واٹس ایپ میں مصنوعی ذہانت کا نیا دور، اہم تبدیلیاں متعارف
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
واٹس ایپ نے 2025 کی پہلی بڑی اپڈیٹ کا آغاز کر دیا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ایپ کے اہم فیچرز کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا اے آئی ٹیب شامل کیا گیا ہے جو صارفین کو جدید ٹولز کے استعمال کا موقع فراہم کرے گا۔
نئی اپڈیٹ کے تحت اے آئی ٹیب میں مختلف فیچرز مہیا کیے جائیں گے، جن میں مقبول اے آئی کریکٹرز کے ساتھ چیٹ کرنے کا آپشن، اے آئی سے تیار کردہ اسٹیکرز اور تصاویر، اور میٹا کا نیا اے آئی سرچ انجن شامل ہیں۔ یہ فیچرز پہلے سے دستیاب آپشنز کو ایک جگہ اکٹھا کریں گے، جس سے صارفین کے لیے ان تک رسائی آسان ہو جائے گی۔
اس تبدیلی کے ساتھ کمیونیٹیز ٹیب کو ختم کر کے چیٹس سیکشن میں ضم کر دیا گیا ہے، جبکہ میٹا کاسٹیوم اے آئی بوٹس کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔ ان بوٹس کو انسٹاگرام کے اے آئی اسٹوڈیو سے زیادہ جدید اور کارآمد بنانے کا منصوبہ ہے۔
یہ اپڈیٹ فی الحال بیٹا ورژن میں آزمائش کے مراحل میں ہے، اور تمام صارفین کے لیے دستیابی کی تاریخ کا اعلان بعد میں متوقع ہے۔ واٹس ایپ کا یہ نیا قدم صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے اور ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے آئی
پڑھیں:
فیروز خان کی انسٹا اسٹوری نے مداحوں میں کھلبلی مچا دی
پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کے نئے پیغام نے سوشل میڈیا صارفین میں کھلبلی مچا دی۔
فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اسپتال میں داخل ہیں۔
فیروز خان نے اس اسٹوری میں مختصراً ایک لفظ Hospitalised کے علاوہ کچھ نہیں لکھا ہے کہ آیا وہ صحت کی خرابی کے سبب اسپتال میں وہ داخل ہوئے ہیں یا کسی اور وجہ سے۔
فیروز خان کی انسٹا اسٹوری نے مداحوں میں کھلبلی مچا دی
دوسری جانب سوشل میڈیا آؤٹ لیٹ ’گلیکسی‘ نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فیروز خان نے اس اسٹوری کے ذریعے اپنی صحت سے متعلق بات کی ہے۔
سوشل میڈیا پیج نے بتایا ہے کہ فیروز خان صحت کی خرابی کے سبب اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین و اداکار کے مداح تبصرے کر رہے ہیں۔
کچھ صارفین ان کی صحت کے لیے دعا کر رہے ہیں جبکہ متعدد کا کہنا ہے کہ فیروز خان اس پوسٹ کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین سے توجہ مانگ رہے ہیں۔
Post Views: 4