چیف جسٹس سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
چیف جسٹس سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوںنے ملاقات کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی فراہمی بار اور بینچ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، بار کونسلز کو قانون و انصاف کمیشن میں صوبائی سطح پر نمائندگی دی گئی ہے،
چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل ریفارمز کیلئے وکلاء سے تجاویز طلب کیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی آن لائن قانونی تعلیم سے مستفید ہوں،
رسائی برائے انصاف ترقیاتی فنڈ سے وکلاء کو تحقیق اور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے،
چیف جسٹس نے لاہور میں بار اور بینچ کے درمیان رابطے کے مسائل کا اعتراف کیا،
چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور بنچ کے حوالے سے معاملے کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیکھ رہے ہیں،
چیف جسٹس نے مختلف بارز کے دورے کی دعوت قبول کیا،
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف کا جییوآئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی
پاکستان تحریک انصاف کا جییوآئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات طے پا گئی ہے۔رپورٹ کے مطاابق پاکستان تحریک انصاف نے جے یو آئی سے رابطہ کیا اور قائدین کی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کی۔ زرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یوآئی کی قیادت میں ملاقات طے پا گئی، جییوآئی اور پی ٹی آئی کے رہنماں کے درمیان ملاقات رات 10 بجے ہوگی۔