عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔سماء نیوز کے مطابق منگل کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی جس کے دوران سابق وزیر اعظم کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
اس کے علاوہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی مہرالنساء احمد نے بھی جیل میں ملاقات کی۔ملاقاتوں کا سلسلہ مکمل ہونے اور قانونی امور کی انجام دہی کے بعد وکلاء اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔خیال رہے کہ یہ ملاقاتیں جیل کے معمول کے شیڈول کے مطابق ہوئی ہیں، آج فیملی اور وکلاء کے لیے مختص دن تھا۔
پنجاب میں 30 لاکھ گھرانوں کو 30 ارب روپے کا براہ راست ریلیف رواں ہفتے ملنا شروع ہو جائے گا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن کورٹ میں پیشی، اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن عدالت طلبی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے دائر درخواستوں پر 15 اپریل کو سیشن عدالت میں سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکورٹی کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگ لیے ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 15 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسز میں ضمانتوں کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔
Post Views: 4