اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خواتین ججز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدلیہ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی خوش آئند ہے، خواتین ججز کی خدمات کو تسلیم کرنا ہمارا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات اور عدلیہ میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت پیش رفت ہے، انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے، عدالتی نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ میں خواتین کا کلیدی کردار ہے، خواتین وکلاءاور ججز کیلئے مزید سازگار ماحول فراہم کریں گے۔
چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ انصاف تک رسائی کو حقیقت بنانے کے لئے کام جاری رکھیں گے، خواتین ججز کی ثابت قدمی اور دیانت داری آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔

دادو میں عدالت کے باہر تصادم، فائرنگ سے کئی زخمی لیکن اس دوران موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے کیا کیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: میں خواتین خواتین ججز

پڑھیں:

خواتین کو برابری کے مواقع کی فراہمی میں پاکستان نچلے درجوں پر آگیا

دنیا میں خواتین کو برابری کے مواقع کی فراہمی میں پاکستان نچلے درجوں پر آگیا۔صنفی مساوات کی عالمی فہرست کے 146 ممالک میں پاکستان کا145 واں نمبر ہے جہاں خواتین ملکی آبادی کا تقریباً نصف ہونے کے باوجود صنفی اور معاشی تفریق کا بھی زیادہ شکار ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق مردوں کے مقابلے میں پاکستانی خواتین کو اجرت 18 فیصدکم ملتی ہے، زرعی شعبے سے 68 فیصد پاکستانی خواتین وابستہ مگر  76 فیصد بغیر اجرت کے اپنے خاندان کی مدد میں مصروف ہیں۔لیبر فورس میں بھی پاکستانی خواتین کی شرکت صرف 23 فیصد ورک فورس کا حصہ ہے جب کہ 4 کروڑ سے زائد خواتین لیبر فورس سے باہر  ہیں۔دوسری جانب پیشہ ورانہ نوکریوں میں بھی عورتوں کا حصہ مردوں سےکم ہے اور منیجر لیول پر 2.33 فیصد مرد اور 0.14 فیصد خواتین موجود ہیں۔مزید برآں ماہرین نے ملکی معیشت کی ترقی کےلیے خواتین کا حصہ بڑھانے پر زور دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خواتین ججز کی ثابت قدمی سے قانونی نظام مزید مضبوط ہوا. چیف جسٹس
  • سستے اور جلد انصاف کیلیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں، نواز شریف
  • شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم شہباز شریف
  • انصاف تک رسائی کو حقیقت بنائیں گے، چیف جسٹس
  • خواتین ججز کی ثابت قدمی سے قانونی نظام مزید مضبوط ہوا، چیف جسٹس آف پاکستان
  • پاکستان ایک ترقی پسند لبرل جمہوریت ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • پاکستانی خواتین کا مختلف شعبہ ہائے حیات میں فعال کردار اور ترقی کا سفر قابل فخر ہے،سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام
  • وزیر اعظم کے سب سے قابل اعتماد ،سابق بیورو کریٹ ،اب وفاقی وزیر،طاقتور ترین کردار ”ڈاکٹر ٹی” کون ہیں؟
  • خواتین کو برابری کے مواقع کی فراہمی میں پاکستان نچلے درجوں پر آگیا