بنگلادیشی نیول چیف کا خطے میں امن کیلیے پاک فوج کے کلیدی کردار کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
بنگلا دیشی بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
بنگلا دیش کی مسلح افواج کے اس دوسرے اعلیٰ سطحی دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول اور دو طرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی نمایاں خدمات بالخصوص آئندہ کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 کے انعقاد اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہا۔
ایڈمرل محمد نظم الحسن نے ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک امریکا تجارتی تعلقات اور ٹیرف ریلیف پر کلیدی پیشرفت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے امریکی کانگریس کے وفد کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں پاکستان کی معاشی صلاحیتوں، صدر ٹرمپ کی ٹیرف معطلی، اور ٹیکنالوجی، معدنیات و قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر روشنی ڈالی۔
بیرسٹر دانیال نے کہا، ’’ٹیرف ریلیف دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو تاریخی رفتار دینے کا بے مثال موقع ہے۔ ہم عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے شفافیت، اصلاحات، اور جدید پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔‘‘ انہوں نے زور دیا کہ ’’سبز توانائی اور معدنی شعبوں میں امریکا کے ساتھ اشتراک خطے کی ترقی کا نیا باب کھولے گا۔‘‘
امریکی وفد نے پاکستان کے معدنی ذخائر اور عالمی سپلائی چین کو مستحکم کرنے میں اس کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کاوشوں، تکنیکی تعاون، اور پائیدار ترقی کے منصوبوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے ان شعبوں میں فوری اقدامات کے لیے مشترکہ ٹاسک فورسز تشکیل دینے کا اعلان کیا۔
Post Views: 3