بھل صفائی ، خانپور ڈیم سے راولپنڈی اسلام آباد کو 10 دن پانی کی فراہمی متاثر رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد کو خانپور ڈیم سے 10 دن تک پانی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق 10 سے 19 فروری تک خان پور ڈیم کی بھل صفائی ہو گی جس کی وجہ سے جڑوں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ،ایف ٹین ،ڈی بارہ ، جی ٹین، جی الیون اور جی نائن جبکہ اس کے علاوہ راولپنڈی کے ڈھوک حسو، رتہ امرال ، پیرودھائی اور فوجی کالونی سمیت کئی علاقوں کیلئے پانی کی فراہمی بند رہے گی۔سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی کو خان پور ڈیم سے 13 ملین گیلن یومیہ کم پانی دیا جائے گا، شہری پانی کا کم استعمال کرکے ذخیرہ کر لیں۔
پولیس کانسٹیبل کی ساتھیوں کیساتھ ملکر خاتون سے زیادتی، برہنہ ویڈیو بھی بنائی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پانی کی
پڑھیں:
گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا
سٹی42 : موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا، جس کے تحت صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما کے دوران کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ موسمِ گرما کے دوران رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک سوئی گیس کی فراہمی معطل رہے گی اور صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک قدرتی گیس کی فراہمی کے اوقات ہوں گے۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ترجمان نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ کوئٹہ کے تمام صارفین کے لیے گیس کی مستحکم اور پائیدار فراہمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔
یاد رہے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کیا تھا تاکہ صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنایا جا سکے۔