جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل،سی ڈی اے کی ذخیرہ کرنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل،سی ڈی اے کی ذخیرہ کرنے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس ) اسلام آباد اور راولپنڈی کو خان پور ڈیم سے پانی کی سپلائی 10 دن تک متاثر رہے گی، کیونکہ 10 سے 19 فروری تک ڈیم کی بھل صفائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹرز ڈی-12، جی-10، جی-11، ایف-10، ایف-11 اور جی-9 میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی
راولپنڈی کے علاقوں ڈھوک حسو، رتہ امرال، پیرودھائی اور فوجی کالونی میں بھی پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔بھل صفائی کے باعث اسلام آباد کو یومیہ ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی کو 13 ملین گیلن کم پانی فراہم کیا جائے گا۔ سی ڈی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کا مناسب استعمال یقینی بنائیں اور اسے ذخیرہ کرنے کے اقدامات کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پانی کی
پڑھیں:
اسلام آباد میں پی ٹی وی پنشنرز کا مظاہرہ، انتظامیہ کیخلاف مردہ آباد کے نعرے
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی وی پنشنرز نے مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف مردہ آباد کے نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 320 ریٹائرڈ ملازمین کی کمیوٹیشن کی فوری ادائیگی کی جائے اور پنشرز کو 9 ماہ سے جمع میڈیکل بلوں کی فوری ادئیگی کی جائے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی وی میں کرپشن اور کرپٹ مافیاز کو لے کر کب تک خاموش رہیں، کروڑوں روپے پی ٹی وی سے ریڈیو اور اے پی پی کو دیا گیا۔ وزیر اطلاعات کی اسمبلی میں تقریر نے ہمارے حوصلے بڑھائے تھے لیکن تاحال ہمارے مسائل حل نہ ہوئے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فروری 2024 کو پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں مختص ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ہر ماہ پی ٹی وی کی کل آمدن سے 5 فیصد کی منظوری دی جائے۔
ریٹائرڈ ملازمین کا الزام تھا کہ پی ٹی وی سے پیسہ لے کر ایس ٹی این، اے پی پی اور ریڈیو کو دیا جا رہا ہے۔