افغان خواتین کے خلاف جرائم پر طالبان کو جوابدہ ٹھہرانا چاہئے: ملالہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی) لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ پاکستان پہنچنے پر پارلیمانی سیکرٹری تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم پر طالبان کو جوابدہ ٹھہرانا چاہئے۔ ایسا کیوں کرنا چاہئے اس بارے میں کانفرنس سے خطاب میں بات کروں گی۔ سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی رہنماؤں کی اہم کانفرنس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کانفرنس میں لڑکیوں کے سکول جانے کے حقوق کا تحفظ کرنے پر بھی بات کروں گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں ملالہ یوسفزئی کا اظہار مسرت، کہا کہ اپنے ملک آنا میرے لئے اعزاز ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی؛ تنازعات میں گھری بھارتی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
بھارتی کرکٹ بورڈ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روز میچز کی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کل 18 جنوری کو کرے گا۔
بی سی سی آئی کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کپتان روہت شرما اور چیئرمین آف سلیکٹرز اجیت اگرکر ممبئی میں ہفتے کو پریس کانفرنس کریں گے۔
یہ پریس کانفرنس اسکواڈ کے اعلان کے بعد 12 بجکر 30 منٹ پر کی جائے گی، جس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں ہوں گے۔
بی سی سی آئی کا بیان میں کہنا تھا کہ مینز سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کل ممبئی میں اسکواڈ سلیکٹ کریں گے۔ سلیکشن میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس ہوگی۔
واضح رہے چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلی گی جس کا آغاز 22 جنوری سے ٹی 20 فارمیٹ سے ہوگا۔