2025-03-18@23:47:54 GMT
تلاش کی گنتی: 57
«افغان خواتین کارکنوں»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) خواتین سے متعلق حقوق کی سرگرم افغان کارکن زہرہ موسوی طالبان حکومت کے جبر کے خلاف مہینوں کی لڑائی اور اس کے خلاف احتجاج کے بعد مارچ 2022 میں افغانستان سے فرار ہو کر پڑوسی ملک پاکستان پہنچی تھیں۔ وہ اب روپوش ہیں اور پاکستانی پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے اور اپنے آبائی ملک جلاوطن کیے جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ اگست 2021 میں جنگ زدہ ملک افغانستان میں اسلامی بنیاد پرست گروپ کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد موسوی نے طالبان حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ انہوں نے عوامی اجتماعات اور مظاہروں میں حصہ لے کر خواتین...
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ رکن ممالک کو آن لائن ہراسانی روکنے اور جسمانی معذور خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کے لیے ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی یقینی بنانا ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیے میں جسمانی معذور افراد کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہے۔ ہر جگہ ایسے لوگوں کو امتیازی سلوک اور مستردگی کا سامنا رہتا ہے جبکہ جسمانی معذوری کا شکار خواتین اور لڑکیاں اس صورتحال سے کہیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جنہیں بدسلوکی کا ہدف بنایا اور نظرانداز کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا ہراسانی اور بلیک میلنگ سے کیسے محفوظ رہا جاسکتا ہے؟ اقوام متحدہ...
فائل فوٹو ضلع خیبر میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق خیبر کے علاقے وادیٔ تیراہ میں یار گل خیل میں ایک مرلے کے مکان کی چھت گر گئی۔ کراچی: گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحقریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 2 خواتین شامل ہیں، جاں بحق بچیوں کی عمر 7، 8 اور 3 سال ہے، جاں بحق 2 خواتین کی عمر 25 اور 26 سال ہے حادثے میں کمرے میں موجود شاہد، بیوی اور بیٹی تینوں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ 2 گھنٹے کی کارروائی کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خواتین ججز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدلیہ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی خوش آئند ہے، خواتین ججز کی خدمات کو تسلیم کرنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات اور عدلیہ میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت پیش رفت ہے، انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے، عدالتی نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ میں خواتین کا کلیدی کردار ہے، خواتین وکلاءاور ججز کیلئے مزید سازگار ماحول فراہم...
سڈنی: آسٹریلیا کی عدالت نے بھارتی کمیونٹی لیڈر بلیش دھانکھر کو متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور سنگین جرائم میں ملوث پائے جانے پر 40 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیش دھانکھر نے نوکری کے جعلی اشتہارات کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی پانچ خواتین کو نشہ آور دوائیں دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 43 سالہ دھانکھر، جو ہریانہ سے تعلق رکھتا ہے، بھارتی بی جے پی کے سیٹلائٹ گروپ کے بانی اور ہندو کونسل آف آسٹریلیا کے ترجمان کے طور پر بھی سرگرم تھا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دھانکھر اپنے متاثرین کو درجہ بندی کرتا تھا اور مستقبل کی جنسی تسکین کے لیے زیادتی کے مناظر ریکارڈ کرتا...
کراچی: گلشن معمار کے علاقے جنجال گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور 3 بچیاں جاں بحق ہوگئیں اور مزید 5 زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک حالت تشویش ناک ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جنجال گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے 5 نے دم توڑ دیا۔ ریسکیو نے بتایا کہ حادثے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو گلشن معمار فاطمہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور دو خواتین شامل ہیں اور متاثرہ گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے۔ پولیس نے گھر...
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے چک بیلی روڈ جاوا موڑ کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد راولپنڈی سے کھنگر گاؤں واپس جا ہے تھے کہ چک بیلی روڈ پر جاوا موڑ کے قریب ٹرک سے تصادم ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو خواتین 38 سالہ مسماتہ شہناز صبا اور 38 سالہ مسز وقار سمیت 36 سالہ جنید شفیق اور کھنگر سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ جنید شدید زخمی ہوگیا، تمام افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس...
— فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے سیاسی پناہ کے ویزوں پر امریکا جاتے ہوئے 2 خواتین سمیت 4 افغان باشندوں کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔امیگریشن حکام کے مطابق 4 مسافر برقینا احمدی، عابد اللّٰہ کموالا، خواتین مرسل کموالا اور صفا کموالا افغانی پاسپورٹ پر سیاسی پناہ کے ویزوں (Asylum Visa) پر امریکا جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران انہیں سفری دستاویزات کی تصدیق کے لیے جنرل ری چیکنگ آفیسر کے پاس بھیجا گیا، جہاں جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ چاروں مسافر 4 دسمبر 2024ء کو افغانستان سے بذریعہ طورخم بارڈر پاکستان آئے تھے، ان کے پاس علاج معالجے کے لیے پاکستان کا میڈیکل ویزا تھا۔ موسمی خرابی: ملک کے بالائی علاقوں کیلئے...
2021 میں افغانستان پر قابض ہونے کے بعد طالبان نے ہر ممکن قدم اٹھا کر خواتین کو گھروں تک محدود اور خواتین کی تعلیم پر پابندی لگا کر 14 لاکھ سے زائد لڑکیوں کو اسکول جانے سے محروم کر دیا۔ حال ہی میں افغانستان میں تعلیمی پروگرام چلانے والے برطانوی جوڑے کو طالبان نے حراست میں لے لیا، 70 سالہ برطانوی جوڑے کا حراست میں لیے جانے کے بعد ان کے بچوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟ پیٹر رینالڈز اور ان کی اہلیہ باربی کو طالبان نے 18 سال افغانستان میں رہ کر خواتین کے لیے تعلیمی پروگرام چلانے پر گرفتار کیا، ان کی ’ری بلڈ‘...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) طالبان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین کے ریڈیو اسٹیشن 'بیگم‘ کی نشریات کی معطلی ختم کر رہے ہیں۔ اس اعلان کے بعد افغان خواتین کا یہ ریڈیو اسٹیشن اپنی نشریات دوبارہ شروع کر دے گا۔ طالبان نے رواں ماہ کے شروع میں بیگم ریڈیو سروس کو ملکی نشریاتی ضابطے کی خلاف ورزیوں اور بیرون ملک ٹی وی چینل کو ''غیر مجاز فراہمی‘‘ کے زمرے میں آنے والا مواد فراہم کرنے جیسے الزامات کے تحت معطل کر دیا تھا۔ طالبان کا کہنا تھا کہ یہ ملکی نشریاتی پالیسی کی خلاف ورزی اور لائسنس کا ناجائز استعمال کر رہا تھا۔ طالبان کی خواتین کے این جی اوز میں کام...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ حیدراباد کی جانب خواتین ورکرز کنونشن”کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بطور مہمان خاص مرکزی جنرل سیکریٹری وومن ونگ روبینہ شاہین اور مرکزی نائب صدر صبا افضل نے شرکت کی۔سندھ کی صدر سیرینہ عدنان کنول رندھاوا اور انکی کیبنٹ۔ڈویژنل صدر مہرالنساء بلوچ قمر چیمہ افروز شوروسبین خان اور انکی کیبنٹ۔ضلع کی تمام کیبنٹ۔ٹاؤنز کی تنظیمیں,یونین کمیٹیز کی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔اور ایک شاندار کنونشن منعقد ہوا ۔
نئی دہلی: بھارت میں ہندو مذہب کے مقدس مہا کمبھ میلے کے دوران گنگا میں اشنان (نہانے) والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر خفیہ طور پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر متعدد فیس بک پیجز، انسٹاگرام گروپس اور دیگر پلیٹ فارمز پر نیم عریاں ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے فروخت کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس گنگا میں نہانے والی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز مختلف زاویوں سے بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔ ان ویڈیوز کو ’بلر‘ کرکے رکھا جاتا ہے اور مکمل رسائی کے لیے انہیں ٹیلیگرام پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیوز اور...
نئی دہلی(انٹرنیشنلڈیسک)بھارت میں ’مہا کمبھ میلے‘ کے دوران گنگا میں نہانے (اشنان) والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بھارتی جریدے ’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق متعدد فیس بک پیج اور گروپس سمیت انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ گنگا میں اشنان کرنے والی خواتین کی نیم عریاں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے انہیں فروخت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواتین کی اشنان کرنے کی مختلف اینگلز سے بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر کو ’بلر‘ کرکے رکھا جا رہا ہے اور ان تک مکمل رسائی کے لیے ٹیلی گرام پران کی فروخت کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے...
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافر بھی گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 خواتین کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ متاثرہ خواتین کی شناخت شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثنا شہزادی کے نام سے ہوئی۔ متاثرہ خواتین عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوا جا رہا تھا۔ متاثرہ خواتین کو اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، متاثرہ خواتین کو سعودی...
احمدپور شرقیہ (نیوز ڈیسک) احمدپور شرقیہ میں کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق کار سوار فیملی صادق آباد سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ موٹروے ایم 5 پر ڈرائیور کو نیند آنے سے کار کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث کار الٹ گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موضع نوناری سروس ایریا کے قریب پیش آیا، کار سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد نواز، نسیم بی بی اور خالدہ بی بی شامل ہیں جبکہ...
لاہور: واپڈا ٹاؤن میں خواتین کے پارک میں کھیلنے اور گالی گلوچ سے منع کرنے پر 4 افراد نے معمر سیکیورٹی گارڈ خالد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تشدد کا واقعہ واپڈا ٹاؤن کے فیملی پارک میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چار ملزمان سیکیورٹی گارڈ کو زمین پر گرا کر تشدد کرتے رہے۔ ویڈیو سامنے آنے پر تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔
واشنگٹن: ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خواتین میں دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، خاص طور پر پیدائش کے بعد کے مہینوں میں۔ یورپی ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش کے ایک سال کے اندر ان خواتین میں دل کے مسائل کے باعث اسپتال میں داخلے کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔ اگر دورانِ حمل کسی عورت کو ہائی بلڈ پریشر کا سامنا ہو تو یہ خطرہ 8 گنا تک بڑھ سکتا ہے۔ روٹگرز رابرٹ ووڈ جانسن میڈیکل اسکول نیو جرسی کے میڈیسن ریسرچر ڈاکٹر روبی لن کے مطابق، جڑواں بچوں کی مائیں دورانِ حمل زیادہ دباؤ میں ہوتی ہیں کیونکہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز کی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔انجلین ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم وہ اپنی بیماری کا ہمت اور حوصلے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔کیموتھراپی کے عمل سے گزرنے والی انجلین ملک نے ان خواتین سے محبت اور یکجہتی کے طور پر اپنا سر منڈوا لیا ہے جو اس وقت اس عمل سے گزر رہی ہیں اور اپنے اس اقدام کو ان تمام خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام قرار دیا ہے جو کینسر جیسے مرض کا سامنا کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق وائرل ہونے والی...
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لینسیٹ ریسپیریٹری میڈیسن جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث تمباکو نوشی سے پرہیز کرنے والے افراد بھی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں۔ اس کا نشانہ خواتین اور خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے لوگ بن رہے ہیں۔ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا کہ کینسر کی بیماری کی سب سے عام قسم پھیپھڑوں کا کینسر ہے جس کی 2022 ء میں 25 لاکھ افراد میں تشخیص ہوئی تھی۔ ان میں سے بیشتر مرد تھے لیکن لگ بھگ 10لاکھ خواتین میں بھی یہ مرض پایا گیا تھا۔پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک قسم ایڈینو کارسنوما 185 ملکوں میں سامنے آئی ہے۔...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں خواتین ارکان سے استصواب رائے کے بعد یکم دسمبر 2024 تا 30 نومبر 2026کے لیے ناظمات اضلاع کا تقرر کردیا ہے ۔جس کے مطابق طلعت ندیم کو ناظمہ ضلع گلبرگ وسطی ، سحر سلطانہ کو ناظمہ ضلع شمالی ، فرحانہ شہاب کو ناظمہ ضلع گڈاپ، نادیہ سیف کو ناظمہ ضلع وسطی ،عطیہ ارشد کو ناظمہ ضلع شرقی ،نزہت ذاکر کو ناظمہ ضلع قائدین ، ساجدہ تنویر کو ناظمہ ضلع ائرپورٹ، نسیمراشد کو ناظمہ ضلع ملیر، شبنم امیر کو ناظمہ ضلع جنوبی ،ناہید ظہیر کو ناظمہ ضلع کورنگی ،ارجمند شوکت کو ناظمہ ضلع غربی،صابرہ شاہد کو ناظمہ ضلع سائٹ غربی اور آسیہ جمیل کو ناظمہ ضلع کیماڑی مقرر کیا ہے ۔دریں...
کابل: افغانستان میں طالبان نے خواتین کے واحد ریڈیواسٹیشن ”ریڈیو بیگم“ پرچھاپہ مارا اوراس کے آپریشن کو معطل کردیا۔ یہ اقدام خواتین کو عوامی زندگی اور معاشرتی سرگرمیوں سے باہر کرنے کی ایک اورکوشش ہے، جو طالبان کے اقتدارمیں آنے کے بعد سے جاری ہے۔ طالبان کے وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ ریڈیو بیگم کو متعدد خلاف ورزیوں کی بنیاد پرمعطل کیا گیا یہ چھاپہ افغانستان میں مقامی میڈیا کے حوالے سے جاری تحقیق کا حصہ تھا۔ ریڈیو بیگم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان حکام نے اس کے دفترکی تلاشی لی، کمپیوٹرز، ہارڈ ڈرائیوز، فائلز اورفونز قبضے میں لے لیے اور دو مرد ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ ادارے نے مزید کہا کہ وہ...
افغانستان میں طالبان حکام نے خواتین کے واحد ریڈیو اسٹیشن ’ریڈیو بیگم‘ کے دفتر پر چھاپہ مار کر 2 ملازمین کو گرفتار کر لیا، نشریات بھی معطل کردی گئیں۔ نجی اخبار میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کے افسران نے وزارت اطلاعات و ثقافت کے نمائندوں کی مدد سے کابل میں ’ریڈیو بیگم‘ کے کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا۔ نشریات کی معطلی کا سامنا کرنے والے ریڈیو اسٹیشن کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے دفتر کی تلاشی لیتے ہوئے عملے کو روک لیا، کمپیوٹر، ہارڈ ڈرائیوز، فون ضبط کر لیے...
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شہر منبج میں پیر کے روز ہائی وے پر ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ منبج شہر شمالی شام میں حلب کے مشرق میں واقع ہے۔دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر افراتفری اور خوف کا ماحول تھا۔ اس دوران میں ایمبولینس کی گاڑیاں دھماکے کے مقام کی سمت روانہ ہو گئیں۔ شامی شہری دفاع کے مطابق منبج شہر کے اطراف مرکزی شاہراہ پر ہونے والے دھماکے میں 15 افراد شہید ہوئے،جن میں 14خواتین تھیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد زراعت کے کام سے وابستہ تھے جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت...
شام میں کار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر منبیج میں ہونے والے کار دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونی والی تمام خواتین ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کھیتوں میں کام کرتے تھے جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی منبیج شہر میں کار بم دھماکا ہوا تھا جس میں 3 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی ، حالیہ عرصے میں ترک...
شام میں کار بم دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شام کے شہر منبج کے قریب ایک شاہراہ پر ٹرک میں درجنوں کسانوں کو کھیتوں میں کام مکمل کرنے کے بعد گاؤں منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران ایک کار بم دھماکا ہوا۔ اس دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 15 خواتین زخمی ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سڑک کنارے کھڑی تھی، گاڑی نے ٹرک کا پیچھا کیا اور نزدیک پہنچ کر دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ٹرک اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ رپورٹ کے...
شام میں ایک ٹرک کو اُس وقت زور دار دھماکے میں تباہ کردیا گیا جب وہ 30 کسانوں کو لے کر گاؤں جا رہا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر منبج سے کھلے ٹرک میں درجنوں کسانوں کو کھیت میں کام مکمل کرنے کے بعد گاؤں لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران ایک کار نے ٹرک کا پیچھا کیا اور عین نزدیک پہنچ کر دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں ٹرک اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ امدادی کاموں کے دوران شدید زخمی حالت میں 30 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 15 کسانوں کی موت تصدیق کردی گئی جن میں 14 خواتین شامل ہیں۔ دھماکے میں واحد مارا گیا مرد، ٹرک...
شمالی شام کے شہر منبیج میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 14 خواتین شامل ہیں۔ اس دھماکے میں مزید 15 خواتین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔ ترک سرحد سے 30 کلومیٹر دور ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے نہیں لی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کی ملاقات، دونوں ملکوں میں کیا طے پایا؟ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے زیادہ کا تعلق زراعت سے منسلک مزدوروں کا ہے۔ اس سے قبل...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار افضل خان المعروف ریمبو نے حال ہی میں شادی کے مہنگے جوڑوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب شادی کے لیے دلہن کے جوڑے کی قیمت لاکھوں روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے خوبصورت جوڑا لینا اکثر عام لوگوں کی استطاعت سے باہر ہو گیا ہے۔ افضل خان نے اپنی ذاتی کہانی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ اداکارہ صاحبہ کے لیے تقریباً 75 ہزار روپے کا جوڑا خریدا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی کے علاوہ خاندان کی تین دیگر خواتین نے بھی اپنی شادیوں میں وہی جوڑا پہنا تھا اور اسی جوڑے کو دلہن...
افغانستان میں طالبان کے جبری دور حکومت اور سنگین ترین عوامی صورتحال پر امریکا کی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن (SIGAR) نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ جاری رپورٹ کے مطابق، اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3.71 ارب ڈالر کی امداد خرچ کی گئی، جس کا 64.2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوںUNAMA اور ورلڈ بینک کے زیرانتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1.2 ارب ڈالر اضافی امدادی فنڈنگ بھی جاری کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ رپورٹ کے...
٭افغان کرکٹ بورڈ سے کنٹریکٹ پانے والی 25 خواتین میں زیادہ تر آسٹریلیا منتقل ہو گئیں ٭برطانیہ کے ایم سی سی کلب کے نئے پناہ گزین فنڈ سے پہلی رقم افغان کرکٹرز کو دی جائے گی برطانیہ کے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کہا ہے کہ کلب کی جانب سے شروع کیا گیا نیا پناہ گزین فنڈ کی پہلی رقم افغانستان کی جلاوطن خواتین کرکٹرز کو دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے اور ملک میں خواتین پر مختلف پابندیاں عائد کرنے کے بعد سیکڑوں کھلاڑی افغانستان چھوڑ کر دیگر ممالک منتقل ہوگئی تھیں۔ 2020 میں افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کنٹریکٹ حاصل کرنے والی 25 افغان...
کانگو ک(نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت گوما میں باغیوں کا قبضہ، 50 سے زائد پاکستانی پھنس گئے….پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں..غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوما پر باغیوں کے قبضہ کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی کانگو میں سڑکوں پر باغیوں کا گشت جاری ہے۔ باغی فورسز نے گوما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس سے طویل قبضے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگو میں پاکستانی سفارتخانہ بھی موجود نہیں ہے۔ اور اس ملک کے سفارتی معاملات تنزانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن ہی دیکھ...
ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی نے اپنے خاندان یا جاننے والوں میں کسی کی طلاق ہونےکا انکشاف کیا ہے۔ گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔سروے میں 20 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ 6 ماہ میں کسی جاننے والے کی طلاق ہونے کا بتایا جبکہ 77 فیصد نے کہا کہ ان کے یہاں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔خاندان میں طلاق کے واقعات سے خواتین زیادہ آگاہ ہیں، خواتین میں 22 فیصد، مردوں میں 19 فیصد نے کسی جاننے والے کی طلاق ہونے کا بتایا۔
UTTAR PRADESH: بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو مذہب کی سالانہ مذہبی عبادت مہا کمبھ کے میلے میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندوؤں کے مقدس دریا کے سنگم سے تقریباً ایک کلومیٹر دور ہجوم میں دم گھٹنے کے باعث کچھ خواتین بے ہوش ہو کر گر پڑیں، جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ ریسکیو حکام کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 30 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں میلے میں موجود طبی سینٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کچھ شدید زخمی خواتین کو ہیلی اسپتال اور سوروپ رانی...
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ کے شہر سانگھڑ میں جونیجو برادری کے جھگڑے میں 3 افراد کے قتل و 19 افراد زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا۔سانگھڑ میں دو برادریوں کے درمیان پیش آنے والے واقعے کے خلاف ورثاء نے رات بھر لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں بعد بھی انتظامیہ نے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے۔مظاہرین کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ مقدمے کا اندارج نہيں کر رہے۔واضح رہے کہ سانگھڑ کے نزدیک چوٹیاری تھانے کی حدود میں واقع جانی جونیجو گاؤں میں کھیتوں میں مویشیوں کے گھس جانے کے تنازع پر جونیجو قبیلے کے 2 گروہوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 3افراد گولیاں لگنے سے...
ویب ڈیسک — افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان حکام نے طالبات کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ اگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کے مرد سرپرستوں کو بھی ان کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے ویزا دیا جائے تو انہیں تعلیم کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب ہفتے کو سینکڑوں افغان طلبہ نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں گریجوایشن، پوسٹ گریجوایشن اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹوں میں حصہ لیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی شہروں پشاور اور کوئٹہ میں قائم کردہ امتحانی مراکز...
ایک سروے کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے ، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے ۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے ، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔گیلپ پاکستان کے اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کامیا ب ہوں گے ؟ 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے...
سکھر (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کے زیر اہتمام مرکزی صدر کنول شوزب کی ہدایت پر پی ٹی آئی شعبہ خواتین ضلع کھوٹکی تعلقہ ڈہرکی کی خواتین کارکنان نے عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کے لیے احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بشری بی بی اور عمران خان کو رہا کیا جائے، مظاہرین خواتین نے ہاتھوں میں تحریری مذمتی پلے کارڈ اور پارٹی جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی وومین ونگ سندھ کی سیکرٹری جنرل کنول اعجاز، سکھر ڈویژن کی صدر صفیہ بلوچ و دیگر نے کی۔ اس موقع پر خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے سچے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
ایک سروے کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کےلیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کا مطالبہ کردیا، ذرائع پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر حکومت کو جوڈیشل کمیشن نہیں بنانا تو انھیں بھی صرف ہیلو ہائے کے لیے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین اور نومولود سمیت 9افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود علی محمد شیخ گوٹھ، سپر ہائی وے خالی پلاٹ سے 30 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ،مقتولہ کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کو قتل کے بعد مذکورہ مقام پر پھنک کر فرار ہوگئے تاحال مقتولہ کی شناخت نہ ہوسکی ۔سپرہائی وے جمالی پل ڈیوو بس اڈا کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بائیک سوار خاتون جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جاںبحق خاتون کی...
بھارتی عدالتیں جنسی زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے دور میں بھارت کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں اپنے ہی محافظوں کے ہاتھوں لٹنے لگیں، بھارت میں خواتین مسلسل جنسی زیادتی اور استحصال کا شکار ہو رہی ہیں، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت میں خواتین کے خلاف ریپ سب سے عام جرم ہے،نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی 2021 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عصمت دری کے 31,677 کیسز درج ہوئے۔ اس میں کہا گیا کہ بھارتی پولیس اہلکار سنجے رائے کو خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی، بھارت میں 31 سالہ ڈاکٹر سے زیادتی ...

برٹش ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انڈونیشیا میں ٹریننگ، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین افسران نے قوم کا نام روشن کردیا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز...
کوٹری (جسارت نیوز) عمران خان اور بشری بی بی کو القادر ریفرنس میں سزا سنانے کے خلاف جامشورو میں لیڈیز ونگ سندھ کی صدر کے ہمراہ حیدرآباد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی خواتین رہنماؤں کا احتجاج۔ سزا پر بھرپور تحریک چلانے اور سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کو 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو 5 سال قید کی سزا کے خلاف پی ٹی آئی لیڈیز ونگ سندھ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ جامشورو میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے پی ٹی آئی لیڈیز ونگ سندھ کی صدر سرینہ عدنان، حیدرآباد کی صدر مہر النساء، جنرل سیکرٹری قمر چیمہ، سینئر نائب صدر صدف شیخ، سینئر نائب صدر2 انیسہ صدیقی، نائب صدر شبانہ...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں بچے ، خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 10افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے ، مواچھ گوٹھ میں تیز رفتار کار اور ماڑی پور میں تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا ،متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ڈرائیواور کلینر کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 خواتین جاںبحق ہو گئیں، سرجانی ٹاؤن نور محمد گوٹھ سریا مل کے قریب ٹریفک حادثے میں عبدالوحید ولد محمد بخش جاں بحق ہوگیا ۔ ماڑی پور مچھر کالونی مینگرو جنگل کے قریب سے 15سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ،۔مقتول...

ٹنڈوجام،سندھ زرعی یونیورسٹی میں دوروزہ عالمی خواتین کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں کا وائس چانسلر ڈاکٹرالطاف سیال کے ساتھ گروپ
ٹنڈوجام،سندھ زرعی یونیورسٹی میں دوروزہ عالمی خواتین کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں کا وائس چانسلر ڈاکٹرالطاف سیال کے ساتھ گروپ
افغانستان کی طالبان حکومت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں ہونے والی لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔ حال ہی میں پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پڑوسی ملک افغانستان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ ہمیشہ کی طرح ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طالبان حکومت نے شرکت سے انکار کردیا۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا افغان خواتین کی حمایت کی ہے۔ پاکستانی ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ فرزانہ باری نے کہا کہ افغانستان میں مکمل صنفی نسل پرستی کی جا رہی ہے۔ طالبان کے اقتدار میں خواتین کے حقوق مکمل طور پر پامال ہو رہے ہیں۔...
اسلام آباد (آئی این پی) لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ پاکستان پہنچنے پر پارلیمانی سیکرٹری تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم پر طالبان کو جوابدہ ٹھہرانا چاہئے۔ ایسا کیوں کرنا چاہئے اس بارے میں کانفرنس سے خطاب میں بات کروں گی۔ سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی رہنماؤں کی اہم کانفرنس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کانفرنس میں لڑکیوں کے سکول جانے کے حقوق کا تحفظ کرنے پر بھی بات کروں گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو...
ملالہ یوسفزئی : فوٹو اے ایف پی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم پر طالبان کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، ایسا کیوں کرنا چاہیے اس بارے میں کانفرنس سے خطاب میں بات کروں گی۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی رہنماؤں کی اہم کانفرنس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ اسلام آباد: ملالہ یوسفزئی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گی مسلم خواتین ، چیلنجز اور مواقع کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس کل شروع ہوگی ۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ کانفرنس میں وہ لڑکیوں کے اسکول جانے کے حقوق کے تحفظ پر بھی بات کریں گی۔پاکستان پہنچنے پر غیر ملکی...
منڈی بہاءالدین میں مکان میں آتش گیر مادہ پھٹنے سے 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک مکان میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا جہاں آتش گیرمواد میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا جس سے متاثرہ مکان اوراس سے ملحقہ مکان کی چھت گرگئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے کے نیچے دب کر 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق دھماکا صبح سویرے ہوا جس سے ہمسایہ مکان کی ایک خاتون اور ایک بچی ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ تمام لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل...
منڈی بہاالدین: گھر میں آتش بازی کا سامان پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منڈی بہا الدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک گھر میں دھماکا ہوا، جس میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔ دھماکے کی وجہ سے ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی، جس کی وجہ سے بھی 2 خواتین جاں بحق ہوئیں۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائی کے دوران لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی پاہڑیانوالی اور ٹی ایچ کیو...
اسلام آباد: وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدّین وانی نے کہاہے کہ خواتین کی تعلیم پر انٹرنیشنل کانفرنس کے نتیجے میں افغان حکومت کو بھی پیغام جائے گا کہ وہ خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیاں ہٹائیں۔ وائس آف امریکہ کودیئے گئے انٹرویومیں محی الدین وانی نے کہاکہ غلط تاثرپیداکیاجارہاہے کہ اسلامی دنیایااسلام لڑکیوں کی تعلیم کی حوصلہ شکنی کرتاہے،اس کانفرنس کاانعقاد اس منفی تاثر کو زائل کرنے کے حوالے سے اجتماعی کوشش ہے،کانفرنس میں مختلف ممالک سے علماء ،مشائخ،تعلیمی ماہرین شرکت کررہے ہیں کانفرنس میں واضح پیغام دیاجائے گاکہ مسلمان ممالک یااسلام خواتین کے تعلیم کے خلاف نہیں اور اگرکہیں یہ مسئلہ درپیش ہے تو اس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے اختتام پر...
آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقا میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے خاص میچز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ آسٹریلیا کے چیمئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف دو میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے سیاست دانوں نے انگلینڈ ٹیم جبکہ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے پروٹیز سے بھی افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کردی۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے کہا کہ میں عوامی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر میچ کا...