راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلادیش کی بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔  ایڈمرل محمد نظم الحسن نے کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہا۔ 

بوریوالہ میں بس نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل دیا،دونوں موقع پر ہی جاں بحق

آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلا دیش کے نیول چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلح افواج کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

مظفر آباد:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے۔ اس دوران انہوں نے کشمیر میں تعینات افسران اور سپاہیوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی بھی بھرپور ستائش کی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی جنگی تیاری اور بلند حوصلہ دشمن کی ہر اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے جوانوں کی غیر متزلزل عزم اور چوکسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تیاری پاکستان کی دفاعی قوت کا مظہر ہے۔

آرمی چیف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسلح افواج کو ہر ممکن اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف سے بنگلادیشی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
  • آرمی چیف سے بنگلادیشی نیول چیف کی ملاقات، علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردارکی تعریف
  • بنگلادیشی نیول چیف کا خطے میں امن کیلیے پاک فوج کے کلیدی کردار کا اعتراف
  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی جنرل ساحر، ایڈمرل نوید سے ملاقاتیں، تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • کشمیر کی خاطر مزید 10 جنگیں لڑنا پڑیں تو لڑیں گے: آرمی چیف
  • کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: آرمی چیف
  • کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑیں، 10 مزید لڑنی پڑی تو لڑیں گے، آرمی چیف
  • کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
  • راولپنڈی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں