راولپنڈی:

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ فنکشنل ہونے کے بعد  ضلع اٹک اور راولپنڈی کے مابین علاقائی  حدود کا معاملہ حل  کرلیا گیا۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ  کے رن وے، اے ایس ایف کالونی، پارکنگ و مرکزی ٹرمینل بلڈنگ سمیت اطراف سے تین کلو میٹر کے  فنل ایریا سمیت پٹوار کے پانچ موضع جات کو تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کی حدود میں شامل کردیا گیا، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کمشنر و آر پی او راولپنڈی سمیت ڈپٹی  کمشنر و پولیس سربراہان کو بھی مراسلے ارسال کردیے۔  

 
 نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جس کو وفاقی دارالحکومت کا پہلا گرین فیلڈ ایئرپورٹ بھی قرار دیا جاتا راولپنڈی اسلام آباد اور اٹک کے تین اضلاع کی حدود میں واقع ہے۔

ایئرپورٹ آپریشنل ہونے  کے بعد علاقائی حدود تین اضلاع میں پھیلی ہوئی ہونے سے قانونی مسائل سامنے آتے تھے جس پر ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ و رن وے وغیرہ کو عارضی طور پر  اٹک کے تھانہ نیو ایئرپورٹ کی حدود میں شامل رکھا گیا۔

تاہم اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے مستقل حل کے لیے کیس پنجاب حکومت کو بھی ارسال کیا گیا، گزشتہ دنوں پنجاب کابینہ کی امن و امان سے متعلقہ قائمہ کمیٹی  نے حدود کے مسئلہ حل کرنے کی منظوری دی جس کے بعد ہوم ڈیپارٹمنٹ نے چیف سیکرٹری سمیت کمشنر و آر پی او راولپنڈی و ڈی سی و ڈی پی او  اٹک و  سی پی او راولپنڈی سمیت پولیس سربراہ کو  مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مراسلے میں تحریر ہے کہ کابینہ کی قائمہ کمیٹی کی منظوری کے بعد "رن وے، اے ایس ایف کالونی،  پارکنگ ایریا، مین ٹرمینل اور اس کا فنل ایریا جو پہلے  تھانہ نیو ایئرپورٹ، اٹک کے علاقائی دائرہ اختیار میں تھے اب آئندہ سے تھانہ نصیر آباد، راولپنڈی کے  دائرہ اختیار میں رہیں گے۔

کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد گورنر پنجاب نے بھی احکامات جاری کردیے جس کے بعد فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیو اسلام آباد کی حدود کے بعد

پڑھیں:

ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:

ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا، جس میں ہائی کورٹس میں ججز تعیناتی کا معاملہ  زیر غور آئے گا۔

اہم اجلاس مں اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملے زیر غور آئے گا ۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 4 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور ہوگا۔

اسی طرح بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے 3 ایڈیشنل ججز  کی نامزدگیوں پر بھی غور ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی، 4 میں سے 2 ناموں پر اتفاق
  • عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام
  • ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
  • عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، 16سالہ بچے سمیت 5مسافر آف لوڈ
  • اسلام آباد کوخوبصورت بنانے کے لیے آذر بائیجان اورسی ڈی اے کے درمیان شانداراشتراک
  • نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پیر کو آپریشنل ہونے کا امکان روشن
  • چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان آئے  گی،نیا ٹور شیڈول ہوگا
  • اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال
  • گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کب سے آپریشنل ہوگا؟حکومت نے بتادیا
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ کھٹائی کا شکار