Nawaiwaqt:
2025-04-13@15:27:04 GMT

مکان میں آتش گیر مواد پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

مکان میں آتش گیر مواد پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

منڈی بہاءالدین میں مکان میں آتش گیر مادہ پھٹنے سے 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک مکان میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا جہاں آتش گیرمواد میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا جس سے متاثرہ مکان اوراس سے ملحقہ مکان کی چھت گرگئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے کے نیچے دب کر 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق دھماکا صبح سویرے ہوا جس سے ہمسایہ مکان کی ایک خاتون اور ایک بچی ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ تمام لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پھالیہ اور رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نیو یارک، سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے کہا کہ ٹور ہیلی کاپٹر نیو یارک میں قائم اسپیشل فلائٹ رولز ایریا میں تھا، جس کا مطلب ہے کہ حادثے کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرول سروسز فراہم نہیں کی جا رہی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی علاقے نیو یارک میں دریائے ہڈسن میں سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ کے علاوہ سیمنز کمپنی کے اعلیٰ ہسپانوی عہدیدار، ان کی اہلیہ اور 3 بچے ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ سیاحوں کا ایک ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 3 بچے اور پائلٹ بھی شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں جرمنی کی ٹیکنالوجی کمپنی سیمنز کے ایگزیکٹو آگسٹن ایسکوبار بھی شامل ہیں۔

حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑی چیز دریا میں گر رہی ہے جس کے چند سیکنڈ بعد ہیلی کاپٹر کا بلیڈ پانی میں گرتے ہوئے نظر آتا ہے۔ اس کے بعد ایمرجنسی اور پولیس کی کشتیوں کو دریا کے ایک حصے کے گرد چکر لگاتے ہوئے دیکھا گیا جہاں ہیلی کاپٹر ڈوب گیا تھا جبکہ اس کا لینڈنگ گیئر پانی کی سطح سے اوپر تھا۔ نیویارک کی پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے بتایا کہ نیویارک ہیلی کاپٹر ٹورز کے زیر انتظام بیل 206 ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ایک ہیلی پیڈ سے روانہ ہوا اور دریائے ہڈسن کے اوپر شمال کی جانب پرواز کی۔

جیسیکا ٹش نے مزید کہا کہ جب یہ جارج واشنگٹن برج پر پہنچا تو یہ جنوب کی طرف مڑ گیا اور چند منٹ بعد ہی نیو جرسی کے علاقے ہوبوکن کے قریب لوئر مین ہیٹن کے قریب پانی میں گر کر ڈوب گیا۔ نیو جرسی کے علاقے جرسی سٹی کی رہائشی 29 سالہ ڈینی ہربیاک نے بتایا کہ انہوں نے گھر میں کام کرتے ہوئے اپنی کھڑکی سے حادثے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی کھڑکی سے باہر دیکھا کہ ہیلی کاپٹر ٹکڑے ٹکڑے ہو رہا ہے اور میں نے دیکھا کہ نیچے دریا میں کئی ٹکڑے گر رہے ہیں اور میں سوچ رہی تھی کہ کیا ہوا ہے، ایسا لگتا ہے کہ شاید میں نے ہیلی کاپٹر کے پروں کو کسی چیز میں گھستے ہوئے سنا تھا۔

ہربیاک کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے سے صدمے میں ہیں اور بعد میں انہوں نے ایمرجنسی سروسز کو فون کیا جس کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی امدادی کارکنوں کو جائے وقوع پر بھیج چکی ہیں۔ غوطہ خوروں نے متاثرین کو پانی سے نکالنے میں مدد کی، 4 افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ دیگر 2 کو علاقے کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ مین ہیٹن کے آس پاس کی فضائی حدود ہیلی کاپٹروں سے بھری ہوئی ہے جو سیاحوں کو پرندوں کی آنکھوں سے نظارہ پیش کرتے ہیں، ٹور ویب سائٹ ویایٹر پر کم از کم دو درجن آپریٹرز درج ہیں۔ بہت سے آپریٹرز علاقے کے ہوائی اڈوں پر ہیلی کاپٹر شٹل خدمات بھی پیش کرتے ہیں۔

نیو یارک ہیلی کاپٹر ٹورز جو اپنی ویب سائٹ پر 114 ڈالر فی کس کے حساب سے سیر و سیاحت کے لیے پروازوں کی سہولت مہیا کرتے ہیں، نے حادثے کے بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے کہا کہ ٹور ہیلی کاپٹر نیو یارک میں قائم اسپیشل فلائٹ رولز ایریا میں تھا، جس کا مطلب ہے کہ حادثے کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرول سروسز فراہم نہیں کی جا رہی تھیں۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ( ایف اے اے) اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) واقعے کی تحقیقات کریں گے جبکہ این ٹی ایس بی تحقیقات کی قیادت کرے گا۔

شان ڈفی نے کہا کہ ایف اے اے جمعرات کی شام کو سیفٹی ریویو ٹیم بھی لانچ کر رہا ہے، این ٹی ایس بی کی چیئر پرسن جینیفر ہومنڈی اور بورڈ کی ایک ٹیم جمعرات کو نیویارک پہنچے گی اور جمعہ کو میڈیا بریفنگ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 2018 میں نیویارک میں ہیلی کاپٹر کے مشرقی دریا میں گرنے سے پانچ مسافر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ پائلٹ زندہ بچ گیا تھا، ہیلی کاپٹر چارٹر فلائٹ پر تھا جس میں ایک کھلا دروازہ تھا تاکہ مسافر اسکائی لائن کی تصاویر لے سکیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب 29 جنوری کو امریکن ایئرلائنز کے ریجنل جیٹ اور آرمی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 67 افراد کی ہلاکت کے بعد ہیلی کاپٹر سیفٹی امریکی کانگریس میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نوشہرہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے محکمہ ایکسائز کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر ،تین افراد جاں بحق
  • ڈی آئی خان؛ غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل
  • شادی کی تقریب میں فحش رقص پر مہک ملک سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج
  • 3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم
  • ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیوز وائرل کرنے پر ڈی پی او قصور عدالت طلب
  • سوموار تک گندم کا نرخ طے نہ ہوئے تو خواتین اور بچوں سمیت احتجاج کیا جائیگا،کسان اتحاد کی حکومت کو وارننگ
  • مالک مکان نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی
  • نیو یارک، سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک