اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع ہوگیا۔
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کا پھیلاؤ مارچ کے دوسرے اورتیسرے ہفتے کے دوران انتہا پر ہوگا، دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مختلف سیکٹرز میں پولن کی سطح کی نگرانی کیلئے آلات نصب ہیں، سیکٹرایچ8، ایف10،ای 8 اور جی 6 میں آلات نصب کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بہارکے آغاز کے ساتھ پولن کی مقدار بتدریج بڑھتی ہے، پولن کی مقدار پھولوں کے مکمل کھلنے پر اپنی انتہائی سطح پرپہنچ جاتی ہے، اسلام آباد میں پیپرمل بیری کے پولن کا غلبہ ہے جوکُل پولن کا 97 فیصد حصہ بناتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار45 ہزار ذرات فی مکعب میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں آج موسم گرم رہنے کا امکان: وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو آج کے موسم سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس سے اٹھتیس ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اکتر فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو گرمی کے احساس کو مزید بڑھا سکتا ہے مزید بتایا گیا ہے کہ سمندری ہوائیں آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور وقفے وقفے سے ان کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے جو گرمی کی شدت کو کسی حد تک کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے