2025-04-17@06:24:42 GMT
تلاش کی گنتی: 2741
«تھانے کی»:
وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا اشارہ دے دیا۔ امریکا کے ایک وفاقی جج نے جبری ملک بدری کے معاملے میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ واشنگٹن کے فیڈرل جج جیمز بوئس برگ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن سے متعلق ان کے حکم کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کی ہے۔ جج جیمز نے پچھلے مہینے حکم دیا تھا کہ وینزویلا کے تارکین وطن افراد کو ایل سیلوا ڈور بھیجنے کا عمل فوراً روکا جائے۔ جج کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس نے اُن افراد کو ملک بدر کرنے کے لیے ایک پرانے جنگی قانون کا سہارا لیا ہے جن پر جرائم...
کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے قریب غیرملکی فوڈچین پر حملےکی کوشش، 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پولیس نے پتھراؤ کی کوشش ناکام بنادی، ریسٹورنٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بیانیے کی بنیاد پر اسے نشانہ بنانے کی قطعی اجازت نہیں، فوڈ چین پر حملوں پر قانون حرکت میں آ رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوسکتا، نہ پاکستان...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ کی رائل کورٹ نے ہتک عزت کیس میں پاکستان کے متنازع یوٹیوبر عادل راجا پر مزید 6 ہزار 100 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کی سماعت کے موقعے پر مدعی بریگیڈیئر(ر) رشید نصیر بھی شریک تھے۔عدالت نے عادل راجا پر مزید 6100 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جو 14 دن کے اندر ادا کرنا ہوگا۔اس طرح عادل راجا پر اب تک کل 29 ہزار 100 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد ہوا ہے۔ مقدمے کی اگلی سماعت جون میں ہوگی۔ یاد رہے کہ عادل راجا کے خلاف مختلف الزامات کے تحت فوجی افسر نے اگست 2022 میں برطانیہ کی عدالت میں ہتک عزت سے متعلق مقدمہ دائر کیا تھا جو عادل راجا ہارگئے...
بھارت(نیوز ڈیسک)آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑی سنیل غیر قانونی بلا استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر سنیل نارائن کو پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے دوران اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا بلے کی پیمائش کا ٹیسٹ فیل ہوگیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئی۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل نے کھلاڑیوں کو ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کیلئے میچ کے دوران بلے چیک کرنے کا نیا اصول متعارف کروایا ہے، جسکا پہلا شکار سنیل نارائن بنے۔پنجاب کنگز کیخلاف نارائن جب بیٹنگ کیلئے میدان میں اترنے لگے تو ریزرو امپائر نے انکے بلے...
بالی ووڈ کی نئی اداکار خوشی کپور نے ساتھی اداکار ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلقات کو تصاویر کے ذریعے آفیشل کردیا۔ خوشی کپور نے اپنی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ’دی آرچیز‘ کی اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے نظر آئیں۔ مداحوں کی توجہ ان کے گلے میں موجود ایک چین پر گئی، جس پر ’V‘ اور ’K‘ کا لاکٹ بھی شامل تھا جنہیں ویدانگ اور خوشی کے ناموں سے جوڑا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک سفید دل والا ایموجی استعمال کیا۔ View...
ویب ڈیسک:شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 3 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا کہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب ٹرک کے نیچے کام کرنے والا 60 سالہ عزیز اللہ اچانک ٹرک چل جانے سے اسی کے ٹائروں تلے کچل کر شدید زخمی ہوگیا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا پولیس حکام نے بتایا کہ لیاقت آباد تھانے کی حدود غریب آباد چوک پر ٹریفک حادثے میں 55 سالہ رفاقت جاں بحق جبکہ چالیس سالہ عبدرالرحمان زخمی...
MANCHESTER: بھارتی نژاد برطانوی ڈاکٹر ممتاز پٹیل تاریخی رائل کالج آف فزیشنز(آر سی پی) کی 123 ویں صدر منتخب ہوگئیں اور انہوں نے پہلی ایشیائی اور مسلم صدر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ممتاز پٹیل دنیا بھر میں 40 ہزار ارکان پر مشتمل برطانیہ کی رائل کالج آف فزیشنز کی 123 ویں صدر منتخب ہوئی ہیں اور یہ برطانیہ میں ایک ہائی پروفائل عہدہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ممتاز پٹیل شمال مغربی انگلینڈ کے علاقے لینکا شائر میں پیدا ہوئیں اور ان کے والدین بھارت سے ہجرت کرکے وہاں منتقل ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر ممتاز پٹیل مانچسٹر میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور وہ ماہر امراض...
امریکا کے ساتھ ہونے والے جوہری مذکرات کا دوسرا دور عمان میں نہیں بلکہ اٹلی میں ہوں گے جس پر ایران نے شدید تنقید کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ جوہری مذاکرات کے مقام کو گول پوسٹ نہ بنایا جائے۔ میچ سے قبل گول پوسٹ کی تبدیلی شوک و شبہات کو جنم دیتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایسا کرکے مذاق بنادیا گیا ہے۔ جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذکرات کا پہلا دور عمان کی میزبانی میں دارالحکومت...
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی کا شہر میں ٹریفک حادثات کے تدارک کیلئے اہم اقدام، شہر قائد میں ون وے کی خلاف ورزی پر کے ایم سی نے 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شہر کی مرکزی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، جرمانے...
اسلام آباد پولیس نے فرائض میں غفلت برتنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ایک سب انسپکٹر ایک ہیڈ کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا، جبکہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور 2 تھانوں کے محرران کی ایک ایک سال کی سروس ضبط کرلی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر یہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف یہ کارروائی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس ترجمان نے بتایا کہ برخاست ہونے والوں میں اسپیشل سیکچول آفس انویسٹی گیشنز یونٹ(SSOIU) رورل زون میں تعینات سب انسپکٹر...
فلم جاٹ میں سنی دیول کے ساتھ اہم کردار ادا کرنے والے رندیپ ہوڈا نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں خاندان میں شادی کرنے کے رواج پر تنقید کرتے ہوئے رندیپ ہوڈا نے کہا کہ شادی میں تاخیر کی ایک وجہ جو دلہن میں نے اپنے لیے پسند کی اس کا ہماری قوم جاٹ سے تعلق نہ ہونا تھا۔ رندیپ ہوڈا نے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شروع سے میرا تو شادی کا کوئی ارادہ ہی نہیں تھا لیکن قسمت میں لکھا تھا تو ہوگئی۔ اداکار نے مزید کہا کہ سچ بتاؤں تو میں اسکول میں بہت دُکھی رہتا تھا اور میں نہیں چاہتا تھا کہ اس دنیا میں کسی اور (اولاد) کو...
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران امریکا جوہری مذاکرات کے مقام کو فٹبال کے گول پوسٹ سے تشبیہ دیدی۔ انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے، ایسا اقدام نیک نیتی اور سنجیدگی کی کمی سمجھا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگا۔ اس سے پہلے مذاکرات مسقط میں ہونے کی اطلاعات تھیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران امریکا جوہری مذاکرات کے مقام کو فٹبال کے گول پوسٹ سے تشبیہ دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے، ایسا اقدام نیک نیتی اور سنجیدگی کی کمی سمجھا جا سکتا...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے گزشتہ روز ہونے والی وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔ وکلا کے آتے ہی بشریٰ بی بی نے ایک ایک کرکے سب سے پوچھا کس کس کا نام لسٹ میں شامل تھا؟ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا ان کا نام فہرست میں تھا۔ بشریٰ بی بی نے فیصل چوہدری اور علی عمران سے پوچھا، آپ کو کس نے اندر بھیجا؟ ہمارے خاندان والوں کو ملاقات کرنے نہیں دی جاتی آپ کو کیسے اجازت مل...
برطانیہ کی رائل کورٹ نے ہتک عزت کیس میں پاکستان کے متنازع یوٹیوبر عادل راجا پر مزید 6 ہزار 100 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی عدالت میں مجرم قرار پانے والا عادل راجا فیک نیوز کی علامت بن گیا عدالت کی سماعت کے موقعے پر مدعی بریگیڈیئر(ر) رشید نصیر بھی شریک تھے۔ عدالت نے عادل راجا پر مزید 6100 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جو 14 دن کے اندر ادا کرنا ہوگا۔ اس طرح عادل راجا پر اب تک کل 29 ہزار 100 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد ہوا ہے۔ مقدمے کی اگلی سماعت جون میں ہوگی۔ مزید پڑھیے: متنازع یوٹیوبر عادل راجا کو دھچکا، برطانوی عدالت نے 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کردیا یاد رہے کہ عادل راجا کے خلاف...
عالمی شہرت یافتہ گلوکار کشور کمار اور ماضی کی حسین ترین ہیروئن مدھو بالا کی ذاتی زندگی کے تلخ حقائق ایک بار پھر منظرِ عام پر آ گئے۔ مادھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بہنوئی کشور کمار نے میری بہن کو بیماری کی حالت میں مکمل طور پر تنہا چھوڑ دیا تھا۔ فلمی دنیا کی ’ٹریجڈی کوئین‘ مدھو بالا نے دلیپ کمار سے تعلق ختم ہونے کے بعد گلوکار کشور کمار سے شادی کی تھی۔ یہ شادی اس وقت ہوئی جب مدھو بالا کو دل کی ایک سنگین بیماری لاحق ہو چکی تھی اور ڈاکٹرز نے واضح کر دیا تھا کہ وہ صرف 2 سال زندہ رہ سکیں گی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : بال ٹھاکرے جوانی میں مدھو بالا کے دیوانے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اپریل 2025ء) وبائی بیماریوں سے نمٹنے کی تیاری اور ان پر قابو پانے کے اقدامات کو مزید موثر بنانے کے لیے عالمی معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جسے منظوری کے لیے آئندہ ماہ 'ورلڈ ہیلتھ اسمبلی' میں پیش کیا جائے گا۔اس مسودے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے زیراہتمام تین سال تک ہونے والی بات چیت کے بعد اتفاق رائے ہوا ہے۔ اس میں ایسے طریقہ کار کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کے ذریعے وبائی بیماریوں کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں عالمگیر صحت عامہ کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مساوات پر مبنی اقدامات میں...
ملزم کراچی و اندرون سندھ میں واقع حساس مقامات کی ریکی کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بتاتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی سندھ نے کراچی میں سچل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے سچل تھانے کے علاقے میں واقع پولیس ہاوٌسنگ سوسائٹی اسکیم 33 میمن قبرستان کے قریب انفارمیشن بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سجاد شر عرف ببلو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم ایس آر...
امریکی حکومت ٹیرف سے متعلق مذاکرات کو اپنے تجارتی شراکت داروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ انہیں چین کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو محدود کرنے پر مجبور کیا جائے۔ امریکی اخبار ’’وال سٹریٹ جرنل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد مختلف ممالک سے یقینی دہانی لینا ہے کہ وہ ٹیرف میں کمی کے بدلے میں چین کو معاشی میدان میں تنہا کرنے پر امریکہ کا ساتھ دیں گے۔ امریکی حکام 70 سے زیادہ ممالک کے ساتھ ہونے والے ٹیرف مذاکرات کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان ممالک سے کہا جائے گا کہ وہ چینی مصنوعات کو اپنی سرحدوں سے گزرنے کی اجازت نہ...
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اوورسیز فنڈنگ بند ہوگئی ہے، اوورسیز فنڈنگ کرنے والے آج اوورسیزپاکستانی کنونشن میں تھے۔ سابق وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے کہا کہ جن کا لسٹ میں نام نہیں ہوتا ان کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوجاتی ہے،یہ سب ایک تیاری کا اشارہ ہے، جیسے ایم کیوایم پاکستان ہے ویسے ہی پی ٹی آئی پاکستان بنے گی، بس مقدر کے سکندرکی تلاش ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خود ہی اپنے بیانیے کو سبوتاژ کر دیتے ہیں، کسی کو ضرورت ہی نہیں۔ سینیٹر واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اوورسیز فنڈنگ بند...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر سمجھوتہ کرنے اور عمران خان سے غداری کا الزام لگا تے ہوئے دعوی کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جو فلم چل رہی ہے، اس کے لیے مجھے بھی آفر ہوئی تھی، لیکن میں عمران خان کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا تھا. پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پارلیمینٹرین) اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت میں سب کمپرومائزڈ ہیں، میں یہ نہیں کرسکتا تھا، میں نے تحریک انصاف عمران خان ، مراد سعید اور اپنی عزت کی خاطر چھوڑی ہے.(جاری ہے) انہوں...
پشاور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر سمجھوتہ کرنے اور عمران خان سے غداری کا الزام لگا دیا۔ نجی چینل کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پارلیمینٹرین) اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جو فلم چل رہی ہے، اس کے لیے مجھے بھی آفر ہوئی تھی، لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت میں سب کمپرومائزڈ ہیں، میں یہ نہیں کرسکتا تھا، میں نے تحریک انصاف عمران خان ، مراد سعید اور اپنی عزت کی خاطر چھوڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ عمران...
سی ٹی ڈی سندھ نے سچل کے علاقے میں کارروائی کرتےہوئے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آراے سےتعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی سندھ نے سچل تھانے کے علاقے میں واقع پولیس ہاوٌسنگ سوسائٹی اسکیم33 میمن قبرستان کے قریب انفارمیشن بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سےتعلق رکھنے والے دہشت گرد سجاد شر عرف ببلو ولد غلام عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ سی ٹی ڈی کے افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا برائے تاوان کیس میں معطل ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم ایس آراے کے کمانڈر اصغر علی شاہ اور...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے پرجوش اور ولولہ انگیز خطاب کیا، خطاب کے دوران اوورسیز پاکستانی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو دل کھول کر سراہا اور فتنہ الخوارج، بلوچستان میں دہشت گردی، سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال، کشمیر اور غزہ پر غیرمبہم اور واضح بات چیت کی۔ انہوں نے دو قومی نظریے اور پاکستان کی کہانی نئی نسل کو بتانے کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے: اوورسیز پاکستانیز کنونشن: وزیراعظم شہباز شریف نے کونسے اہم اعلانات کیے؟ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند ہے، سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند قرار دیا ہے، ان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات سے آمدن بلوچستان کی اہم شاہراہ اور کچھی کینال منصوبے کی تکمیل کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا خالدمگسی اور جام کمال کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان کے عوام کے لیے یہ خیر سگالی کا اقدام ہے، وفاقی حکومت کے اقدام سے کچھی کینال کی تعمیریقینی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کی طرف سے صدر...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا، کمیٹی ارکان نے رکن ثنا اللہ خان مستی خیل کے خلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس منعقد کرنے سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیے بغیر ہی ختم کردیا گیا۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے کہا کہ کل پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے پوچھا تھا کہ واپڈا میں جنرل کیوں ہوتا ہے، شاید وہ کسی کو اچھا نہیں لگا، ان کے میٹرز، ٹرانسفارمر اتار لیے گئے، اسی طرح کا رویہ ہے تو میرا نہیں خیال کہ میٹنگ جاری رکھنی چاہئے۔ کمیٹی...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سچل میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھودیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد سجاد شرعرف ببلو کو گرفتارکیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم سجاد شرماضی میں قتل، اقدامِ قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے جیسے سنگین مقدمات میں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم حساس مقامات کی ریکی...
لاہور: سندر سے اغواء ہونے والی امریکن نیشنل لڑکی کو ضلع جھنگ سے بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر اغواء ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پولیس ٹیم کو لڑکی کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا، ضلع جھنگ سے بازیاب ہونے والی 14سالہ مغویہ لڑکی فاطمہ زہرہ کو والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ انچارج ایس ایس او آئی یو کے مطابق گرفتار ملزم حسن معصوم لڑکی فاطمہ زہرہ کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا، سندر پولیس ٹیم نے لڑکی کو ضلع جھنگ سے بازیاب کروا کر ملزم حسن کو گرفتار...
سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔ امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن نے شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدرٹرمپ کے منصوبوں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان کا سامنا ہو گا، نئی انتظامیہ نے اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ لوگ مڈل کلاس اور ملازمت پیشہ طبقے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست امیر تر ہو جائیں، آخر یہ لوگ اپنے آپ کو سمجھتے کیا...
بھارتی سپریم کورٹ نے سائن بورڈ پر اردو زبان کے استعمال کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ریاست مہاراشٹر میں میونسپل کونسل کے نام والے بورڈ پر اردو کے استعمال کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زبان مذہب نہیں ہے اور اردو کو مسلمانوں کی زبان ماننا قابلِ افسوس ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زبان مذہب کی نمائندگی بھی نہیں کرتی، زبان کا تعلق برادری، علاقے اور لوگوں سے ہے نا کہ کسی مذہب سے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس کے ونود چندرن نے مہاراشٹر کے سابق علاقائی کونسلر کی درخواست پر...
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ہارورڈ یونیورسٹی معافی مانگے۔ ہاورڈ یورنیورسٹی کو وفاقی قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔ اپنے بیان میں کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہارورڈ کو کالج کیمپس میں یہودی امریکی طلبا کے خلاف یہود دشمنی پر بھی معافی مانگنی چاہیے۔ گزشتہ روز امریکا کی صف اول کی ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے متعدد مطالبات ماننے سے انکار کردیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی کو کہا تھا کہ طلبہ اور فیکلٹی کے اختیارات کم کیے جائیں، بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی خلاف ورزیوں کو فوراً وفاقی حکام کو رپورٹ کیا جائے اور ہر تعلیمی شعبے پر نظر رکھنے کے لیے کسی بیرونی ادارے یا...
راولپنڈی میں لائسنس بنوانے کے دوران ٹریفک پولیس کے دفتر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن موٹر سائیکل سوار کو لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس لیکر گیا تو سڑک پر پارک اسی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھی جس پر شہری سخت پریشان ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملک نقاش نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر CXQ58 پر دن دو بجے کے قریب قاسم مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ جہانگیر نامی ٹریفک وارڈن نے روکا اور لائسنس...
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کی 19 جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کی جانب سے میرٹ پر کی گئی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ مزید پؑڑھیں: خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں میں حروف تہجی کی ترتیب سے چانسلرز کی تعیناتی، لمحہ فکریہ ہے یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کے دور میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کے...

کشمیر ملک کی شہ رگ تھا ہے اور ہمشہ رہے گا : دہشت گردوں کی نسلیں بھی پاکستان‘ بلوچستان کا کچھ نہیں بگا ڑ سکتیں: آرمی چیف
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے اور بیرون ملک پاکستانی اس...
غیرقانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کے پانیوں میں تارکین کی ایک ایک اور کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نے مرنے والے پاکستانیوں میں سے ایک نوجوان کا تعلق گوجرانوالہ اور 3 منڈی بہاالدین سے ہے۔ وفاقی تحقیقات ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کا زاہد محمود 7 اکتوبر 2022 کو لاہور سے، گجرات کا رہائشی سمیر علی 13 جون 2023 کو ملتان سے سیدعلی 30 ستمبر 2024 کو کوئٹہ سے یو اے ای پہنچا تھا۔ حادثے کا شکار چوتھا...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارورائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او پاکستان بازار عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 42 سالہ فاروق ولد ذوالفقار کے نام سے کی گئی جس کی اہلیہ اسے چھوڑ گئی تھی جس کے بعد وہ گھر میں اکیلا رہتا تھا اور اسی صورتحال میں وہ نفسیاتی مسائل کا بھی شکار ہوگیا تھا ۔ انہوں نے بتایا ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خود کو گلے میں رسی کا پھندا لگا کر پنکھے سے باندھ کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔ تاہم،...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں خلیل الرّحمٰان قمر کو ہنی ٹریپ اور اغوا کرنے کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق مقدمے کا محفوظ فیصلہ دوپہر بارہ بجے سنایا جائے گا۔ ہنی ٹریپ اور اغوا کے الزام میں زیر حراست ملزمہ آمنہ عروج سمیت دس ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہونگے۔ اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید کیس کا محفوظ فیصلہ سنائیں۔ عدالت نے 12 اپریل کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور وکلاء کے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ گواہان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے دھوکہ سے خلیل الرحمان قمر کو اپنے فلیٹ پر بلایا تھا۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر نے...
عمان: اردنی حکام کے مطابق ملک میں دہشت گردی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ اردن کی جنرل انٹیلی جنس کے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان 2021 سے اپنے منصوبے کی تیاری میں مصروف تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزمان نے درآمد شدہ مواد سے خطرناک میزائل، بم اور ہتھیار تیارکیے، زیرحراست ملزمان سے حملوں کے لیے تیار میزائل بھی برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق ملزمان نے دہشت گرد ی کے لیے ڈرون استعمال کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا تھا، دہشت گرد گروہ نے بیرون ملک سے بھی جنگجوؤں کے خدمات حاصل کی تھیں، زیر حراست ملزمان کو اسٹیٹ سکیورٹی عدالت...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کم ہونے جارہی ہیں۔ وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 8 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کردیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کریں کم ہے، وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو ہوئی ہے اور میں نے بھی اس پر بیان جاری کیا، امید کی جانی چاہیے کہ ایرانی حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری توانائی اور متعلقہ افراد کی معاونت سے بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کی جاچکی ہے جو پاکستان کے تمام صارفین کے لیے کی گئی ہے...
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس کے سینئر رہنماؤں سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور اوورسیز کانگریس کے سربراہ سیم پٹروڈا کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت کے لیے 25 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ خصوصی عدالت کے جج وِشال گوگنے نے کہا کہ موجودہ استغاثہ کی شکایت پر اگلے مرحلے کی کارروائی کا آغاز سماعت کے دن ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس دن ای ڈی کے خصوصی وکیل اور تحقیقاتی افسر عدالت میں کیس ڈائریاں پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ سیاسی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب سونیا اور راہول گاندھی کے خلاف باضابطہ چارج شیٹ داخل کی...
اسلام آباد: تھانہ سہالہ میں پیش آنے والا غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب ایک خاتون ٹک ٹاکر نے تھانے کے ایس ایچ او اور محرر کی نشستوں پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے نہ صرف تھانے میں آزادانہ آمد و رفت کی بلکہ پولیس کی نشستوں پر بیٹھ کر ویڈیوز بھی بنائیں جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق واقعے پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیا اور اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او ظفر گوندل کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ محرر یاسر کو لائن حاضر کر دیا...
کراچی: ضلع کورنگی پولیس نے والد کے اندھے قتل میں اس کے حقیقی بیٹے، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار بیٹے نے کرائے کے قاتلوں کو والد کے قتل کی 3 لاکھ روپے کی سپاری دی تھی اور 50 ہزار روپے کی رقم پیشگی دی تھی۔ گرفتار ملزم والد کے کاروبار میں ہیر پھیر کرتا تھا، جس پر مقتول والد نے بیٹے کو کاروبار سے الگ کرکے گھر سے بھی نکال دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، زمان ٹاؤن پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے محمد متین خان نامی شہری کے قتل میں ملوث اس کے حقیقی بیٹے دانش، بہو طوبیٰ زوجہ دانش، اور...
پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال افغانستان کی پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں نمایاں گراوٹ آئی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سالانہ بنیادوں پر 64 فیصد یا ایک ارب 49 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ پر قابو پانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کاغلط استعمال روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جس کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2024 سے لے کر مارچ 2025 کے دوران سالانہ بنیادوں پر...

ہمیشہ سے نیلے نہیں تھے بلکہ۔۔۔سمندر اربوں سال پہلے کیسے دکھائی دیتے تھے ؟سائنسدانوں کا نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
ایک نئی سائنسی تحقیق نے دعوی کیا گیا ہے کہ اربوں سال پہلے زمین نیلی نہیں، بلکہ سبز دکھائی دیتی تھی۔یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آج سے تقریبا 2.4 ارب سال پہلے آرکین دور کے دوران زمین کے سمندر ہرے رنگ کی چمک رکھتے تھے۔ اس وقت زمینی ماحول میں آکسیجن موجود نہیں تھی اور سمندری فرش سے خارج ہونے والے آتش فشانی مادے سمندروں میں بڑی مقدار میں آئرن (لوہا )شامل کرتے تھے۔ قبل ازیں دنیا کے مشہور سائنسدان اور ٹی وی شو کوسموس کے میزبان کارل سیگن نے زمین کو پیل بلیو ڈاٹ(پھیکا نیلا نقطہ ) قرار دیا تھا جب وائجر1 خلائی جہاز نے زمین کی تصویر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) باغبان پورہ میں شاہ حسین کی درگاہ پر آگ کا الاؤ روشن تھا۔ منڈیر پر چھوٹے چھوٹے چراغ اور موم بتیاں جل رہی تھیں۔ مرد و خواتین باری باری آتے، چراغ میں انگلی ڈبوتے اور تیل اپنے جسم پر مل لیتے۔ یہ منظر لاہور کے سالانہ میلہ چراغاں کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔ سینکڑوں برس سے مارچ کے آخری ہفتے لگتا آ رہا یہ میلہ چراغاں یا میلہ شالامار، جسے لاہور کا سب سے بڑا تہوار سمجھا جاتا ہے، اس مرتبہ بھی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہنے کے بعد پیر کے روز اختتام پزیر ہو گیا۔ ہم میں سے کئی نسلیں سکول کے نصاب میں وہ...
حکومت پنجاب نے تیزاب گردی کی روک تھام کے لیے قدم اٹھاتے ہوئے ‘پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025’ کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔ نئے قانون میں بغیر لائسنس تیزاب کی فروخت ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں تیزاب کی غیرقانونی فروخت پر 3 سال قید 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔ لائسنس کے باوجود فروخت میں لاپرواہی برتنے پر 2 سے 5 سال قید اور 2 سے 10 لاکھ جرمانہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: تیزاب گردی کا معاملہ، سپریم کورٹ نے وکیل صفائی کو تیاری کے لیے وقت دیدیا نئے قانون کے مطابق تیزاب گردی کے شکار افراد کو معاوضہ بھی دیا جائے گا، تیزاب کی پیکنگ، نقل و حمل اور فروخت کے دوران کنٹینر پر احتیاطی...
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق کوئی بات نہیں کی دوسری جانب مہمان وفد نے واضح کیا کہ ان کا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سردار ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے امریکی وفد سے ملاقات میں عاطف خان اور امجد خان کو نہیں بلایا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو عشائیہ پر مدعو کیا تھا۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس کے سارے ریکارڈ ہیں، یہ وہ موقع تھا کہ جب پی ٹی آئی امریکیوں سے...
---فائل فوٹوز کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کے ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے نے کیس میں پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارمغان کے خلاف 2019ء سے 2025ء کے دوران متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کرتا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے غیر قانونی طریقے سے حاصل رقم مرچنٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی تھی، ملزم سے جیل میں کی گئی تفتیش میں منی لانڈرنگ کے شواہد ملے، ملزم ارمغان ملازمین کے نام پر کھولے گئے 7 اکاؤنٹ استعمال کر رہا تھا۔ ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی مالیاتی...
معروف سوشل میڈیا کمپنی ’میٹا‘ کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے واشنگٹن کی فیڈرل عدالت میں تاریخی اینٹی ٹرسٹ مقدمے میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ اس مقدمے میں میٹا پر الزام ہے کہ اس نے انسٹا گرام اور واٹس ایپ کو اس وقت خریدا جب وہ کمپنی کے مستقبل کے حریف بننے کی صلاحیت رکھتے تھے، اور اس طرح مسابقت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ امریکی صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) نے یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ اگر ایف ٹی سی عدالت میں اپنے دلائل میں کامیاب ہو گئی تو میٹا کو مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ انسٹاگرام اور واٹس...
ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے قبل ایران پر بمباری کی دھمکی ایران کی خود مختاری پر حملہ کرنے کے مترادف ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے ایران امریکہ مذاکرات دنیا کے امن کے لیے اس وقت اہم ثابت ہوں گے جب یہ مذاکرات کسی دباؤ کے بغیر برابری کی سطح پر منعقد ہوں اور امریکہ خود پر طاری کردہ سپر پاور کے خود ساختہ طاقت کے نشے سے باہر نکل کر ایران کی خود مختاری کو تسلیم کرے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ایران امریکہ مذاکرات کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔...

26 نومبر احتجاج‘ پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت درخواستیں مسترد عمران کی 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے استدعا
اسلام آباد+ لاہور (نمائندہ نوائے وقت + خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار میں 86 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کیلئے دائر درخواستیں مسترد کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کیس میں 6 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔ وکیل نے کہاکہ ملزمان میں سے کوئی بھی نامزد نہیں تھا، شناخت پریڈ کے بعد نامزد کیا گیا،5 مہینے بعد شناخت پریڈ ہوئی کے معاملے پر پہلے بھی آگاہ کیا گیا تھا، شناخت پریڈ کا پروسیجر سارا انگلش میں ہوا ہے، کیا پولیس آفیشل انگلش بول سکتا تھا؟ کیا ملزم انگلش کو سمجھ سکتے ہیں؟، ملزمان سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہوئی، راولپنڈی سے 5،6 ماہ بعد لوگ رہا ہوتے ہیں تو...
ننکانہ صاحب +لاہور(نامہ نگار+خصوصی نامہ نگار) سکھ مذہب کے عظیم مذہبی تہوار بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوئی، جس میں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں سمیت اعلیٰ حکومتی و سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف، وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی، صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور مرزا علی مسعود ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر، ڈپٹی سیکرٹری شرائن عمر جاوید اعوان، برطانوی ہائی کمشنر مسٹر بین، رکن پنجاب اسمبلی مہر کاشف رنگ الٰہی، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیدا بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ رہنما و یاتری شریک ہوئے۔ سردار محمد...
وفاقی حکومت نے 6 نئی نہروں کے منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے 6 نئی نہروں سے متعلق تحریری تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لیے چھوٹی چولستان نہر کے منصوبے کے لیےارسا نے جنوری 2024 میں این او سی جاری کیا، یہ منصوبہ حکومت پنجاب کی مالی معاونت سے مکمل کیا جا رہا ہے، جب کہ منصوبے کی کل لاگت 225 ارب 34 کروڑ روپے ہے جسے سی ڈی ڈبلیو پی نے ایکنک کو بھجوا دیا ہے، تاہم ایکنک نے تاحال اس کے پی سی ون پر غور نہیں کیا۔معین وٹو نے بتایا کہ...
اٹلی میں ایران و امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے انعقاد کی درخواست پر انٹونیو تاجانی کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہیں جس کا نتیجہ مثبت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ آج شام امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ مسائل کو حل کریں گے اور ایسا کرنا ایک سادہ سا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا تھا لیکن اُسے نہیں معلوم تھا کہ یہ کام کیسے ہو گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران جان لے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایٹم بم کے حصول کے نہایت نزدیک تھا لیکن ہم اُسے یہ ہتھیار نہیں رکھنے دیں...
فوٹو: فائل وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے 26 نومبر کی ٹھکائی کے بعد اب اسلام آباد نہیں آئیں گے۔جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی جماعت یا گروہ کو نظام حکومت معطل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کسی کی ذات کی وجہ سے نہیں رکتے، امریکا کے ساتھ تعلقات پہلے کی طرح مضبوط اور قائم و دائم ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ آنے کے بعد بھی کئی وفود پاکستان آچکے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ سے بانی کی رہائی میں داد رسی کی امید نہیں رکھتا، شیر افضل مروترکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ...
مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ماموں اور قریبی رشتے دار کی جانب سے زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 12 اپریل کو مقتولہ کی گھر کے ایک کمرے سے پھندا لگی لاش ملی تھی، معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ لڑکی شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔مرنے سے ایک روز قبل لڑکی نے اپنے والد اور بہن کو بتایا تھا کہ 2 ماہ قبل اس کے ماموں اور رشتے دار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد لڑکی کو شبہ تھا کہ وہ حاملہ ہوگئی ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے امریکی وفد سے ملاقات نہ کرنے، معاملے کو چھپانے اور دعوت نامے کی تردید پر بیرسٹر گوہر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی ہوئی اور امریکی وفد و اسپیکر کی جانب سے ملاقات کے دعوت نامے کے حوالے سے نہ بتانے پر اراکین نے بیرسٹر گوہر پر چڑھائی کردی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے پارٹی اجلاس میں بتایا کہ انہیں کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا جس پر پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا اور اگر ملتا تو ضرور جاتا۔پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کے کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی دعوت نامہ ملا ہے تاہم اگر ملتا تو ملاقات کے لیے ضرور جاتا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے 26 نومبر احتجاج میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے سردار محمد مصروف ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار، انصر کیانی، مرتضی طوری، فتح اللہ برکی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل انصر کیانی نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان میں سے کوئی بھی نامزد نہیں تھا، شناخت پریڈ کے بعد نامزد کیا گیا، 5 مہینے بعد شناخت پریڈ ہوئی ہے معاملے پر پہلے بھی آگاہ کیا گیا تھا، شناخت پریڈ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء) لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہائوس حملہ سمیت 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے موقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023ء والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہائوس حملہ سمیت نو مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ میرے دلائل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سستی کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 27 پیسے کمی کی تجویز ہے۔ پیٹرول کی قیمت کمی کے بعد 246 روپے 36 پیسے ہوجائے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے کمی کے بعد ہائی اسپیڈل ڈیزل 251 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 7 روپے 21 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات...
کراچی: گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان فرسٹ ایئر کا طالب علم اور سوفٹ ویئر انجینئر بننے کا خواہش مند تھا۔ حنان میں دنیا میں کچھ تبدیلی لانے کا جذبہ موجود تھا اور وہ جلدی حوصلہ نہیں ہارتا تھا۔ وہ چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ متوفی نوجوان کی نماز جنازہ بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی، بعد ازاں میوا شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 17 سالہ نوجوان محمد حنان رضا گلشن اقبال بلاک 4 معمار ایونیو کا رہائشی تھا۔ اس کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب...
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ عروہ حسین نے پہلی بار ماں بننے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ماں بننے کا تجربہ زندگی کا سب سے خوشگوار اور پرسکون تھا لیکن بچے کو جنم دینے سے قبل وہ خوف زدہ تھیں۔ عروہ حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماں بننے کے تجربے پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں وہ مزید کتنے بچوں کو پیدا کرنے کی خواہش مند ہیں۔ اداکارہ نے دوران انٹرویو یہ بھی انکشاف کیا جلد ہی وہ دوبارہ فلم پروڈکشن شروع کرنے والی ہیں اور ان کی پروڈکشن کمپنی ایک نئی فلم بنائے گی۔ انہوں نے فلم کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء ) ابوظہبی کی معروف شاہراہ پر کم از کم سپیڈ لمٹ کا نظام ختم کردیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق یو اے ای حکام نے ابوظہبی میں شیخ محمد بن راشد روڈ (E311) پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی کم از کم رفتار کی حد کا نظام ختم کردیا ہے، جس کا مقصد ٹریفک کی حفاظت کو بہتر بنانا اور بھاری ٹرکوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔ ابوظہبی موبلٹی کے اعلان کے تحت اب اس شاہراہ پر گاڑی چلانے والوں کو کم از کم 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، سڑک پر چلنے والے ڈرائیوروں نے پیر کی صبح یہ بھی دیکھا...
نو مئی کو نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے مقدمات میں نامزد کیا گیا، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز لاہورر(سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023 والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2...
مدھیا پردیش (بھارت): بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک افسوسناک واقعے میں 49 سالہ میڈیکل اسٹور مالک رشی راج سنجو نے اپنی بیٹی کی مرضی کے خلاف شادی پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقعے نے پورے علاقے میں افسردگی اور غم کی فضا پیدا کر دی۔ رپورٹس کے مطابق رشی راج کی بیٹی تقریباً 15 دن قبل ایک نوجوان کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی تھی، بعد میں اسے اندور سے بازیاب کرایا گیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران بیٹی نے شوہر کے ساتھ جانے کو اپنی مرضی کا فیصلہ قرار دیا اور عدالت نے بھی اسے اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ گھر والوں نے بتایا کہ رات ایک بجے گولی چلنے کی...
قصور میں ڈانس پارٹی کے دوران پولیس چھاپے کےبعد گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے کی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو معاونت کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچیوں کو ایسی جگہ پر نہیں جانا چاہیے تھا لیکن پولیس کو بھی اجازت نہیں کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلے۔ جسٹس علی ضیا باجوہ کا کہنا تھا کہ عدالت ڈانس پارٹی اور منشیات کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتی، ایس ایچ او کو کیسے جرات ہوئی کہ بچیوں کی بال پیچھے کرکے وڈیو بنائیں، ایس ایچ او نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش...
لاہور کی عدالت نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ آمنہ عروج، ممنون حیدراور ذیشان قیوم کو 7،7 سال قید کی سزا سنا دی،عدالت نے حسن شاہ سمیت دیگر8 ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا،اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے ملزمان کوتاوان مانگنے پر سزا سنائی،عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ مجرمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور زیشان تاوان مانگنے کے جرم میں سزا کے مستحق پائے گئے ہیں۔ عدالت نے تینوں کو سات، سات سال قید کی سزا سنائی، جبکہ مقدمے میں شامل دیگر ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔عدالتی فیصلے میں کہا...
اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا، مارچ میں لاکھوں اہل کراچی نے شرکت کی، شرکاء میں مرد و خواتین، بچے، بزرگ، نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے، شرکاء نے امریکی و یہودی سازشوں و کوششوں کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں و حماس کے مجاہدین کی جدوجہد سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ خصوصی رپورٹ ٭ جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا، مارچ میں لاکھوں اہل کراچی نے شرکت کی، شرکاء میں مرد...
گزشتہ ایک تحریر میں آپ کو مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا نڈال کے بارے میں بتایا تھا کہ کیسے ستیا کے فیصلوں نے مائیکروسافٹ کو نہ صرف دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا بلکہ اُسے 3 کھرب ڈالر سے بڑی ایمپائر بھی بنا دیا تھا۔ آج ہم یہ دیکھیں گے مائیکرو سافٹ ونڈوز کی ابتدا کیسے ہوئی؟ اس کہانی میں کچھ اسباق بھی موجود ہیں۔ یہ بلاگ بھی پڑھیے: وژن اور کامیابی آج سے کوئی 50 سال پہلے مائیکرو سافٹ اور ایپل دوست تھے۔ بل گیٹس اور اسٹیو جابز کی دوستی مثالی ہی کہی جاسکتی ہے کیونکہ دونوں شام کا وقت ایک ساتھ گزارتے تھے اور نت نئے آئیڈیاز پر کام کرتے تھے۔ اُس وقت یہ دونوں کمپنیاں گیراج کی...
جیسے ہی صبح کی پہلی کرنوں نے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے دھان منڈی میں رابندر سروبر کو روشن کیا، فضا سرود کے نازک نوٹ اور ٹیگور کے مشہور گیت ’آلو امر آلو‘ یعنی ’روشنی! او میری روشنی‘ سے گونج اٹھی۔ یہ نئے بنگلہ سال 1432 کا آغاز تھا جس کا اس مرتبہ مرکزی خیال سودیش یعنی وطن ہے، اس سال کے پاہیلا بیساکھ کی رنگا رنگی نے میرپور، اترا، اور پرانے ڈھاکہ سمیت دارالحکومت بھر سے ہزاروں شہریوں کی توجہ مبذول کی۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، بنگلہ دیش کے متعدد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل تقریبات کا آغاز صبح 6 بجے ہوا، جس میں بنگال پرم پرا سنگیتالی کے آرٹسٹوں کی جانب سے پیش کردہ متعدد پرفارمنس...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل 2025)لاہور کی عدالت نے خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ آمنہ عروج، ممنون حیدراور ذیشان قیوم کو 7،7سال قید کی سزا سنا دی،عدالت نے حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا،اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے ملزمان کوتاوان مانگنے پر سزا سنائی،گزشتہ سماعت پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کو تاوان کیلئے اغوا کرنے کے مقدمے میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جوتھا 14 اپریل کو سنانے کااعلان کیاگیاتھا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے پر سماعت کی تھی۔ وکلا کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر مقدمے کا...
بنگلہ دیشی حکام نے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بھانجی، برطانوی رکن پارلیمنٹ اور سابق لیبر وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کا اینٹی کرپشن کمیشن (اے سی سی) ان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ٹیولپ صدیق نے اپنی خالہ شیخ حسینہ کی حکومت کی وسیع تر تحقیقات کے حصے کے طور پر غیر قانونی طور پر زمین حاصل کی تھی، جنہیں اگست میں وزیر اعظم کے عہدے سے معزول کر دیا گیا تھا۔ اے سی سی ان دعوؤں کی تحقیقات کر رہا ہے کہ حسینہ واجد اور ان کے اہل خانہ نے بنگلہ دیش میں بنیادی ڈھانچے پر خرچ ہونے...
سپریم کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا۔ پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جناح ہائوس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ پراسیکیوٹر پنجاب ذوالفقار نقوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، علی رضا پر پولیس کو پتھرائو اور ڈنڈے سے زخمی کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کے وکیل سمیر...
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور فواد چوہدری نے سلمان اکرم راجہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کسی کو برداشت کرنے کو تیار نہیں اور پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں۔ 9 مئی مقدمات کی سماعت میں سپریم کورٹ پیشی کے بعد پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کسی کو پارٹی میں برداشت نہیں کرتے، پارٹی ایسے چلا رہے ہیں جیسے کوئی رجمنٹ ہو۔ سلمان اکرم راجہ کسی کو پارٹی میں برداشت نہیں کرتے، پارٹی ایسے چلا رہے ہیں جیسے کوئی رجمنٹ ہو، جو کام کرنے والے ہیں وہ کرتے نہیں۔ آج 9 مئی کا کیس ہے کوئی PTIکا سینیئر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کی دلیرانہ کاروائی چوری ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزم دوران پولیس مقابلہ ہلاک ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد ایس ائی اور ان کی ٹیم نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ائی نائن سیکٹر سے واردات کر کے بھاگنے والے دو مصلح ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ کرتے ہوئے کاروائی مکمل کی اور دوران واردات ائی نائن سیکٹر سے چھینے گئے موبائل فون اور ان کی نقدی وغیرہ بھی برامد کر لی۔گرفتاری کی کوشش کے دوران خطرناک ڈکیتوں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی ۔ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا ۔زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے...
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان کو بنایا تھا اور یہی پارٹی اسے استحکام بھی دے گی، پارٹی رہنما عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیں۔ چوہدری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں اور اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی اور انٹرا پارٹی الیکشن میں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ چوہددی شجاعت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کا قیامِ پاکستان اور استحکام پاکستان میں بنیادی کردار ہے، مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی پارٹی اسے استحکام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کو ہرچسطح پر مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا، پارٹی کے نو منتخب عہدیدار...
لاہور: فیصل ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاون افضال رؤف کے مطابق ملزم نے 13 سال قبل مبشر سعید نامی بینکر کے گھر تین دیگر ساتھیوں سمیت واردات کی تھی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان مشتاق و دیگر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔ ملزمان نے واردات کے دوران مقدمہ مدعی، اسکی اہلیہ اور ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاون کا کہنا تھا کہ 13 سال سے مفرور ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارتی معاملات میں کسی کو بھی چھوٹ نہیں ملے گی۔ ان کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب ان کی انتظامیہ نے بظاہر چین پر دباؤ کم کرتے ہوئے کچھ ہائی ٹیک مصنوعات کو ریسیپروکل ٹیرف سے عارضی طور پر مستثنیٰ قرار دیا تھا۔ اتوار کے روز ٹرمپ نے اس معاملے پر تازہ بیان دیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی پروڈکٹ کو مکمل طور پر ٹیرف سے استثنیٰ حاصل نہیں۔ موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر اشیا اب بھی 20 فیصد موجودہ ڈیوٹی کے تحت آتی ہیں، اور انہیں صرف ایک مختلف ٹیرف بکٹ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا...
’’میں ہوں پی ایس ایل نام تو سنا ہوگا‘‘ اگر آپ پاکستان، بھارت یا کسی بھی ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں کرکٹ کے مداح موجود ہیں تو مجھے نہ پہچاننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آپ میں سے بہت سے لوگ اس وقت چند سال کے بچے ہوں گے جب انکل ذکا اشرف نے سوچا کہ ملک میں کوئی لیگ کرانی چاہیے۔ کیونکہ بھارت اپنی آئی پی ایل کے ذریعے غالب ہوتا جا رہا ہے، انھوں نے کروڑوں روپے خرچ کیے، لوگو بنوایا، باہر سے لوگ بھی بلائے پھر بھی منصوبے کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا، یوں میری فائل ریکارڈ روم میں جمع ہو کر گرد میں چھپ گئی۔ پھر انکل نجم سیٹھی آئے، گوکہ بعض...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا ایک اور فیصلہ ختم کرتے ہوئے پاسپورٹ میں اسرائیل کے لیے کارآمد نہ ہونے کی شق بحال کردی ہے۔ ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے عوامی دباؤ پر حکم جاری کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے پاسپورٹ کے اوپر ‘سوائے اسرائیل’ کے دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد لکھا جائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش کی امور داخلہ کی وزارت کی ڈپٹی سیکریٹری نیلیما افروز کے دستخط سے یہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مذکورہ احکامات کے تحت بنگلہ دیش کے پاسپورٹ کے اوپر سوائے اسرائیل کی شق...
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔ اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔ ایران ملزمان کی شناخت اور انکو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔ اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔ ایران ملزمان کی شناخت اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ اس سے پہلے پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ واقعے پر ایران سے رابطے میں ہیں، مکمل...
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں کچے کے تھانوں میں تعینات اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) ملازمت سے برطرف کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں پر ڈاکوؤں کی سہولتکاری کا الزام انکوائری میں ثابت ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ممتاز چانگ نے اسمبلی میں سہولتکاری کا الزام لگایا تھا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے ضلع مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جو ایران میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جاں بحق 8 افراد میں سے پانچ کی شناخت دلشاد، ان کے بیٹے نعیم اور دیگر تین نوجوانوں جعفر، دانش اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ دلشاد ایک مرمت کی دکان کے مالک تھے، جہاں تمام مقتولین کام اور قیام دونوں کرتے تھے۔اطلاعات کے مطابق ”حملہ آور رات کے وقت دکان میں داخل ہوئے، مقتولین کے ہاتھ پاو¿ں باندھے اور انہیں بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔“ایران میں 8 معصوم پاکستانیوں کے بے دردی سے قتل...
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، تفتیش مکمل ہونے تک نیٹ ورک کا نہیں بتا سکتے، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ پروایکٹو پولیسنگ کی مدد سے دہشتگردی کے واقعات میں گزشتہ 15 روز میں کمی آئی ہے، پولیس کی ٹیمیں گھر گھر میپنگ کر رہی ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو طورخم بھیجا...
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بیوی سے جبری غیر فطری اختلاط پر ایک شوہر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ نجی اخبار کی خبر کے مطابق عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ استغاثہ کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر محمد عتیق کے خلاف اروپ پولیس میں مقدمہ درج کرایا تھا جس میں اس پر مزاحمت کے باوجود غیر فطری جنسی عمل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ ان کی حرکتوں نے ان کی صحت پر برا اثر چھوڑا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف 4 مئی 2024 کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ شکایت کنندہ نے یہ بھی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چینی قربت حاصل کرنے پر بھارت کی بنگلادیش کو سزا، خصوصی سہولت منسوخ؛ اس سہولت سے بذریعہ بھارتی سرزمین دوسرے ممالک سامان بھیجا جاتا تھا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے چین کی قربت حاصل کرنے پر ایک متوقع ردعمل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو دی جانے والی ایک خصوصی سہولت منسوخ کر دی ہے جس کی مدد سے وہ بھارتی سرزمین کے ذریعے دوسرے ممالک کو سامان بھیجتا تھا۔ یہ سہولت جون 2020 میں شروع کی گئی تھی۔ اس سے بنگلہ دیش کے لیے بھوٹان، نیپال اور میانمار جیسے ممالک کو سامان بھیجنا آسان ہو گیا تھا۔ اب اس سہولت کے بند ہونے سے بنگلہ دیش کی برآمدات مہنگی ہو جائیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ...