راولپنڈی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے بنگلا دیش بحریہ کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن اورمالدیپ مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) میجر جنرل ابراہیم حلمی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔بنگلا دیش بحریہ کے چیف آف نیول اسٹاف نے خطے میں امن و استحکام کے لییے پاکستان کی خدمات کو سراہا اور خاص طور پر ملٹی نیشنل میری ٹائم ایکسرسائز “امن 2025” اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کی تعریف کی۔ انہوں نے خطے میں امن کے فروغ میں پاک افواج کے کردار کو بھی سراہا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر—فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور یادگار شہداء پر پھول رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے مقابلے میں تعینات افسروں اور سپاہیوں کی تعریف کی۔

بھارت 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔

آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور چوکس رہنے کو سراہا۔

انہوں نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اشتعال انگیزی کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی مظالم سے کشمیریوں کی جدوجہد کمزور نہیں ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلادیش کی بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن ملاقات کررہے ہیں
  • جنرل عاصم منیر سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس، بنگلہ دیشی امیر البحر کی ملاقاتیں
  • بنگلا دیش بحریہ کے نیول چیف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
  • بھارت شیخ حسینہ کو جھوٹے اور بے بنیاد بیانات دینے سے روکے، بنگلادیش کا احتجاج
  • بنگلادیش بحریہ کے نیول چیف کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات،دفاعی تعلقات ومشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور
  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
  • کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: آرمی چیف