پاکستان،سعودی عرب میں حج 2025 کا معاہدہ طے،عازمین کو موبائل ایپ پر معلومات ملیں گی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کا معاہدہ طے پاگیاہے۔
سعودی وزارت حج کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک اور سعودی وزیرحج ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے معاہدے پردستخط کیے جس کے تحت ایک لاکھ79 ہزار 210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔
سعودی وزارت حج کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔
حج آسان اورآرام دہ بنانےکے لیے 20 ،25 دن کامختصرحج پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور نرخ بھی کم ہوں گے۔
عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن کے لیے رہائش کےانتخاب کی سہولت دی جائے گی، زائرین کو ایک بیگ ملےگا جس میں پاکستانی پرچم اور شناخت کے لیے کیوآرکوڈ ہوگا۔ سعودی وزارت حج کے مطابق خصوصی موبائل ایپ پرعازمین حج کو تمام معلومات دستیاب ہوں گی
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حج 2025 کی تیاریاں عروج پر، وزارت مذہبی امور کے ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں
وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کی تیاریاں تیز کردی ہیں اور حج کے دوران پاکستانی عازمین کو معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے ان ملازمین کے فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جو عازمین کے ساتھ بطور معاونین سعودی عرب جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ، کیا نئی سہولیات ملیں گی؟
وزارت مذہبی امور کے مطابق، جوائنٹ سیکریٹری حج سجاد حیدر یلدرم کی نگرانی میں اس فٹنس ٹیسٹ کی تیاریاں کی جارہی ہیں، آج شالیمار گراؤنڈ میں وزارت مذہبی امور کے ملازمین کی ٹرائل دوڑ کا آغاز کیا گیا تاکہ حتمی فٹنس ٹیسٹ کے لیے مناسب وقت کا تعین کیا جاسکے۔ اس ٹرائل دوڑ میں جوائنٹ سیکریٹری حج سجاد حیدر یلدرم، ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔
آج ہونے والی ٹرائل دوڑ کا کل فاصلہ 5 کلو میٹر تھا۔ سجاد حیدر یلدرم نے 5 کلومیٹر کی دوڑ 29:40 منٹ، محمد حفیظ نے 37:52 منٹ، اسد حسین ملک نے 36:50 منٹ، محمد حفیظ کھوکر نے 39 منٹ، ریحان علی چیمہ 43:20 منٹ جبکہ جمیل الرحمان اور ناصر عزیز خان نے 5 کلومیٹر کی یہ دوڑ 48 منٹ میں مکمل کی۔
یہ بھی پڑھیں: حج کے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خوشخبری
واضح رہے کہ یہ فٹنس ٹیسٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ معاونین جسمانی طور پر حج کے دوران ہونے والی محنت اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے قابل ہوں۔ وزارت مذہبی امور اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ حج 2025 کے دوران پاکستانی حجاج کرام کو تمام تر سہولیات اور معاونت فراہم کی جاسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد انتظامات تیاریاں جوائنٹ سیکریٹری حج سجاد حیدر یلدرم حج 2025 حجاج دوڑ سہولیات شالیمار گراؤنڈ فٹنس ٹیسٹ معاونین وزارت مذہبی امور