ماں بننے کا تجربہ پرسکون تھا، مزیدکتنے بچوںکی خواہش ہے ،اداکارہ عروہ حسین نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ عروہ حسین نے پہلی بار ماں بننے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ماں بننے کا تجربہ زندگی کا سب سے خوشگوار اور پرسکون تھا لیکن بچے کو جنم دینے سے قبل وہ خوف زدہ تھیں۔
عروہ حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماں بننے کے تجربے پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں وہ مزید کتنے بچوں کو پیدا کرنے کی خواہش مند ہیں۔
اداکارہ نے دوران انٹرویو یہ بھی انکشاف کیا جلد ہی وہ دوبارہ فلم پروڈکشن شروع کرنے والی ہیں اور ان کی پروڈکشن کمپنی ایک نئی فلم بنائے گی۔
انہوں نے فلم کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ ’ٹچ بٹن‘ کے بعد جلد ہی وہ نئی فلم کی پروڈکشن شروع کرنے والی ہیں، انہوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ فلم میں ان کے شوہر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے یا نہیں؟
ماں بننے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے عروہ حسین نے کہا کہ انہیں اور ان کے شوہر فرحان سعید کو ہمیشہ سے بچے کی خواہش تھی لیکن انہیں ذاتی طور پر ڈر بھی لگتا تھا کہ بچے کو کیسے جنم دیتے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش سے قبل پریشان تھیں کہ یہ سب کیسے ہوگا؟ وہ کیسے بچے کو جنم دیں گی؟ وہ اس وقت کے لیے کیسے تیار ہوں گی اور کیسے پہلے سے تیار کی جاتی ہے؟
عروہ حسین کے مطابق وہ کافی پریشان اور خوف زدہ تھیں لیکن جب ماں بننے کا وقت آگیا تو انہیں پتا ہی نہیں چلا اور انہیں سب سے زیادہ سکون اور خوشی ملی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچے کے پیٹ میں آنے کے بعد ان میں بہت ساری تبدیلیاں آئیں اور ماں بننے کے بعد بھی ان میں جسمانی و ذہنی طور پر کئی تبدیلیاں آئیں اور یہ سب کچھ ماں بننے کا اثر ہوتا ہے۔
انہوں نے ماں بننے کے بعد خود میں آنے والی تبدیلیوں پر شکر ادا کیا، تاہم انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ ان میں کس طرح کی ذہنی تبدیلیاں آئیں؟
عروہ حسین نے کہا کہ جب انہوں نے بیٹی کو گود لیا تو انہیں سکون اور زندگی کی سب سے بڑی خوشی ملی، ان کے لیے ماں بننے کا احساس اور تجربہ اب تک کا خوبصورت تجربہ رہا۔
اداکارہ نے اسی معاملے پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کا مزید 5 سے 6 بچوں کا منصوبہ ہے۔
ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ انہیں یہ بات کہنی چاہیے تھی یا نہیں لیکن ان کا مزید 6 بچوں تک منصوبہ ہے۔
اداکارہ کے ہاں جنوری 2024 میں شادی کے 8 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
بیٹی کی پیدائش کے بعد اگرچہ اداکارہ کو اداکاری کرتے نہیں دیکھا گیا، تاہم وہ تقریبات اور سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں جب کہ انہیں ٹی وی پروگرامات میں بھی دیکھا جاتا رہا ہے۔
عروہ حسین اور فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن 2020 سے لے کر 2023 تک ان کے درمیان اختلافات اور طلاق کی افواہیں رہیں لیکن جنوری 2025 میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔
اب عروہ حسین نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ ایک بچے کے بعد ان کا مزید 6 بچوں کا منصوبہ ہے۔
مزیدپڑھیں:برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے نادرا کی اہم وضاحت جاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عروہ حسین نے ماں بننے کا ماں بننے کے کی پیدائش نے کے بعد انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت کا اسٹار وارز جیسے جدید لیزر ہتھیار کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)بھارت نے لیزر پر مبنی جدید ہتھیار ڈائریکٹڈ انرجی ویپن کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا ہے، جو فکسڈ وِنگ اور جھنڈ میں اڑنے والے ڈرونز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ بھارت کے مطابق، وہ امریکہ، چین اور روس کے بعد یہ ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔مذکورہ تجربہ آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں واقع نیشنل اوپن ایئر رینج میں کیا گیا، جہاں Mk-II(A) لیزر-ڈی ڈبلیو نظام کا پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا۔بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق، یہ ہائی پاور لیزر ہتھیار ڈرونز اور دیگر چھوٹے اہداف کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈی آر ڈی او کے چیئرمین سمیر وی کامت نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ میری معلومات کے مطابق اب تک صرف امریکہ، روس اور چین اس صلاحیت کا مظاہرہ کر چکے ہیں، اسرائیل بھی ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے، اور ہم چوتھے یا پانچویں ملک ہیں جنہوں نے اس کا مظاہرہ کیا ہے۔(جاری ہے)
سمیر وی کامت کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی سائنس فکشن فلم اسٹار وارز میں دکھائی گئی صلاحیتوں سے مشابہت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق، بھارتی فوج مزید ایسی ہائی انرجی ٹیکنالوجیز پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہائی انرجی مائیکروویوز، الیکٹرو میگنیٹک پلس سمیت دیگر جدید نظاموں پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ ہمیں اسٹار وارز جیسی صلاحیت حاصل ہو۔ آج جو مظاہرہ ہوا، وہ ان صلاحیتوں میں سے صرف ایک جزو تھا۔