گورنر سندھ کا فوڈ ڈلیوری ایپ کے آفس میں آگ لگنے کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ناظم آباد میں فوڈ ڈلیوری ایپ کے آفس میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔
گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آگ بجھانے کے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ناظم آباد میں لگی آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، فائر فائٹرز جان پر کھیل کر آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کی مدد سے گودام کی دیوار توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں تعمیرات قوانین کے مطابق نہ ہونے کے سبب یہ صورتحال ہے، میکانزم بنائیں کہ عمارتوں کی تعمیر میں قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ متاثرہ عمارت میں لوگوں کی رہائش نہیں، حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آگ عمارت کے بیسمنٹ میں لگی، جلد مکمل قابو پالیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کا اپنے ہی رہنماؤں پر تشدد
— فائل فوٹوپی ٹی آئی کی کراچی کی مقامی قیادت کی جانب سے اپنے ہی رہنماؤں پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پارٹی کی جانب سے 3 سینئر رہنماؤں کو انتباہی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کراچی میں سینئر رہنما پر تشدد کے بعد جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد نے 3 سینئر رہنماؤں کو وارننگ جاری کر دی۔
نوٹس کے مطابق سابق ایم این اے عطاء اللّٰہ نے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری غلام رسول پر حملہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مزید رہنما بھی موجود تھے۔
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ...
نوٹس کے مطابق پارٹی ڈسپلن اور سیکیورٹی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔
ملوث افراد سے 48 گھنٹوں میں وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ غیر تسلی بخش جواب پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور قیادت کو چیلنج کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان جھڑپ آئین بحالی تحریک کے رہنمائی کی آمد پر ہوئی تھی۔