بحریہ ٹائون ‘سرجانی میں2خواتین سمیت3افراد ٹریفک حادثات کاشکار
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں بچے ، خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 10افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے ، مواچھ گوٹھ میں تیز رفتار کار اور ماڑی پور میں تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا ،متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ڈرائیواور کلینر کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 خواتین جاںبحق ہو گئیں، سرجانی ٹاؤن نور محمد گوٹھ سریا مل کے قریب ٹریفک حادثے میں عبدالوحید ولد محمد بخش جاں بحق ہوگیا ۔ ماڑی پور مچھر کالونی مینگرو جنگل کے قریب سے 15سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ،۔مقتول کی شناخت محمد سمیر ولد فدا محمد کے نام سے ہوئی ۔مقتول کی گمشدگی کی اطلاع ڈاکس تھانے میں دوروز قبل دائر کی گئی تھی ،مقتول کو کسی نامعلوم مقام پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ بریگیڈ تھانے کی حدود لائینز ایریا جیکب لائن تھانوی مسجد والی گلی میں گھر میں فریج کا کمپریسر اچانک پھٹنے سے13سالہ محمد ولد منصور نامی بچہ اور ایک شخص جھلس گیا ۔ سعیدآباد سینٹر میں ریس ٹریک پر اپر کورس کر نے والے سب انسپکٹر سلیم بدل کے عارضے میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار گئے ۔ میٹھا در ریلوے ڈسپینسری کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 45سالہ ابراہیم ولد رمضان نامی شخص جاںبحق ہوگیا۔ ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 06 واٹر بورڈ لائن سے 13سالہ بچے کی تین روز قبل ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ کیماڑی گلشن سکندر آباد بلاک 5 مدینہ مسجد آفریدی کمپاؤنڈ میں زہریلی چیز کھانے سے انیتا زوجہ محمد قدیر کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی ۔ ٹیپو سلطان کے علاقے گلستان ظفر بلاک 6 سے 65 سالہ عبدلحمید ولد اللہ یار کی لاش ملی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
نماز فجر پڑھ کر آنے والا نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق
کراچی (نمائندہ جسارت)کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے نماز فجر پڑھ کر لوٹنے والے نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا، ایس ایس پی کورنگی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی انچارج کو معطل کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 51 سی میں نماز فجر پڑھ کر لوٹنے والا 17 سالہ نوجوان مظفر اقبال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا کہ ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران مقتول مسجد سے نماز پڑھ کر نکل رہا تھا، مظفر نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر شور مچایا جس پر ڈاکو فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جبکہ 17 سالہ مظفر اقبال سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے واقعے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او زمان ٹاؤن رضوان قریشی اور تصویر محل چوکی کے انچارج نعمان کو معطل کردیا۔مقتول کی والدہ نے بتایا کہ میں گھر میں تھی، گولی کی آواز آئی تو کسی نے بتایا کہ مظفر کو گولی لگی ہے، جب میں پہنچی تو مظفر خون میں لت پت ملا، انہوں نے کہا کہ مجھے انصاف چاہیے، میرا بیٹا نماز پڑھنے گیا تھا۔مقتول مظفر محنت کش اور چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا، مقتول کے بھائی نے کہا کہ ہمارے بھائی کو ناحق مارا گیا ہے، ہمیں انصاف چاہیے۔اہل علاقہ نے مظفر کی ہلاکت پر وارداتوں کی شکایتوں کے انبار لگادیے، انہوں نے کہا کہ یہاں تو وارداتیں عام ہیں، گھر کے باہر بیٹھے بچوں سے موبائل فون چھین لیے جاتے ہیں۔