حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں ناظمات اضلاع کا تقرر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں خواتین ارکان سے استصواب رائے کے بعد یکم دسمبر 2024 تا 30 نومبر 2026کے لیے ناظمات اضلاع کا تقرر کردیا ہے ۔جس کے مطابق طلعت ندیم کو ناظمہ ضلع گلبرگ وسطی ، سحر سلطانہ کو ناظمہ ضلع شمالی ، فرحانہ شہاب کو ناظمہ ضلع گڈاپ، نادیہ سیف کو ناظمہ ضلع وسطی ،عطیہ ارشد کو ناظمہ ضلع شرقی ،نزہت ذاکر کو ناظمہ ضلع قائدین ، ساجدہ تنویر کو ناظمہ ضلع ائرپورٹ، نسیم
راشد کو ناظمہ ضلع ملیر، شبنم امیر کو ناظمہ ضلع جنوبی ،ناہید ظہیر کو ناظمہ ضلع کورنگی ،ارجمند شوکت کو ناظمہ ضلع غربی،صابرہ شاہد کو ناظمہ ضلع سائٹ غربی اور آسیہ جمیل کو ناظمہ ضلع کیماڑی مقرر کیا ہے ۔دریں اثنا حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے ندیمہ تسنیم کو نائب ناظمہ کراچی مقرر کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو ناظمہ ضلع
پڑھیں:
پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کل یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے، حافظ نعیم
لاہور:جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آزادیٔ کشمیر کی صبح تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جس میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وہ لاہور کے مال روڈ پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے، جہاں وہ نہ صرف کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے بلکہ ملک میں جاری مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکل کر کشمیریوں سے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی کے بغیر تحریکِ پاکستان کی تکمیل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیری عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر محاذ پر ان کے حق میں آواز اٹھاتی رہے گی۔