کام کیا جارہا ہے، لاہور ہائیکورٹ موبائل ایپ اور ویب سائٹ کو سائلین و وکلاء کی سہولت کیلئے مزید موثر بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا "کورٹس ڈیجیٹلائزیشن" کی جانب تاریخی اقدام سامنے آیا ہے، جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم چیف جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی ہدایت پر کورٹس ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنانے کیلئے تاریخی اقدامات پر کام کیا جارہا ہے، لاہور ہائیکورٹ موبائل ایپ اور ویب سائٹ کو سائلین و وکلاء کی سہولت کیلئے مزید موثر بنایا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ...
    لاہور ہائیکورٹ میں موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر مقدمات کی کاز لسٹ کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی۔ ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق یہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا "کورٹس ڈیجیٹلائزیشن" کی جانب اقدام ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ہائیکورٹ آئی ٹی ونگ نے تمام ورکنگ مکمل کرلی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات کے مطابق متذکرہ فیچر کو جلد آن لائن کر دیا جائے گا۔ ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کے اسٹاف کی حاضری کےلیے موبائل ایپ کا اجرا بھی کردیا گیا ہے۔
    مظفرآباد ( نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں دہم جماعت کا کمپیوٹر کا پیپر شروع ہوتے ہی واٹس ایپ گروپس میں وائرل ہو گیا۔بلوچ کے ہائی سکول بساڑی میں پیپر شروع ہونے کے چند لمحے بعد ہی تصویر بنا لی گئی ۔ کنٹرولر امتحانات نے بتا یا کہ پیپر واٹس ایپ گروپس میں سینڈ کرنے والے کو گرفتار لیا گیا ہے۔واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوئی۔ مزیدپڑھیں:’ایکس‘ پر بڑا سائبر حملہ، دنیا بھر میں سروس بند، مسک نے الزام کس کے سر ڈال دیا ؟جانیں
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے ہوگی۔ ڈیجیٹل پرائز بانڈز چوری اور نقصان کے خدشات سے محفوظ ہوں گے جبکہ انعامی رقم پر ٹیکس لاگو ہوگا اور زکوٰۃ مستثنا ہوگی۔ پانچ سو، ہزار، پانچ ہزار اور 10 ہزار روپے کے بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ خریداری صرف نیشنل سیونگز موبائل ایپ یا منظور شدہ چینلز سے ممکن ہوگی، قرعہ اندازی سہ ماہی بنیادوں پر ہوگی۔ انعامی رقم براہ راست لنک شدہ بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔ ڈیجیٹل بانڈز معیشت کو دستاویزی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے، خریداری کے وقت نامزدگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ورثا کو جانشینی سرٹیفکیٹ کے مطابق ادائیگی...
    پشاور: واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ریگی پولیس نے ملزم اشفاق کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر مشتاق نامی نوجوان کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کا رنج تھا۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
    یوں تو دنیا بھر میں درجنوں ویڈیو کالنگ ایپس موجود ہیں، لیکن ’اسکائپ‘ دنیا کی پہلی معروف عوامی ایپ ہے جس کے بند ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ 22 برس تک لوگوں کو ویڈیو کالنگ سروس فراہم کرنے والی مائیکروسافٹ کی مشہور زمانہ ’اسکائپ‘ کی سروسز ممکنہ طور پر رواں برس مئی تک بند ہونے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اسکائپ سپورٹ کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2025 سے اسکائپ دستیاب نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ سروسز استعمال کرنے کے لیے ‘مائیکروسافٹ ٹیمز’ پر سائن اِن کریں۔ یہ بھی پڑھیں معروف ویڈیو کالنگ ایپ ‘اسکائپ’ کا دور ختم، سروس کب سے بند ہورہی...
    فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ناظم آباد میں فوڈ ڈلیوری ایپ کے آفس میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آگ بجھانے کے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ناظم آباد میں لگی آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، فائر فائٹرز جان پر کھیل کر آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کراچی، ناظم آباد میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کی مدد سے گودام کی دیوار توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تعمیرات قوانین کے مطابق نہ ہونے...
    تعارف :  ضیاء احمد ، تعلیمی اعتبار سے کمپیوٹر سائنس گریجویٹ ہیں ، جبکہ پروفیشن کے لحاظ سے موبائل ایپ ڈیویلپر ہیں۔ سکول کے زمانے کا پروگرامنگ کا شوق انہیں کمپیوٹر سائنس کی جانب لے گیا۔ موبائل ایپ ڈیویلپمنٹ کی طرف رجحان تھا اسی میں مہارت پیدا کی اور اب یہی ذریعہ روزگار ہے۔ سوال: کمپیوٹر سائنس اور پروگرامنگ کی طرف رجحان کیسے ہوا؟ جواب: میرا بچپن سے ہی کمپیوٹر کی جانب رجحان تھا۔ میں اندرون بین (Introvert) تھا تو گھر میں کمپیوٹر پر گیمز وغیرہ کھیلتا تھا۔ گھر سے باہر میدان میں نہیں کھیلتا تھا۔ ان گیمز کو کھیلتے ہوئے میں سوچتا تھا کہ میں ان گیمز کو خود کیسے بنا سکتا ہوں۔ اس جستجو اور شوق کی وجہ...
    مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسکائپ 5 مئی 2025 کو دستیاب نہیں ہوگا۔ اسکائپ کی جانب سے صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اسکائپ شٹ ڈاؤن سے پہلے اپنا ڈیٹا منتقل کردیں۔ ویڈیو کال کے بانی ’اسکائپ‘ ٹیکنالوجی کو ٹائٹن نے 2011 میں حاصل کیا تھا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسکائپ چلانے والوں کی تعداد لاکھوں میں تھی۔ تاہم جیسے جیسے واٹس ایپ ویڈیو کال اور دیگر ایپلیکیشن متعارف کرائی گئیں اسکائپ کی مقبولیت اور استعمال میں کمی آتی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس پر اسکائپ سپورٹ کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 مئی 2025 سے اسکائپ دستیاب نہیں ہوگا، صارفین...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت شہری کی جانب سے آن لائن گیمبلنگ پر پابندی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے شہری چوہدری طاہر الحق کی جانب سے مفاد عامہ میں دائر درخواست پر سماعت کی جہاں درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمران رشید اور وحید الرحمان قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت عالیہ نے وفاق، پی ٹی اے، ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر قانونی جوئے کے کاروبار میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنے والوں...
    امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی:106پاکستانیوں کا لے کر پہلا طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی:106پاکستانیوں کا لے کر پہلا طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا۔ذرائع کے مطابق ۔106 غیر قانونی تارکین وطن کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔106 غیر قانونی تارکین وطن کو جرمنی، مالٹا، سایپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔پاکستانی سفارتی مشنز نے تاریک وطن کو سفر کرنے کے لیے ایمرجنسی دستاویز جاری کی ہے۔پاکستان نے خصوصی طیارے کو اسلام آباد اییرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کی اجازت دیں دی ۔خصوصی طیارہ جرمنی سے سایپرس اور سایپرس سے اسلام آباد...
    سان فرانسسکو:واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کو بڑھانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت چیٹ لسٹ کے فلٹرز کو مستقل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔ اس فیچر کی بدولت صارفین کو اپنی چیٹ لسٹ میں بہتر اور تیز تر نیویگیشن کی سہولت فراہم ہوگی۔ عالمی اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ نیا فیچر ابھی بیٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے اور کچھ بیٹا ٹیسٹرز جو گوگل پلے اسٹور کے ذریعے اینڈرائیڈ 2.25.4.12 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ بیٹا ڈاؤن لوڈ کریں گے وہ اسے استعمال کر سکیں گے،تاہم آنے والے ہفتوں میں اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ اس نئے فیچر...
    واٹس ایپ نے 2025 کا پہلا بڑا اور بہترین فیچر صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ وہ فیچر ہے جو میٹا کی دیگر ایپس انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر میں پہلے سے موجود ہے اور اب اسے واٹس ایپ کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب جاری بیان کے مطابق آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چیٹ تھیمز کا فیچر متعارف کر ایا گیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ ‘آپ نے اس کا مطالبہ کیا تھا اور اسی لیے ہم چیٹ تھیمز فیچر کو متعارف کرا رہے ہیں، تاکہ آپ کی چیٹس رنگا رنگ چیٹ...
    صارفین بہت جلد گوگل میسجز سے واٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔ گوگل میسجز واٹس ایپ کے ساتھ مِل کر ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جو صارفین کو مستقبل میں گوگل میسجز انٹرفیس سے براہ راست واٹس ایپ ویڈیو کال کرنے کے قابل بنائے گا۔ اگر میسیج بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کے پاس واٹس ایپ انسٹال ہے تو اوپر دائیں مینو میں ایک نیا ویڈیو کال آئیکن ظاہر ہوگا۔ اس آئیکن پر ٹیپ کرنے سے فوری طور پر واٹس ایپ ویڈیو کال شروع ہو جائے گی۔   فی الحال یہ کالنگ فیچر ون آن ون چیٹس تک محدود ہے۔ مزید برآں گروپ چیٹس کے لیے یا جب آپ جس شخص کے ساتھ چیٹ...
    کیلیفورنیا:گوگل میسجز واٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر کے ساتھ تعاون کر کے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس سے صارفین واٹس ایپ ویڈیو کالز کو براہ راست گوگل میسجز کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔ یہ فیچر تب کام کرے گا جب میسج بھیجنے والا اور وصول کنندہ دونوں کے پاس واٹس ایپ انسٹال ہو گا۔ اس صورت میں، ایک نیا ویڈیو کال آئیکن میسجنگ انٹرفیس میں نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے سے واٹس ایپ ویڈیو کال شروع ہو جائے گی۔ فی الحال یہ فیچر صرف ون آن ون چیٹس کے لیے دستیاب ہے۔ جب گروپ چیٹس یا واٹس ایپ نہ رکھنے والے صارفین کی بات ہو، تو ویڈیو کالز کے لیے گوگل...
    لیبر پارٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی اور رکن پارلیمنٹ یا وزیر اینڈریو گوئن واٹس ایپ گروپ اسکینڈل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اس معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب صحت کے وزیر کو ایک گروپ چیٹ میں متنازع تبصرے کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر یہودی مخالف (antisemitic) ریمارکس دیے اور ایک بزرگ خاتون ووٹر کے بارے میں غیر اخلاقی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اگلے انتخابات...
    میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ 2 درجن سے زائد ممالک میں تقریباً 90 افراد کے موبائل فون بغیر کسی لنک پر کلک کیے ہیک ہو گئے ہیں۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ان تمام افراد کے فون اسرائیلی ہیکنگ کمپنی پیراگون سلوشنز کے تیار کردہ ہیکنگ ٹول سے ہیک کیے گئے ہیں، جو خاص طور پر زیرو کلک ہیکنگ ٹیکنالوجی میں ماہر ہے۔  واٹس ایپ حکام نے بتایا کہ اس طریقے میں متاثرہ شخص کو کسی بھی غیر محفوظ لنک پر کلک کیے بغیر اس کے فون پر ہیکنگ ٹول کا حملہ ہو جاتا ہے، جس سے اس کا موبائل ہیک ہو جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی...
    معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا رہتا ہے۔  حال ہی میں اداکارہ نے نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بنایا جس میں انہیں نیلے رنگ کے خوبصورت کوآرڈ سیٹ اور بغیر آستین کے جیکٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ،’بے آرامی اپنی جگہ لیکن فیشن نہیں رکنا چاہیے‘۔   View this post on Instagram   A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.nafees) تصاویر شیئر کرنے پر جہاں کئی صارفین انہیں سراہتے اور خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، کسی نے...
    امریکی قانون ساز نے ایک نیا قانون تجویز کیا ہے جس کے مطابق چینی اے آئی ایپ ڈیپ سیک کو استعمال کرنے والے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریپبلیکن سینیٹر جوش ہاؤلے کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل کا مقصد امریکی شہریوں کو چینی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے روکنا ہے۔ قانون کی منظوری کے بعد چین میں بنائی گئی ٹیکنالوجی کی درآمدگی کو روکا جا سکے گا اور خلاف ورزی کرنے والے کو 20 سال تک کی قید اور 10 لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا ہوگا اور اگر خلاف ورزی کسی کاروبار کی جانب سے کی گئی ہوگی تو یہ جرمانہ بڑھ کر 10 کروڑ ڈالر تک...
    سان فرانسسکو: سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس کی مدد سے ریلز یا ویڈیوز کو ایک ہی کلک پر موبائل ایپ پر روکا جا سکے گا۔ اب تک انسٹاگرام میں موبائل ایپ پر ویڈیوز یا ریلز کو ایک کلک سے روکنے کا آپشن نہیں تھا، لیکن اب یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، جس کے ذریعے ویڈیو کو روکنے کے بعد دوبارہ کلک کرنے پر وہ ویڈیو وہیں سے چلنا شروع ہو گی جہاں اسے روکا گیا تھا۔ میٹا نے اس نئے فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے، تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر...
    سوشل چیٹ میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے حال ہی میں اسرائیلی کمپنی کی جانب سے صحافیوں کی جاسوسی مہم کو روک دیا ہے، اس جاسوسی مہم کے دوران 90 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر صحافی اور سول سوسائٹی کے کارکن شامل ہیں۔ چیٹ میسجنگ ایپ نے اسرائیلی کمپنی ’پیراگون سلوشنز‘ کی جانب سے سائبر حملوں اور جاسوسی کا فوری سراغ لگاتے ہوئے اس کے آپریشن کو روک دیا۔ واٹس ایپ حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی متاثرین سے رابطہ کر چکے ہیں اور  مکمل اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ ان صارفین کو نہ صرف نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ ان کی ڈیوائسز کو بھی...
    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پراگون سلوشنز نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے 90 کے قریب صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ممبران کو نشانہ بنایا ہے۔ جمعے کے روز واٹس ایپ کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ میٹا کی ذیلی کمپنی نے پیراگون سلوشنز کو ہیکنگ کے بعد ایک سیز اینڈ ڈیسِسٹ لیٹر (ایسا قانونی حکم نامہ جس میں کسی فعل سے باز رہنے کے لیے کہا گیا ہو) بھیجا گیا ہے۔ جاری ہونے والے ایک بیان میں واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ کمپنی لوگوں کی نجی طور پر مواصلات کی سہولت کو بچانے کی کوشش کرتی رہے گی۔ دوسری جانب پیراگون نے معاملے پر تبصرہ کرنے...
    چین کی سب سے بڑی آن لائن اسٹور چلانے والی چینی کمپنی علی بابا گروپ نے بھی مصنوعی ذہانت کی ایپ کا ماڈل ’کوین 2.5 میکس‘ لانچ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک کی ’جینیئس اے آئی گرل‘ کون ہے؟ چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک آر1 کی ناقابل یقین کامیابی کے بعد چین کے اندر بھی کمپیوں میں اے آئی ایپ بنانے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کا مقابلہ لگ گیا ہے، علی بابا گروپ نے ڈیپ سیک سے بھی زیادہ مؤثر اے آئی ماڈل تیار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ علی بابا نے کوین 2.5 میکس کو نئے چینی سال کے پہلے دن ریلیز کیا جب چین میں سرکاری چھٹی منائی جارہی ہے، چینی...
    سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان کے ذیلی ادار ے سی ڈی سی شیئر رجسٹرار سروسز لمیٹڈ نے واٹس ایپ کے ذریعے ای ووٹنگ خدمات متعارف کرادی ہیں۔  یہ انقلابی فیچر الیکٹرانک ووٹنگ کے عمل کی ازسرِ نو تعریف کے لیے تیار کیاگیا ہے اور یہ فیچر شیئر ہولڈرز یا ممبران کے لیے زیادہ قابلِ رسائی، موثر اور صارف دوست ہے۔ سی ڈی سی ایس آر کا مقصد سیکیوریٹی اور شفافیت کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ کو ای ووٹنگ پلیٹ فارم کے ساتھ ضم کر کے شراکت کو بڑھانا ہے۔ سال 2017 میں اپنے ویب پر مبنی سسٹم سمیت اپنے قیام کے بعد سے سی ڈی سی ایس آر ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈیٹا پرائیویسی ڈے کے موقع پر، کاسپرسکی نے ان ایپلی کیشنز میں شامل نجی معلومات کے خطرات پر روشنی ڈالی ہے جنہیں ہم روزمرہ کے استعمال میں دیکھتے ہیں۔ ان میں سوشل میڈیا ایپس کے ساتھ ساتھ ای کامرس ایپس، فٹنس اور صحت ٹریکنگ ایپس بھی شامل ہیں۔ جہاں یہ ایپس سہولت فراہم کرتی ہیں، وہیں یہ ذاتی معلومات جمع کرتی اور شیئر کرتی ہیں، جو صارفین کو پرافائلنگ اور ممکنہ سیکیورٹی خطرات کا سامنا کراتی ہیں۔ صرف 2024 میں، کاسپرسکی نے دنیا بھر میں ویب ٹریکرز کے ذریعے 49 ارب سے زیادہ ایسے واقعات کا پتہ لگایا جن میں صارفین کے رویوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ اے آئی کی مدد سے ڈیٹا ٹریکنگ اور پیش...
    چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل ڈیپ سیک لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز بیجنگ: چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے، چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے چیٹ جی پی ٹی کو مات دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی اے آئی پلیٹ فارم ڈیپ سیک کی مقبولیت سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تاریخی کمی ہو گئی۔اینویڈیا کے اسٹاکس میں ریکارڈ 17 فیصد کی کمی ہو گئی، اینویڈیا کو 593 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ چین کی تیار کردہ مصنوعی...
    سان فرانسسکو:آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ کمپنی نے اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے فون میں متعدد واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بغیر کسی اضافی ڈیوائس کے منظم کر سکیں گے۔ واٹس ایپ کے حالیہ بیٹا ورژن میں صارفین کو ایک ہی ڈیوائس پر 2مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس سیٹ اپ کرنے کی سہولت ملے گی۔ اس کے لیے صرف ایک اضافی فون نمبر یا ایک ایسی ڈیوائس کی ضرورت ہو گی جو متعدد سم کارڈز کو سپورٹ کرتا ہو۔ آئی فون صارفین کے لیے یہ فیچر انتہائی آسان ہے۔ انہیں صرف 2مراحل میں نئے اکاؤنٹس سیٹ اپ کرنے ہوں گے۔ پہلا...
    اگر آپ آئی فون پر مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو کبھی آپ کی خواہش ہوئی ہوگی کہ کاش آپ کے فون میں ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس ہوتے۔  اچھی خبر یہ ہے کہ ایپل کے ٹیسٹ فلائٹ بیٹا پروگرام کے ذریعے جاری کردہ پروڈکٹ میں واٹس ایپ کی یہ حالیہ اپ ڈیٹ کا فیچر شامل ہے جس کا مطلب ہے کہ اسے جلد ہی ہر آئی فون صارف کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ کسی ایک ڈیوائس پر اضافی واٹس ایپ اکاؤنٹ چند مراحل میں سیٹ اپ کیا جا سکتا ہے لیکن آپ کے پاس دوسرا فون نمبر یا ایک ایسا فون ہونا چاہیے جو ایک سے زیادہ سم کارڈ کو سپورٹ کرتا ہو۔ WABetaInfo،...
    واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں ملٹی اکاؤنٹ فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین ایک ہی ایپ کے ذریعے کئی اکاؤنٹس لاگ ان کر سکیں گے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، اس فیچر کے ذریعے مختلف اکاؤنٹس استعمال کرنے کے لیے اضافی ڈیوائسز کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ صارفین واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر اس فیچر کو فعال یا مینیج کر سکتے ہیں۔ یہ خصوصیت ان افراد کے لیے زیادہ کارآمد ہے جو ایک سے زیادہ فون نمبر رکھتے ہیں۔ اس سے واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس دونوں میں متعدد اکاؤنٹس کو ایک ساتھ استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ اکاؤنٹس شامل کرنے کے لیے دو طریقے دستیاب ہیں: یا تو نیا...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) نرملا سیتارامن کی ساڑھی کا رنگ بجٹ کی شناخت کیسے کرتا ہے؟ ایپ میں تصاویر  ہر بجٹ خصوصی ہوتا ہے اور اس سے ملک کی ترقی  کی رفتار تیز ہوتی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی ساڑھی ان تمام نشانیوں سے جڑی ہوئی ہے۔ ایپ میں تصاویر  آئیے جانتے ہیں کہ گزشتہ 7 بار بجٹ پیش کرنے کے لیے وزیر خزانہ نے کس رنگ کی ساڑھی پہنی اور اس کا کیا پیغام تھا؟ ایپ میں تصاویر  سال 2019 میں ہندوستان کی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہن کر بجٹ پیش کیا۔ گلابی رنگ کو استحکام اور سنجیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ایپ میں تصاویر  سال 2020 میں وزیر خزانہ نرملا...
    میٹا نے صارفین کو ٹک ٹاک کی بجائے انسٹاگرام استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک نئے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام نے اپنے مواد تخلیق کرنے والوں کو ماہانہ 10 ہزار سے 50 ہزار ڈالرز تک کا بونس دینے کی پیشکش کی ہے، تاہم اس کے لیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز سب سے پہلے انسٹاگرام ریلز پر اپلوڈ کریں، نہ کہ ٹک ٹاک یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر۔ میٹا کی جانب سے اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی رسمی ردعمل نہیں دیا گیا ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ صارفین اس پروگرام پر کس طرح کا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں یا اس کا کیا...
    میٹا نے میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اس تبدیلی کے تحت صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو اکاؤنٹس سینٹر میں شامل کر سکیں گے، میٹا کا اکاؤنٹس سینٹر ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں فیس بک، انسٹاگرام اور میٹا کے دیگر اکاؤنٹس کو بھی ایک ہی جگہ سے منظم کیا جا سکتا ہے۔ واٹس ایپ کے اس سینٹر میں شامل ہونے سے صارفین کو یہ فائدہ ہوگا کہ وہ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی باآسانی کراس پوسٹ کر سکیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب انہیں اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو الگ سے فیس بک یا انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے...
    میٹا نے اپنی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا، جس کے بعد صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اکاؤنٹ سینٹر میں ایڈ کرسکیں گے۔ میٹا کا اکاؤنٹس سینٹر ایک ہب کی طرح کام کرتا ہے جہاں میٹا کے کوئسٹ اکاؤنٹس کے ساتھ فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اکاؤنٹس سینٹر میں فیس بک اور انسٹاگرام کے بعد واٹس ایپ کے اضافے سے صارفین کو یہ سہولت دستیاب ہوگی کہ وہ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو بطور اسٹوریز فیس بک اور انسٹا گرام پر بھی کراس پوسٹ کرسکیں۔ اس طرح صارفین کو اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس الگ سے فیس بک یا انسٹا گرام ایپ اوپن کرکے پوسٹ کرنے کی ضرورت...
    سان فرانسسکو:ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام پروفائلز کے ساتھ جوڑ سکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق یہ نئی سہولت میٹا اکاؤنٹس سینٹر کے ذریعے دستیاب ہوگی، جو کمپنی کے مختلف پلیٹ فارمز کو منظم کرنے کا مرکزی حب ہے۔ میٹا نے مزید وضاحت کی ہے کہ یہ فیچر اختیاری ہوگا اور ڈیفالٹ طور پر غیر فعال رہے گا، جبکہ صارفین کی نجی واٹس ایپ میسجز اور کالز بدستور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی۔ لنک اپ ٹول کے ذریعے صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کے طور پر شیئر کر سکیں گے اور بوقتِ ضرورت لاگ...
    دل کا رشتہ ایپ نے انگلینڈ کے ضیا الرحمٰن کی جڑواں بیٹیوں کا میچ بھی کراچی کے دو سگے بھائیوں کے ساتھ بنا دیا۔ ضیا الرحمٰن نے پاکستانی رشتوں کے لیے اپنی بیٹیوں کے پروفائل جب ’دل کا رشتہ‘ ایپ پر بنائے تو جلد ہی کراچی کے عظیم صدیقی کے بیٹوں سے نا صرف میچ بن گیا بلکہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے شادیاں بھی طے ہو گئیں۔ دل کا رشتہ ایپ پاکستان کی پہلی رشتہ ایپ ہے جو لاکھوں تصدیق شدہ پرو فائلز کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون ایپ بن چکی ہے۔پاکستان میں تقریباً ہر گھر کو درپیش رشتے کی تلاش کے اہم ترین مسئلہ کو حل کر نے کا بیڑا ʼʼدل کا رشتہ‘‘ ایپ نے اُٹھایا...
    بلیواسکائی اور دیگر سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے ٹرمپ کے وعدے پر امریکی صارفین کے لیے سروس بحال کردی چونکہ امریکا میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا مستقبل غیر یقینی ہے، اس لیے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ان لاکھوں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے نئی خصوصیات متعارف کروا رہے ہیں، خاص کر بلیو اسکائی،ایکس اور میٹا ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کے لیے نئے نئے فیچرز لانچ کررہے ہیں، ان فیچرز میں ایک اہم فیچر ویڈیو ایڈیٹنگ فیچز ہے۔ بلیواسکائی کی مختصر ویڈیو اتوار کے سوشل میڈیا ایپ بلیواسکائی نے مختصر ویڈیوز کے نئے فیچر...
    حال ہی میں امریکا میں ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی (جو بعد ازاں ختم کر دی گئی) جس کے بعد صارفین تک صرف اس ایپ ہی کی نہیں بلکہ بائٹ ڈانس کی ویڈیو ایڈٹنگ ایپ کیپ کٹ تک رسائی بھی ختم ہوگئی۔ میٹا نے یہ موقع غنیمت جانتے ہوئے تخلیق کاروں کے لیے اپنے فری ویڈیو ایڈیٹر ’ایڈٹس‘ کا اعلان کر دیا۔ یہ ایپ امریکا میں فی الحال پری آرڈر پر ہے اور آئندہ ماہ اس کا لائیو کیا جانا متوقع ہے۔ انسٹاگام کے سربرہ ایڈم موسیری نے اینڈرائیڈ ورژن کو جلد متعارف کرانے کی تصدیق بھی کی ہے۔ ایڈٹس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے صارفین عمودی (یعنی ورٹیکل) اسٹائلز ویڈیوز کے لیے فوٹیج کو عکس بند اور ایڈٹ کر...
    ویب ڈیسک— چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں اپنی سروسز بحال کر رہی ہے۔ ٹک ٹاک نے اتوار کو امریکہ میں اپنی سروسز دوبارہ بحال کی ہیں۔ اس سے ایک روز قبل یہ سروسز بند کر دی گئی تھیں۔ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن کا یہ اقدام امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹک ٹاک پر وفاقی قانون کے تحت پابندی پر انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی صدارت کے پہلے دن اس پابندی کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت روک سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے جس سے ٹک...
    کیا ٹک ٹاک آج سے امریکا میں بند ہو رہی ہے؟ ٹک ٹاک کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز نیویارک: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے آج یعنی اتوار سے امریکا میں بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر صدر بائيڈن نے پابندی کے معاملے پر فوری مداخلت نہیں کی تو اتوار سے 17 کروڑ امریکی صارفین کے لیے ایپ سروس بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی سپریم کورٹ نے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے...
    پاکستان میں وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج 2025 پروگرام میں شرکت کرنے والے عازمین کے لیے لازمی تربیتی سیشنز کی تیاری مکمل کر لی۔ جمعے کو جاری کردہ ایک بیان میں وزارت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ تربیتی ورکشاپس ملک بھر میں 147 مقامات پر منعقد ہوں گی اور اس حوالے سے پہلا اجلاس ہفتے کے روز پشاور میں شروع ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ، کیا نئی سہولیات ملیں گی؟ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے کیو آر کوڈز کے ذریعے حاجیوں کی حاضری کو ٹریک کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے حج پر جانے سے پہلے مقررہ...
    واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے ایک رولنگ میں کہا ہے کہ چین کی سوشل میڈیا وڈیوز تیار کرنے والی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ اس رولنگ نے چین کی عالمگیر شہرت یافتہ ایپ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ چین کی وڈیو شیئرنگ ایپ پر بھارت میں بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ یہ وڈیو شیئرنگ ایپ دنیا بھر میں انتہائی مقبولیت سے ہم کنار ہے۔ امریکا میں اِس ایپ کو استعمال کرنے والوں کی تعداد کم و بیش 27 کروڑ ہے یعنی ملک کی نصف آبادی اس چینی ایپ کی گِرویدہ ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے ایک قانون کو درست قرار دیا ہے جس کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔...
    واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی بندش کی منظوری دیتے ہوئے اس کی چینی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو 19 جنوری 2025 تک ایپ فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگر کمپنی اس ڈیڈ لائن تک ایپ فروخت کرنے میں ناکام رہی تو ٹک ٹاک کو امریکہ میں بند کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق، 19 جنوری 2025 کے بعد ٹک ٹاک کو امریکی ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا جائے گا، جس کے بعد نئی ڈاؤن لوڈز اور اپ ڈیٹس ممکن نہیں ہوں گی۔ موجودہ صارفین ایپ استعمال تو کر سکیں گے، لیکن اپ ڈیٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایپ کی...
    امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ دیدیا، ایپ کے خاتمے کی تاریخ جاری کر دی گئی۔ ٹک ٹاک اتوار سے امریکا میں شٹ ڈاؤن ہونے کے لیے تیار ہے، ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کردیا کہ اگر امریکی حکومت یا سپریم کورٹ نے ایپلی کیشن کی پابندی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی تو ایپلی کیشن کو امریکا میں 19 جنوری کو بند کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے چین کی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ امریکی قانون کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز 19 جنوری تک کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت...
    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کو حل کردیا۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال اور براؤزنگ ہموار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شارک سب میرین کیبل کو نہیں کاٹ سکتی، چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو اور اب میٹا سروسز (واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام) مکمل طور پر فعال اور ہموار تجربے کے ساتھ بحال ہیں۔ مزید پڑھیے: انٹرنیٹ سست روی کا کیا نتیجہ نکلا؟ پی ٹی اے نے بتادیا ترجمان نے کہا کہ پی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ''نادرا موبائل ایپ''لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، کل یعنی 17 جنوری سے "پاک آئی ڈی ویب سائٹ" بند کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا  کہ 3 نئے ریجنل سنٹرز آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات اب موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی، ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔ جیسا کہ انگلیوں کے نشانات اور مطلوبہ دستاویزات سکین کر کے اپ لوڈ کرنے میں پریشانی...
    سٹی 42 : وفاقی حکومت نے نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ویب سائٹ بند کرنے کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نادرا پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند کی جا رہی ہے اور اس کی جگہ نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، 3 نئے ریجنل سینٹر آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے، نئے ریجنل دفاتر 31 مارچ سے کام شروع کر دیں گے۔ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے 73 فلسطینی شہید کردیے محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی...
    —فائل فوٹو پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے نادرا موبائل ایپلیکیشن لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کل 17 جنوری سے پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کی جا رہی ہے، نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی، ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 3 نئے ریجنل سینٹر آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے۔ سندھ پولیس میں نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کے غلط...
      آج کل کی تیز رفتار دنیا میں، واٹس ایپ گروپس کا استعمال بات چیت کے لیے ایک معمول بن چکا ہے۔ یہ فوری رابطے اور معلومات کی تیز تر ترسیل کے لیے ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔ تاہم، ایک رجحان سامنے آ یا ہے جس میں اہم سرکاری نوٹیفیکیشنز اور سرکولر وائس نوٹس کے ذریعے شیئر کیے جا رہے ہیں۔ کیا یہ واقعی بہترین طریقہ ہے یا ہم صرف ایک آسان شارٹ کٹ اختیار کر رہے ہیں؟ رسمی رابطے کی روایات ہمیشہ تحریری شکل میں رہی ہیں، چاہے وہ میمو، ای میل یا سرکاری خطوط کی صورت میں ہوں یا کسی اور صورت میں۔ تحریری پیغامات میں ایک خاص نوعیت کی حاکمیت اور شفافیت ہوتی ہے۔ اس...
    فیس بک کی پیرنٹ کمپنی کے ملازمین میں اس بیان سے کھلبلی مچ گئی ہے کہ معاشی مشکلات کے پیشِ ںظر دنیا بھر میں ادارے کے ہزاروں ملازمین کو نکالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ میٹا نے خصوصی لے آف پلان جاری کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں میٹا کی مجموعی ورک فورس کا پانچ فیصد گھٹایا جارہا ہے۔ اس بیان کے اجرا سے میٹا کے ملازمین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ادارہ چھانٹی کے پہلے مرحلے میں فیکٹ چیکرز سے جان چُھڑائے گا۔ انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی ملکیت بھی میٹا کے پاس ہے۔ میٹا کے بیان میں صراحت کی گئی ہے کہ چھانٹی کارکردگی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کرکے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی چینل کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 17 جنوری (کل) سے پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کی جا رہی ہے، اب نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ کی تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان 3 نئے ریجنل سینٹر بنائے جائیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاک آئی ڈی ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے...
     حکومت نےنادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور3نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کل17جنوری سے پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کی جا رہی ہے،3نئے ریجنل سنٹر آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے، نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی،ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ انگلیوں کے نشانات اور مطلوبہ دستاویزات سکین کر کے اپ لوڈ کرنے میں پریشانی ہوتی تھی،جعلساز عناصر جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے میں معاونت کا کاروبار کر رہے تھے،شہریوں کی ذاتی...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) کی ویب سائٹ بند کرکے موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیان میں کہا کہ  نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی۔ جعلساز عناصر  جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے میں معاونت کا کاروبار کر رہے تھے۔ شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ان کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔ نادرا کی ویب سائٹ کل 17 جنوری سے بند کردی جائے گی۔ وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔ انگلیوں کے نشانات اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے نئی نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 17 جنوری سے پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کی جا رہی ہے ، نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی، ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سائلین کو انگلیوں کے نشانات اور مطلوبہ دستاویزات سکین کر کے اپ لوڈ کرنے میں پریشانی ہوتی تھی، جعلساز عناصر جعلی ویب سائٹس کے ذریعے...
    واٹس ایپ نے 2025 کی پہلی بڑی اپڈیٹ کا آغاز کر دیا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ایپ کے اہم فیچرز کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا اے آئی ٹیب شامل کیا گیا ہے جو صارفین کو جدید ٹولز کے استعمال کا موقع فراہم کرے گا۔ نئی اپڈیٹ کے تحت اے آئی ٹیب میں مختلف فیچرز مہیا کیے جائیں گے، جن میں مقبول اے آئی کریکٹرز کے ساتھ چیٹ کرنے کا آپشن، اے آئی سے تیار کردہ اسٹیکرز اور تصاویر، اور میٹا کا نیا اے آئی سرچ انجن شامل ہیں۔ یہ فیچرز پہلے سے دستیاب آپشنز کو ایک جگہ اکٹھا کریں گے، جس سے صارفین کے لیے ان تک رسائی آسان...
    کیلیفورنیا :میٹا نے 2025 کے آغاز میں واٹس ایپ میں ایک اہم اپڈیٹ کا عندیہ دیا ہے، جس کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو ایپ کے مختلف حصوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا AI ٹیب شامل کیا گیا ہے، جہاں صارفین متعدد جدید AI ٹولز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ مشہور AI کریکٹرز: صارفین ان کریکٹرز کے ذریعے منفرد انداز میں بات چیت کر سکیں گے۔ AI اسٹیکرز اور تصاویر: AI کے ذریعے بنائے گئے اسٹیکرز اور تصاویر اب ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی، جس سے ان کا استعمال مزید آسان ہو جائے گا۔ میٹا AI سرچ انجن: AI ٹیب میں میٹا کا...
     امریکا میں متوقع پابندی کے خطرے کے پیش نظر چینی حکام نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے امریکا میں آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے قانون کی منظوری کے بعد ٹک ٹاک کی ملکیتی کمپنی بائیٹ ڈانس مختلف آپشنز پرغور کررہی ہے، جن میں سے ایک اس ایپ کو امریکی سرمایہ دار ایلون مسک کو فروخت کرنا بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پابندی رکوانے میں ٹک ٹاک کو ناکامی کا سامنا واضح رہے کہ امریکا کو ٹک ٹاک کی ملکیتی کمپنی بایئٹ ڈانس کے شیئرز چینی حکومت کے پاس ہونے پر اعتراض ہے، جس سے امریکا کو...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کا معاہدہ طے پاگیاہے۔ سعودی وزارت حج کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک اور سعودی وزیرحج ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے معاہدے پردستخط کیے جس کے تحت ایک لاکھ79 ہزار 210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ سعودی وزارت حج کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔ حج آسان اورآرام دہ بنانےکے لیے 20 ،25 دن کامختصرحج پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور نرخ بھی کم ہوں گے۔ عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن کے لیے رہائش کےانتخاب کی سہولت دی جائے گی، زائرین کو ایک بیگ ملےگا جس میں...
    کیلیفورنیا:میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ اور دیگر پلیٹ فارمز کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن میسجز کو محفوظ رکھنے میں مددگار ہے، لیکن اگر کسی کو موبائل فون تک فزیکل یا ریموٹ رسائی حاصل ہو جائے تو یہ تحفظ بے اثر ہو جاتا ہے۔ زکربرگ نے جمعہ کو جو روگن ایکسپیریئنس پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکرپشن میٹا یا کسی دوسرے ادارے کو صارفین کے پیغامات کے مواد تک رسائی سے روکتی ہے۔ تاہم، موبائل فون تک براہ راست رسائی کے ذریعے پیغامات کو دیکھنا ممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کے پیگاسس جیسے اسپائی ویئر کا ذکر کیا، جو خفیہ طور پر موبائل...
    لاہور:صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے اعلان کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر کے نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔ صدر ایپسما شمالی پنجاب کے مطابق 13 جنوری بروز پیر سے تمام پرائیویٹ اسکولز ریگولر شیڈول پر عمل کرتے ہوئے کھلیں گے۔ ابرار احمد خان نے واضح کیا کہ تعطیلات میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے والدین اور طلبہ کو یقین دلایا کہ تعلیمی سرگرمیاں مقررہ وقت پر دوبارہ شروع ہوں گی۔
    کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے 19 جنوری تک شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو امریکا میں بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت یا سپریم کورٹ نے ایپلی کیشن کی پابندی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی یا اسے رعایت دینے کا اعلان نہیں کیا گیا تو ایپلی کیشن کو امریکا میں 19 جنوری کو بند کر دیا جائے گا۔ امریکی حکومت نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کمپنی کو 19 جنوری تک ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنے کا قانون بنا رکھا ہے۔امریکی حکومت کی جانب سے بنائے گئے قانون کے مطابق...
۱