2025-01-22@13:33:38 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«اتھارٹی کو»:
اسلام آباد: حکومت نے پیکا (دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ ) میں مزید ترامیم کا فیصلہ کرلیا جس کے مسودے کی کاپی بھی سامنے آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ایک اور بڑی قانون سازی کی تیاری شروع کردی، حکومت نے دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ پیکا میں مزید ترامیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سمیت فیک نیوز سے متعلق اہم قانون سازی کی جائے گی جسے جلد منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اتھارٹی کو آن لائن مواد ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) ایکٹ 2025ء مسودے کی کاپی ایکسپریس کو موصول ہوئی ہے۔ مسودے میں ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی...
گزشتہ سال ناکامی کے باوجود اور جاری رائٹ سائزنگ کے اقدامات کے دوران حکومت کی جانب سے نئی پاسپورٹ اور بارڈر کنٹرول اتھارٹی (پی بی سی اے) قائم کرنے پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق زیر غور مسودے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ا ے) کے کچھ اختیارات کو ختم کیا جائے گا، بشمول جن کا تعلق امیگریشن سے ہے۔ اس کے علاوہ امیگریشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل اور پاسپورٹس کی موجودہ تمام ذمہ داریوں کو ایک بہتر قیادت کے ساتھ تبدیل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اسی طرح کی ایک اتھارٹی ’پاکستان امیگریشن، پاسپورٹس اور ویزا اتھارٹی‘ (پی آئی پی وی اے) کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رہنما عرفان صدیقی نے 9مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لیگی سینیٹر کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی مطالبات پر موقف تیار کرنے کی خبر میں صداقت نہیں، خبراوراس میں بیان کی گئیں تفصیلات بے بنیاد ہیں،ان کاکہناتھا کہ حکومتی کمیٹی میں شامل جماعتیں مشاورت کررہی ہیں،حتمی جواب تیار کرنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ مزید :
دبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2025)متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے یو اے ای میں رہنے والے رہائشیوں کو اپنے دوستوں ورشتہ داروں کو بلانے کیلئے آن لائن ویزاسروس متعارف کروادی، یہ ویزا سروس30سے 90 دنوں تک کارآمد ہوگی اور قیام کے دوران مزید توسیع کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے۔۔ آن لائن ویزاسروس کے حصول کیلئے درخواست دینے والے شہری کو اپنا تصدیقی پاسپورٹ ،ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ سمیت سفری ٹکٹ کی تمام تفصیلات بھی فراہم کرنا ہونگی۔متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی حکام کے مطابق اس ویزا سروس کے حصول کی سہولت متحدہ عرب امارات کے شہریوں یا غیر ملکی باشندوں کے نہایت قریبی...
ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران 300 کلو گرام مضرِ صحت اور بدبودار اچار تلف کر کے دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملتان کے علاقے شیر شاہ کے قریب اچار بنانے والے یونٹ کی انسپکشن کی، جس کے دوران بدبودار، فنگس اور حشرات زدہ اچار پایا گیا مضرِ صحت اچار تلف کر کے فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی گئی ، ری بیسنگ کیلئے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، پاور ڈویژن پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے نیپرا سے رجوع کرے گی ۔ ای سی سی اجلاس میں وزارت خارجہ کیلئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ، رقم پی اے ایف اور پی آئی اےکو آپریشنل استعداد کار بڑھانے کیلئے دی جائے گی...
ویب ڈیسک: 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر سینیٹرفیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ میں نے پہلے ہی کہاتھابانی پی ٹی آئی کوسزا ہوگی،ان کو ہائیکورٹ میں بھی مایوسی ہوگی،فیصل واوڈا نے کہاکہ انہوں نے ملاقات پر بھی شادیانے بجائے تھے،یہ ایک اوپن اینڈشٹ کیس ہے،ان کی امیدوں پر پانی پھرتا رہے گا،ان کاکہناتھا کہ ابھی مذاکرات کا پراسیس رک جائے گا۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر سینیٹرفیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ میں نے پہلے ہی کہاتھابانی پی ٹی آئی کوسزا ہوگی،ان کو ہائیکورٹ میں بھی مایوسی ہوگی،فیصل واوڈا نے کہاکہ انہوں نے ملاقات پر بھی شادیانے بجائے تھے،یہ ایک اوپن اینڈشٹ کیس ہے،ان کی امیدوں پر پانی پھرتا رہے گا،ان کاکہناتھا کہ ابھی مذاکرات کا پراسیس رک جائے گا۔ مزید :
گوادر کی تاریخ میں پہلی بار 3 سہیلوں نے مل کر ٹی کیفے کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے جی ڈی اے پارک میں اسٹال لگا کر اپنی کاروبار کی ابتدا کی اور کاروبار چل پڑا۔ مقامی لوگوں کی جانب سے ان لڑکیوں کو خوب سراہا جارہا ہے۔ جبکہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ان خواتین کی بھرپور معاونت بھی کررہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 3 سہیلوں گوادر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی
سندھ فوڈ اتھارٹی نے کولسن کمپنی کی 11 مصنوعات کو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق جن مصنوعات کو غیر موزوں قرار دیا گیا ہے ان میں سلانٹی ویجیٹیبل، ٹوئچ کلاسک، سنیکرز ہاٹ مسالہ، سنیکرز پیزا، پوٹیٹو اسٹکس، چیز بال مسالہ، چیز بالز چیز، کائی کورین ہاٹ، کائی اسپائسی مالا، کائی مالا ووک، اور کائی کورین کمچی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین نے کولسن کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مصنوعات کو تین دن کے اندر مارکیٹ سے واپس لے ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے لیے کم فنڈز مختص کرنے پر احتجاج کیا
کراچی: وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے لیے کم فنڈز مختص کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ زرائع کے مطابق وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد، سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم مختص کی گئی، خیبرپختون خوا کے 30 منصوبوں کے لیے 17.59 فیصد، بلوچستان کے 22 منصوبوں پر 23.87 فیصد رقم رکھی گئی...
اقصیٰ شاہد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو انکی پارٹی اور لوگ جیل کے اندر مروانا چاہتے ہیں،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ملنی ہی ملنی ہے،خان صاحب ٹرمپ کا انتظار چھوڑ دیں،20 جنوری سےپہلے تحریک انصاف کیلئے سرپرائز آئے گا۔ سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ آج کی پریس کانفرنس میں پاکستانی قوم کو بتانا ضروری ہے،عمران خان کو انکی پارٹی اور لوگ جیل کے اندر مروانا چاہتے ہیں،اس ملک میں اگر لیڈر کو کچھ ہوجائے تو چالیس پچاس سال تک پارٹی سیاست چل جاتی ہے ،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ملنی ہی ملنی ہے، پاپولر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ...
کراچی: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جائز اور ناجائز کی کوئی پرواہ نہیں، ان کا واحد مقصد اپنی اتھارٹی قائم رکھنا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی میرے لیے قابل احترام ہیں، وہ میرے گھر ایکٹ سمجھنے آئے تھے، وہ وزیر تعلیم ہیں لیکن میرے گھر زیر تعلیم ہیں۔ مولانا نے سیاستدانوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں آئین، قانون، اور اصولوں کا کوئی احساس نہیں۔ یہ صرف اقتدار کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری کرنا اہم نہیں، کیونکہ مارشل لا بھی کئی دہائیوں تک...
اسٹیبلشمنٹ کا کوئی نظریہ نہیں ہے ان کا نظریہ صرف اتھارٹی اوراپنی گرفت رکھنا ہے اس پر ہمیں اعتراض ہے . مولانا فضل الرحمان
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ہمیں نہیں پتا وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں سیاستدانوں پر افسوس ہے کہ سمجھوتہ کرلیتے ہیں ملک کا نظام بہتر کرنے کے لیے ایک جگہ ٹھہرنا ہوگا اسٹیبلشمنٹ کا کوئی نظریہ نہیں ہے ان کا نظریہ صرف اتھارٹی ہے کہ گرفت ہماری رہے اس پر ہمیں اعتراض ہے اور رہے گا.(جاری ہے) مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں معیشت کی بہتری کے صرف اشاریے مل رہے...
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے عام شہریوں کے لیے ڈرونز کے استعمال پر عائد مشروط پابندی ختم کر دی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کے لیے کچھ شرائط پر عمل لازمی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عام شہری سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل کرائسز کنٹرول اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی اجازت سے متعلقہ ایپ اور ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے بعد ڈرون کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ایسے افراد جو ڈرونز، گلائڈنگ اور ونڈ سرفنگ کے شوقین ہیں اور اپنا شوق جاری رکھنا چاہتے ہیں، انہیں اس کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔