حادثات وواقعات میں خواتین ونومولود سمیت 9افراد جان سے گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین اور نومولود سمیت 9افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود علی محمد شیخ گوٹھ، سپر ہائی وے خالی پلاٹ سے 30 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ،مقتولہ کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کو قتل کے بعد مذکورہ مقام پر پھنک کر فرار ہوگئے تاحال مقتولہ کی شناخت نہ ہوسکی ۔سپرہائی وے جمالی پل ڈیوو بس اڈا کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بائیک سوار خاتون جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جاںبحق خاتون کی شناخت 26سالہ عظمی زوجہ نظیر اور زخمیوں کی شناخت 30سالہ نظیر ولد مجید اور 25سالہ جعفر ولد حنین کے نامو ںسے ہوئی ۔ جاںبحق خاتون اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔سولجر بازار تھانے کی حدود نشتر روڈ شازیب اپارٹمنٹ کے قریب کارخانہ کی چھت سے گر کر40سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ شیرشاہ مورو قبرستان کے قریب کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے25سالہ ثناء اللہ ولد لعل بخش جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو سول اسپتال میں ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دی گئی ۔ عوامی کالونی تھانے کی حدو دکورنگی میں ٹریفک حادثے میں 40 سالہ ابراہیم زخمی ہوا جمعرات کے روز جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ۔ متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی ۔ پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود پرانی سبزی منڈی نذد الہی مسجد کے قریب سے 27 سالہ بلاول کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی موت زہریلی اشیاء کے کھانے کی تصدیق کی گئی ۔ کورنگی نمبر 6 چائنا کٹنگ نذد چار پول کے قریب سے 33 سالہ شنیلا دختر بشیر کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جب چوکی لانگو آباد نالے کے قریب سے نومولود بچے کی لاش ملی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپتال منتقل کاروائی کے تھانے کی لاش ملی کے قریب کے لیے
پڑھیں:
برٹش ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انڈونیشیا میں ٹریننگ، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین افسران نے قوم کا نام روشن کردیا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔
تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز سے بھی تھا جنہیں آسٹریلین، برطانوی اور کینیڈین افسران نے تربیت دی ۔
بتایا گیا ہے کہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ میں پاکستان سے عائشہ بٹ کے علاوہ پنجاب سے دو اے ایس پیز نے نمائندگی کی ،ورکشاپ کے آخر میں ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا ۔
ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں:خواجہ آصف
مزید :