—فائل فوٹو

محکمہ سوئی گیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں رمضان المبارک کے دوران صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق رمضان المبارک میں گیس کی بِلاتعطل اور پریشر کے ساتھ فراہمی کے لیے پیشگی اقدامات کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ کو 11 روز بعد سوئی گیس کی سپلائی بحال

کوئٹہ شہر کو 11 روز بعد سوئی گیس کی سپلائی بحال ہوگئی، شہریوں نے سک کا سانس لیا۔

دونوں شہروں میں سحر و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، دوپہر کو بھی صارفین کو گیس پریشر کے ساتھ دستیاب ہو گی۔

سحر و افطار میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

 گیس کی عدم دستیابی کی صورت میں شہری ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کر سکتے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گیس کی

پڑھیں:

گیس کو ایل پی جی بناکر بیچنے کا منصوبہ، صارفین کو گیس ملنے میں مزید مشکلات؛ سوئی سدرن کا اعتراف

ویب ڈیسک : سوئی سدرن  نے اعتراف کیا ہے کہ گیس کو ایل پی جی بناکر بیچنے کا منصو بے سے صارفین کو گیس ملنے میں مزید کمی آجائیگی،

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ جوائنٹ وینچر گیس کو ایل پی جی بناکر نجی مارکیٹ میں بیچے گی، قائمہ کمیٹی نے معاہدے کی تفصیلات مانگ لیں ،قائمہ کمیٹی پیٹرولیم میں سوئی گیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ سے معاہدہ کرنے جارہے ہیں جو گیس کو ایل پی جی میں کنورٹ کرکے بیچے گی تاہم اس سے مقامی صارفین کو گیس کی طلب میں مزید کمی واقع ہوگی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا سید مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی کو ملک میں گیس اور تیل کے ذخائر پر بریفنگ دی گئی۔

ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد

رکن کمیٹی شاہد خان نے کہا کہ کے پی میں قدرتی ذخائر وافر تعداد میں موجود ہیں، کیا کے پی میں قدرتی ذخائر کے حوالے سے سروے کیا گیا ہے؟ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں۔

کمیٹی میں گیس ذخیرہ کرنے کے لیے اسٹوریج کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ ملک میں گیس اسٹوریج بنانے کی ضرورت محسوس ہوئی، ضرورت محسوس ہونے کے بعد یہ منصوبہ شروع کرنے پر غور ہو رہا ہے، بعدازاں کمیٹی نے گیس اسٹوریج بنانے کے منصوبے کو بند کرنے کی سفارش کردی۔ رکن کمیٹی سردار غلام عباس نے کہا کہ منصوبے بنانے سے پہلے دیکھ لیا جائے کہ اس کی ضرورت ہے کہ نہیں، پہلے سنا تھا کہ بلوچستان سے سونے کے ذخائر نکل آئے وہ ذخائر کہاں ہیں؟ پہلے دیکھ لیا جائے کہ کیا ہے اور کیا نہیں ہے۔کمیٹی نے وزیر مملکت پیٹرولیم کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ سیکرٹری ملک سے باہر ہیں سمجھ سکتے ہیں، وزیر پیٹرولیم کو کمیٹی میں آنا چاہیے تھا۔پیٹرولیم حکام نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے فارمولا رکھا ہے، نئی دریافت پر 35 فیصد گیس نجی سیکٹر کو فروخت کرسکتے ہیں، پیٹرولیم سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے پر کوشش ہو رہی ہے۔رکن کمیٹی اسد نیازی نے کہا کہ ڈی ریگولیٹ کی صورت میں صوبوں کا کیا ہوگا؟ اس پر پیٹرولیم حکام نے کہا کہ سندھ نے یہ معاملہ دوبارہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کی بات کی ہے۔رکن شاہد احمد نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی گیس کم ہے، سوئی سدرن گیس جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔

فاروق ستار بڑے سیاسی شعبدہ باز ہیں، شرجیل میمن کا پریس کانفرنس پر ردعمل

سوئی سدرن حکام نے کہا کہ ہم جے جے وی ایل کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں لیکن اس کا مقامی گیس پر اثر آئے گا، جے جے وی ایل ، ایل پی جی بنا کر نجی مارکیٹ میں بھیجے گی۔چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ اس معاہدے سے سوئی سدرن کی اپنی گیس تو کم ہوگی اس پر سوئی گیس حکام نے تسلیم کیا کہ جے جے وی ایل سے معاہدے سے مقامی گیس کم ہوجائے گی۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں جے جے وی ایل کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات طلب کرلیں۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پالیسی اور ڈیلرز کے تحفظات کا معاملہ زیر غور آیا۔ ارکان کمیٹی نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے اس پر تحفظات ہیں انہیں بلایا جائے۔

سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس:لگتا ہے اے ٹی سی عدالتوں کے ججز کی انگریزی کےکافی مسائل ہیں: جج آئینی بینچ

وزارت پیٹرولیم حکام نے کہا کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہوں یا ہفتہ وار اس پر بات چیت جاری ہے، اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہوئیں تو کچھ علاقوں کو نقصان ہوگا، حکومت 12 روپے فی لیٹر مارجن سے دیگر قیمتوں کو یکساں رکھتی ہے، ڈی ریگولیشن پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال کی کال مس انڈراسٹینڈنگ ہے، ڈیلرز کو خطرہ ہے کہ آئل کمپنیاں ان کو مارجن نہیں دیں گی۔قائمہ کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز پر آئندہ اجلاس میں چیئرمین اوگرا اور ڈیلرز کو بلالیا۔

قذافی سٹیڈیم:انگلینڈ، افغانستان میچ کےدوران نوجوان پچ پر پہنچ گیا،مقدمہ درج

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اوقات کار جاری
  • گیس کو ایل پی جی بناکر بیچنے کا منصوبہ، صارفین کو گیس ملنے میں مزید مشکلات؛ سوئی سدرن کا اعتراف
  • اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے 8 ہزار کروم بکس کا آرڈر
  • رمضان المبارک: اسلام آباد کے 17 مقامات پر فیئر پرائس شاپس قائم کرنے کا فیصلہ
  • رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے اوقات جاری
  • رمضان میں ایس ایس جی سی صارفین کو کن اوقات میں گیس سپلائی دستیاب ہوگی؟
  • رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری
  • رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری
  • سوئی سدرن گیس کمپنی کے رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ کے اوقات جاری