شام میں مسافروں سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا؛ 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
شام میں ایک ٹرک کو اُس وقت زور دار دھماکے میں تباہ کردیا گیا جب وہ 30 کسانوں کو لے کر گاؤں جا رہا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر منبج سے کھلے ٹرک میں درجنوں کسانوں کو کھیت میں کام مکمل کرنے کے بعد گاؤں لے جایا جا رہا تھا۔
اس دوران ایک کار نے ٹرک کا پیچھا کیا اور عین نزدیک پہنچ کر دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں ٹرک اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
امدادی کاموں کے دوران شدید زخمی حالت میں 30 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 15 کسانوں کی موت تصدیق کردی گئی جن میں 14 خواتین شامل ہیں۔
دھماکے میں واحد مارا گیا مرد، ٹرک ڈرائیور تھا جب کہ زخمی ہونے والی بھی تمام خواتین ہی ہیں۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تا حال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم یہ واقعہ ترک سرحد کے قریب ہوا ہے اور کرد باغیوں کے ملوث ہونے کا امکان ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار شہید
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے سے لیویز بلوچستان کے 4 اہلکا شہید ہوگئے ہیں۔
لیویز حکام کے مطابق، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت نائب رسالدار نور احمد، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان اور سپاہی بلال احمد کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید
اسسٹنٹ کمشنر کریزات کے مطابق، پشین کے علاقے خانوزئی کی حدود سے 13 جنوری کو ٹرک چوری ہوا، ڈی آئی خان پولیس نے پشین میں لیویز حکام سے رابطہ کرکے بتایا کہ چوری شدہ ٹرک ڈی آئی خان میں ہے۔
بلوچستان لیویز فورس کے اہلکار گزشتہ روز ٹرک کی برآمدگی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے کہ ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے قریب ان پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے پہلے لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی اور بعد میں دھماکا کیا، جس کے نتیجے میں بلوچستان لیویز کے تمام اہلکار شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج ہلاک
اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق، جس وقت حملہ ہوا اس وقت لیویز فورس کا ایک جوان اپنے موبائل فون پر اپنے گھر والوں سے بات کررہا تھا۔ پشین میں لیویز حکام کو اسی لیے دھماکے کی فوری اطلاع موصول ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
4 اہلکار wenews بلوچستان لیویز بم دھماکا حملہ دہشتگرد ڈی آئی خان ڈیرہ اسماعیل خان شہید فائرنگ نامعلوم مسلح افراد