پاکستانی اداکارہ نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز کی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔انجلین ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم وہ اپنی بیماری کا ہمت اور حوصلے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔کیموتھراپی کے عمل سے گزرنے والی انجلین ملک نے ان خواتین سے محبت اور یکجہتی کے طور پر اپنا سر منڈوا لیا ہے جو اس وقت اس عمل سے گزر رہی ہیں اور اپنے اس اقدام کو ان تمام خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام قرار دیا ہے جو کینسر جیسے مرض کا سامنا کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق وائرل ہونے والی پوسٹ کو ری پوسٹ کر کے خود کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی بیماری کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے روایتی خوبصورتی کے معیارات کو چیلنج کرنا چاہتی ہیں اور ان خواتین کیلئے ہمت و بہادری کی مثال بن رہی ہیں جو اس بیماری سے جنگ لڑ رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکار انجلین ملک کے لیے دعائیں کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انجلین ملک رہی ہیں
پڑھیں:
وہ پاکستانی اداکار جس کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ کی شادی ہوجاتی ہے
کراچی:سال 2025 کا آغاز ہوتے ہی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
ایک طرف تو کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات جاری ہیں تو دوسری طرف اسی دوران اداکارہ ماورا حسین کے نکاح کی بھی تصدیق ہوگئی۔
دونوں اداکاراؤں کی شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد اب سوشل میڈیا صارفین نے عثمان مختار کو غیر شادی شدہ خواتین اداکاروں کیلیے خوش قسمتی کا باعث قرار دیا۔
عثمان مختار نے نیمل خاور کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا تو اُس کے بعد نیمل کی حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی، پھر وہ سارا خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں نظر آئے جس کے بعد اداکارہ کی فلک شبیر کے ساتھ شادی ہوگئی۔
عثمان مختار نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کیا تو انہیں دوسرا جیون ساتھی مل گیا اور پھر کبریٰ خان کے ساتھ کام کیا تو انہیں بھی اپنا ہم سفر مل گیا۔
حال ہی میں انہوں نے ماورا حسین کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا جس کے بعد ماورا اور امیر گیلانی کا نکاح ہوگیا۔
اس حوالے سے عثمان مختار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے میسج لکھا کہ کیا انہیں رشتے کروانے کے حوالے سے کوئی ویب سائٹ نہیں بنا لینی چاہیے؟