کراچی، یوپی موڑ پر غیرملکی فوڈ چین پرحملے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے قریب غیرملکی فوڈچین پر حملےکی کوشش، 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پولیس نے پتھراؤ کی کوشش ناکام بنادی، ریسٹورنٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف بیانیے کی بنیاد پر اسے نشانہ بنانے کی قطعی اجازت نہیں، فوڈ چین پر حملوں پر قانون حرکت میں آ رہا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوسکتا، نہ پاکستان اسرائیلی مصنوعات درآمد کرسکتا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نارتھ کراچی میں مشتعل افراد کا غیرملکی ریسٹورنٹ پر پتھراؤ، پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا
کراچی:نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں قائم غیر ملکی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد نے دھاوا بول کر پتھراؤ کیا، پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔
اس موقع پر سرسید پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کی تعداد 30 کے قریب تھی اور ان کی جانب سے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کیا گیا۔
پولیس نے زیر حراست افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے مزید نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔