پشاور؛ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کا قتل، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پشاور:
واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ریگی پولیس نے ملزم اشفاق کو گرفتار کیا ہے۔
ملزم نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر مشتاق نامی نوجوان کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کا رنج تھا۔
پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نوشہرہ، حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش، شوہر گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، خاتون کو زخمی حالت میں برن سینٹر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش کے دوران خاتون کے جسم کا بیشتر حصہ جل گیا۔ نظام پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، خاتون کو زخمی حالت میں برن سینٹر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔