کیا ٹک ٹاک آج سے امریکا میں بند ہو رہی ہے؟ ٹک ٹاک کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کیا ٹک ٹاک آج سے امریکا میں بند ہو رہی ہے؟ ٹک ٹاک کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
نیویارک: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے آج یعنی اتوار سے امریکا میں بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر صدر بائيڈن نے پابندی کے معاملے پر فوری مداخلت نہیں کی تو اتوار سے 17 کروڑ امریکی صارفین کے لیے ایپ سروس بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی سپریم کورٹ نے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے اس حوالے سے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کا نفاذ نہیں کیا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ ٹک ٹاک کے مستقبل کا فیصلہ 20 جنوری کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ پر چھوڑ دیا جائے گا۔
امریکی ایوان نمائندگان کانگریس سے منظور کیے گئے قانون پر صدر جو بائیڈن نے اپریل 2024 میں دستخط کیے تھے۔
ٹک ٹاک کا 19 جنوری کو امریکا میں ایپ کو مکمل شٹ ڈاؤن کرنے پر غور
اس قانون کے تحت ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کو کہا گیا کہ وہ 19 جنوری تک امریکا میں اپنی سوشل میڈیا ایپ کو فروخت کر دے یا پابندی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی ٹک ٹاک کو ‘بچانے’ کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں اور رپورٹس کے مطابق وہ اس قانون پر عملدرآمد 90 دن تک ملتوی کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکا میں ٹک ٹاک
پڑھیں:
جان ابراہم کی فلم دی ڈپلومیٹ کا پوسٹر جاری، ریلیز تاریخ بھی سامنے آگئی
ممبئی : اداکار اور پروڈیوسر جان ابراہم نے اپنی آنے والی فلم "دی ڈپلومیٹ" کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ اس فلم کا جوش و خروش پہلے ہی بڑھ چکا ہے اور اب اس کا نیا ریلیز دن 7 مارچ 2025 ہے۔
جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر اس فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "مجھے یہ کہانی زندگی کی حقیقتوں اور جرات کی تصویر بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔"
فلم کی کہانی ایک سچی واقعہ سے متاثر ہے، جس میں جان ابراہم ایک اہم حکومتی افسر کا کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کو "مادرا سکیف" اور "پارمانو" جیسے جیو پولیٹیکل تھرلر فلموں کے طرز پر پیش کیا جائے گا۔
دی ڈپلومیٹ کی ہدایت کاری کا کام معروف ہدایتکار شیوام نائر نے کیا ہے، اور اس کا اسکرپٹ رائتیش شاہ نے لکھا ہے۔ اس فلم کو ٹی سیریز اور جان ابراہم کی کمپنی جے اے انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا گیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by John Abraham (@thejohnabraham)
جان ابراہم کے مداحوں کو اس فلم کا شدت سے انتظار ہے، کیونکہ اس میں ایکشن، تھرل اور ڈرامہ کا خوبصورت امتزاج دیکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ، جان ابراہم کی "تہران" بھی جلد ریلیز ہونے والی ہے، جس میں وہ منوشی چِلّار کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔