وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا اشارہ دے دیا۔

امریکا کے ایک وفاقی جج نے جبری ملک بدری کے معاملے میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

واشنگٹن کے فیڈرل جج جیمز بوئس برگ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن سے متعلق ان کے حکم کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کی ہے۔

جج جیمز نے پچھلے مہینے حکم دیا تھا کہ وینزویلا کے تارکین وطن افراد کو ایل سیلوا ڈور بھیجنے کا عمل فوراً روکا جائے۔

جج کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس نے اُن افراد کو ملک بدر کرنے کے لیے ایک پرانے جنگی قانون کا سہارا لیا ہے جن پر جرائم پیشہ گرہوں میں شامل ہونے کا الزام ہے۔

فیڈرل جج نے اپنے 46 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ اس معاملے میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلانے کے لیے معقول جواز موجود ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ ماہ 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کیا تھا جو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ دشمن ملک کے شہریوں اور مقامی افراد کو بغیر سماعت کیے ڈی پورٹ کردیا جائے۔

اس سے پہلے اس قانون کا 1812 میں ہونے والی جنگ، جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم کے دوران اطلاق کیا گیا تھا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خلاف توہین عدالت ٹرمپ انتظامیہ

پڑھیں:

ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنا ختم کرنے کا حکم

امریکی صدر ہارورڈ یونیورسٹی کی 2 ارب ڈالر سے زائد وفاقی گرانٹ منجمد کرچکے ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی نے انتظامی امور میں ٹرمپ انتظامیہ کے احکامات ماننے سے انکار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے آئی آر ایس کو ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنا ختم کرنے کا حکم  دے دیا۔ امریکی صدر ہارورڈ یونیورسٹی کی 2 ارب ڈالر سے زائد وفاقی گرانٹ منجمد کرچکے ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی نے انتظامی امور میں ٹرمپ انتظامیہ کے احکامات ماننے سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا پر ’ارب پتی قبضہ‘ کیخلاف ایک ہی روز میں 4 سو سے زیادہ مظاہرے
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا شادی ہالز اورمارکیوں کیخلاف تادیبی کارروائی روکنے کا حکم
  • عدالت کابڑا فیصلہ،شادی ہالز و مارکیٹوں کےخلاف کارروائی روک دی گئی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا شادی ہالز،مارکیٹوں کیخلاف تادیبی کارروائی روکنے کا حکم
  • مراد علی شاہ کا اوور اسپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم
  • ویزوں کی اچانک منسوخی، ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 130 غیر ملکی طلبا عدالت پہنچ گئے
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم
  • ٹرمپ انتظامیہ کا سخت قدم: ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم
  • ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنا ختم کرنے کا حکم