لاہور:

سندر سے اغواء ہونے والی امریکن نیشنل لڑکی کو ضلع جھنگ سے بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر اغواء ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پولیس ٹیم کو لڑکی کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا، ضلع جھنگ سے بازیاب ہونے والی 14سالہ مغویہ لڑکی فاطمہ زہرہ کو والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

انچارج ایس ایس او آئی یو کے مطابق گرفتار ملزم حسن معصوم لڑکی فاطمہ زہرہ کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا، سندر پولیس ٹیم نے لڑکی کو ضلع جھنگ سے بازیاب کروا کر ملزم حسن کو گرفتار کیا۔

لڑکی کی والدہ نے تھانہ سندر میں اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے لڑکی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بحفاظت بازیاب

پڑھیں:

شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور اقبال ٹاون کی رہائشی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اعتماد حاصل کیا اور تنہائی میں ملنے کیلئے بلایا،  ملزم نے مقامی ہوٹل میں بلا کر نشہ آور چیز دی اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،خاتون کے مطابق ملزم دبئی میں مقیم تھا اور عارضی طور پر پاکستان آیا ہوا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے اب تک ساڑھے 3 لاکھ سے زائد خواتین مدد حاصل کر چکی ہیں، 

ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کا قابلِ اعتماد پلیٹ فارم بن چکا ہے،خواتین 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کر سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتار
  • کراچی، ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے مبینہ مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، تین گرفتار
  • 6 لاکھ کا موبائل فون چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، ملزم گرفتار
  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • کوٹ ادو: تاوان کے لیےاغواء کیا گیا نوجوان بازیاب
  • سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار