گوجرانوالہ: بیوی سے جبری غیر فطری اختلاط پر شوہر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بیوی سے جبری غیر فطری اختلاط پر ایک شوہر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔
نجی اخبار کی خبر کے مطابق عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
استغاثہ کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر محمد عتیق کے خلاف اروپ پولیس میں مقدمہ درج کرایا تھا جس میں اس پر مزاحمت کے باوجود غیر فطری جنسی عمل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ ان کی حرکتوں نے ان کی صحت پر برا اثر چھوڑا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف 4 مئی 2024 کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
شکایت کنندہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس کے شوہر کی پہلی بیوی نے بھی اسی مسئلے کی وجہ سے عدالت کے ذریعے اس سے طلاق لے لی تھی۔
گجرات پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اروپ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا۔
دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی کے پی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
قصور میں دو نامزد سمیت چالیس نامعلوم قادیانیوں کے خلاف مقدمہ
قصور:پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور نے دو نامزد افراد سمیت چالیس نامعلوم قادیانیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ کوٹ شامی شہید کے رہائشی افضل نامی شہری کی درخواست پر درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزمان میں یوسف قمر اور تنویر شامل ہیں جو بالترتیب ضلعی صدر اور نائب صدر انجمن قادیانی کے عہدوں پر فائز ہیں، جبکہ دارالذکر کے انچارج بھی ہیں۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ قادیانی حضرات مسلمانوں کی نقل کرتے ہوئے انفرادی و اجتماعی نمازیں، تراویح اور جمعہ کی ادائیگی کرتے ہیں اور کھلے عام اسلامی شعائر کو استعمال کر رہے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ مختلف دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے تاہم تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ حالات و واقعات کا جائزہ لے رہی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس نوعیت کے مقدمات میں قانونی پیچیدگیاں اور حساس نوعیت کی بناء پر مکمل تحقیقات کے بعد ہی اگلے اقدامات کیے جاتے ہیں۔