فرائض میں غفلت برتنے پر اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار نوکری سے فارغ، 12 ایس ایچ اوز کی سروس ضبط
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد پولیس نے فرائض میں غفلت برتنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ایک سب انسپکٹر ایک ہیڈ کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا، جبکہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور 2 تھانوں کے محرران کی ایک ایک سال کی سروس ضبط کرلی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر یہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف یہ کارروائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
ترجمان نے بتایا کہ برخاست ہونے والوں میں اسپیشل سیکچول آفس انویسٹی گیشنز یونٹ(SSOIU) رورل زون میں تعینات سب انسپکٹر محمد فاروق اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے سابقہ محرر یوسف حسین شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا پانے والوں میں ایس ایچ او تھانہ نیلور محمد حنیف، ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر سہیل اشرف، ایس ایچ او تھانہ ہمک عمران منیر، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ عاصم غفار، ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی نعیم الحسنین، ایس ایچ او تھانہ گولڑہ ناصر منظور شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ سمبل آصف علی، ایس ایچ او تھانہ ترنول شوکت محمود، ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو رفاقت حسین کو بھی ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن شاہد زمان، ایس ایچ او تھانہ کھنہ ارشاد احمد، سابق ایس ایچ او تھانہ سہالہ ظفر اقبال کی بھی ایک ایک سال سروس ضبط کرلی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ریکارڈ کی درست تکمیل نہ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر محرر تھانہ آبپارہ وسیم راجا اور محرر تھانہ کھنہ محمد طیب کی بھی ایک ایک سال سروس کو ضبط کیا گیا۔
ڈی آئی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہاکہ اسلام آباد پولیس خود احتسابی پر عمل پیرا ہے، کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی گرفتار
انہوں نے کہاکہ جو بھی پولیس افسر اختیارات سے تجاوز اور ڈیوٹی میں غفلت برتے گا، اسے سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد پولیس خود احتسابی سروس ضبط نوکری سے فارغ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس نوکری سے فارغ وی نیوز اسلام ا باد پولیس ایک ایک سال سروس ایس ایچ او تھانہ میں غفلت
پڑھیں:
معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا
معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کو لاہور کے باہر سے حراست میں لے کر لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا)کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک وائرل ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کی گئی ہے، جس میں کاشف ضمیر ایک پولیس اہلکار کے ساتھ نظر آ رہے تھے۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا اہلکار بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ایس پی فیصل کامران نے بتایا کہ گرفتاری لاہور کے باہر سے عمل میں لائی گئی اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سوشل میڈیا پرپولیس وردی کا تمسخر اڑایا، شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھری تھال تھمائی، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پولیس اہلکار کے ہاتھ میں پکڑی تھال سے نوٹ نچھاور کرتا رہا۔مقدمات میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے اس فعل سے محکمہ پولیس کی عزت اور وقار مجروح ہوا، ملزم نے کارروائی سے بچنے کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے دوسری ویڈیو بنائی، ایف آئی آر کے مطابق جعلی ویڈیو میں اے آئی کے ذریعے پولیس اہلکار کے کپڑوں کا رنگ تبدیل کیا گیا۔