Daily Ausaf:
2025-03-21@04:13:18 GMT

واٹس ایپ کا میسجز کے حوالے سے اہم تبدیلی کااعلان

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

میٹا کے زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اسپام میسجز کو روکنے کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق انفرادی صارفین اور کاروباری اداروں کی جانب سے کیے جانے والے براڈ کاسٹ میسجز کی تعداد کو محدود کیا جارہا ہے تاکہ ایپ میں اسپام پیغامات کی روک تھام کی جاسکے۔آئندہ چند ہفتوں کے دوران کمپنی کی جانب سے انفرادی صارفین کے لیے براڈ کاسٹ میسجز کی تعداد کو محدود کرنے کی آزمائش کی جائے گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایسے براڈ کاسٹ میسجز کی ماہانہ تعداد کا تعین کیا جائے گا۔مثال کے طور پر میٹا کی جانب سے ہر ماہ 30 براڈ کاسٹ میسجز کی اجازت دی جائے گی۔میٹا کے مطابق صارفین اگر مزید میسجز بہت زیادہ افراد کو بھیجنا چاہتے ہیں تو وہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس یا چینلز کو استعمال کرسکتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے اسی طرح کے اقدامات بزنس اکاؤنٹس کے لیے بھی کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ابھی واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس لامحدود تعداد میں براڈ کاسٹ میسجز مفت بھج سکتے ہیں مگر کمپنی کی جانب سے مستقبل میں چند اضافی ٹولز کے ساتھ پیڈ ورژن متعارف کرایا جاسکتا ہے۔آنے والے مہینوں میں میٹا کی جانب سے پراڈکٹس اپ ڈیٹس کے لیے نئے کسٹمائز براڈ کاسٹ میسجز کی آزمائش کی جائے گی جبکہ بزنس اکاؤنٹس استعمال کرنے والے صارفین میسجز کو شیڈول بھی کرسکیں گے۔

آزمائشی دورانیے کے دوران کاروباری ادارے 250 میسجز مفت سینڈ کرسکیں گے اور اس کے بعد انہیں اضافی میسجز کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔گزشتہ چند برسوں کے دوران واٹس ایپ بزنس ایپ میٹا کے لیے ایک اثاثہ بن چکی ہے اور آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے۔براڈ کاسٹ میسجز میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ بزنس ایپ کے لیے لوگو کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: براڈ کاسٹ میسجز کی کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کے لیے

پڑھیں:

پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کی منظوری کے حوالے سے اہم خبر

پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہو گئی ہے، وزارت آئی ٹی نے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید 14 دن کا وقت مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت کی جانب سے سینیٹ کی آئی ٹی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔وزارت آئی ٹی نے کہا ہے کہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کا نظر ثانی شدہ مسودہ شراکت داروں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے، اور ان کی جانب سے ملنے والا فیڈ بیک فی الحال زیر غور ہے۔

وزارت کے مطابق بل کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم شقوں پر مشاورت جاری ہے، دو ہفتوں میں ڈیٹا پروٹیکشن بل کے مسودے کو حتمی شکل دے دی جائے گی، اور پھر حتمی مسودے کو بین الوزارتی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

آئی ٹی وزارت کا کہنا ہے کہ بل کو اصولی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ اور سرکاری اسٹیک ہولڈرز کے سامنے پیش کیا جائے گا، اور تمام قانونی تقاضے اور پراسس مکمل کرتے ہوئے ڈیٹا پروٹیکشن بل کو منظور کرایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے مسائل کوئٹہ میں ہی حل کیے جائیں گے، میرسرفراز بگٹی
  • پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،ترجمان دفتر خارجہ
  • موسمیاتی تبدیلی، پاکستان زیادہ متاثر ممالک میں شامل، قوم شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے: شہباز شریف
  • موسمیاتی بحران: پیرس معاہدے کے اہداف اب بھی قابل حصول، گوتیرش
  • پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کی منظوری کے حوالے سے اہم خبر
  • صوبہ گوئی چو کے ڈونگ گاؤں کی تبدیلی ، چین کے دیہی احیاء کا عملی مظہر
  • بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ترجمان میں ایک بار پھر تبدیلی
  • فیس بک کی پالیسی میں خاموشی سےبڑی تبدیلی، ہزاروں پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا
  • نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کی تفصیلات سامنے آگئیں