2025-02-04@20:09:02 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«اسلام آباد اور راولپنڈی سے»:

    راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو درکار فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کردی۔ مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس آمد پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ مریم نواز نے کہا کہ  38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک...
    راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد ، پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد،راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران و اہلکاروں نے خون کے عطیات دے کر انسانیت دوستی کی مثال قائم کر دی،کیمپ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)راولپنڈی بابر سرفراز الپہ، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف اور پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان (ہلالِ امتیاز)نے خصوصی شرکت کی۔بلڈ بینک کیمپ میں پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیے۔ اہلکار ایک...
    راولپنڈی: تالاب سے چار سالہ بچے کی لاش ملنے کے مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی شامل کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق بچے کی لاش ظاہری حالت سے 12 سے 15 پرانی ہے جس پر پہلے سے درج اغوا کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 کا اضافہ کردیا گیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی ظاہری حالت دو ماہ تک کھلے آسمان تلے تالاب میں رہنے والی نہیں لگتی، لاش کا پوسٹمارٹم کروا کر نمونے فرانزک تجزیے کے لیے فرانزک سائنس ایجنسی بھجوا دیے گئے ہیں جس سے بچے کی موت کی وجہ اور وقت کا حتمی تعین ہوسکے گا۔ مزید پڑھیں: نومبر میں لاپتا ہونے والے بچے کی لاش دو ماہ بعد تالاب سے مل گئی ایس پی صدر...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اسلام آباد ائر پورٹ کو مکمل طور پر راولپنڈی کی حدود میں شامل کردیا گیا ہے۔ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اٹک کے 5 دیہاتوں کو راولپنڈی کی حدود قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد ائر پورٹ کا رن وے،اے ایس ایف کالونی، مین ٹرمینل بلڈنگ اور 3کلو میٹر کا ایریا اٹک کی حدود میں شامل تھا۔ اس اقدام سے رن وے، ٹرمینل بلڈنگ اور رہائشی کالونی اب راولپنڈی کی حدود میں ہوگی۔ اٹک اور راولپنڈی کی حدود کی وجہ سے قانونی مسائل میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اب اسلام آبادائر پورٹ کے تمام علاقوں کو تھانہ نصیر آباد سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
    راولپنڈی: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ فنکشنل ہونے کے بعد  ضلع اٹک اور راولپنڈی کے مابین علاقائی  حدود کا معاملہ حل  کرلیا گیا۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ  کے رن وے، اے ایس ایف کالونی، پارکنگ و مرکزی ٹرمینل بلڈنگ سمیت اطراف سے تین کلو میٹر کے  فنل ایریا سمیت پٹوار کے پانچ موضع جات کو تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کی حدود میں شامل کردیا گیا، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کمشنر و آر پی او راولپنڈی سمیت ڈپٹی  کمشنر و پولیس سربراہان کو بھی مراسلے ارسال کردیے۔      نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جس کو وفاقی دارالحکومت کا پہلا گرین فیلڈ ایئرپورٹ بھی قرار دیا جاتا راولپنڈی اسلام آباد اور اٹک کے تین اضلاع کی حدود میں واقع ہے۔ ایئرپورٹ آپریشنل...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں رقم کے لالچ میں خالہ زاد بھائی کو قتل کرکے چربی پگھلانے والی کڑاہی میں ڈال کر جلانے والا ملزم مبینہ طور پر فرار ہونے کے بعد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک اور اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس پر فائرنگ کی، تعاقب پرملزمان نے چھتی قبرستان کےقریب پولیس پارٹی پردوبارہ فائرنگ کی، واقعے میں فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم مہرعلی تھانہ سٹی میں درج اغوا اور قتل کے مقدمے میں گرفتار تھا،...
۱