راولپنڈی:

تھانہ روات کے علاقے چک بیلی روڈ جاوا موڑ کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد راولپنڈی سے کھنگر گاؤں واپس جا ہے تھے کہ چک بیلی روڈ پر جاوا موڑ کے قریب ٹرک سے تصادم ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو خواتین 38 سالہ مسماتہ شہناز صبا اور 38 سالہ مسز وقار سمیت 36 سالہ جنید شفیق اور کھنگر سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ جنید شدید زخمی ہوگیا، تمام افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اور ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے حادثے کو اتفاقی حادثہ قرار دیکر پوسٹمارٹم اور کسی کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرانے کی تحریر دی جس پر ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی اور جاں بحق ہونے والوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی: کار اور ٹرک کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق

— فائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے روات میں چیک بیلی روڈ پر کار اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: کار اور ٹرک کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق
  • شاہراہ فیصل پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم، 2 افراد جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی
  • کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں داخل ہونے والوں کو کیا سزا ہو سکتی ہے؟
  • گیس لیکج دھماکا؛ جھلسنے والے میاں بیوی کی حالت تشویشناک
  • سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک
  • سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک
  • اڈیالہ جیل کا 142 سالہ سفر، اب تک 4 مقدمات تبدیل، سابق وزرائے اعظم بھی قید رہے
  • موٹروے ایم ون پر مسافر بس کو حادثہ، 3افراد جاں بحق