شام میں کار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے  ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر منبیج میں ہونے والے کار دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونی والی تمام خواتین ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کھیتوں میں کام کرتے تھے جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی منبیج شہر میں کار بم دھماکا ہوا تھا جس میں 3 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی ، حالیہ عرصے میں ترک حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے زیر کنٹرول علاقے میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا چھٹا دھماکا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ملتان میں گیس باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

فوٹو فائل

ملتان میں گیس باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، افسوسناک واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔

ملتان کے نشتر برن یونٹ میں زیر علاج گیس باوزر دھماکے کے مزید تین زخمی چل بسے، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صغراں بی بی نے گزشتہ رات دو بچوں کو جنم دیا،

جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ خادم، 35 سالہ اعظم اور ذوالفقار شامل ہیں۔ 6 روز قبل ملتان کے علاقے شیرشاہ روڈ پر حامد پور کنورہ میں گیس سے بھرے باؤزر میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں 10 افراد موقع پر جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے تھے۔ 

برن یونٹ حکام کے مطابق اب بھی 22 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماسکو میں دھماکا: روس نواز نیم فوجی کمانڈر سمیت 2 افراد ہلاک
  • شام: کار بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق، 15 خواتین زخمی
  • شمالی شام میں بم دھماکہ، 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق
  • شام : کار بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق، 15 خواتین زخمی
  • شام میں مسافروں سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا؛ 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق
  • ملتان: باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی
  • ملتان میں گیس باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی
  • قلات: منگوچر میں دہشتگردوں کے متعدد حملے، 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • قلات: منگوچر میں دہشت گردوں کے متعدد حملے، 17 افراد جانبحق، متعدد زخمی