خیبر: کمرے کی چھت گر گئی، دب کر 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
ضلع خیبر میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خیبر کے علاقے وادیٔ تیراہ میں یار گل خیل میں ایک مرلے کے مکان کی چھت گر گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 2 خواتین شامل ہیں، جاں بحق بچیوں کی عمر 7، 8 اور 3 سال ہے، جاں بحق 2 خواتین کی عمر 25 اور 26 سال ہے
حادثے میں کمرے میں موجود شاہد، بیوی اور بیٹی تینوں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ 2 گھنٹے کی کارروائی کے بعد تینوں افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔
چھت بوسیدہ حالت ہونے کے باعث گری۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جے یو آئی کا دو صوبائی حکومتوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
پشاور:جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
جمیعت علمائے اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
جے یو آئی نے علماء کرام، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور کارکنوں کی شہادتوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ڈاکوؤں، چوروں اور رہزنوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
اجلاس میں عید کے بعد تین روزہ تربیتی کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، جس سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، وفاق المدارس کے سربراہ مفتی تقی عثمانی، دیگر جید علماء کرام، اسکالرز اور دانشور خطاب کریں گے۔