Daily Pakistan:
2025-01-18@10:19:29 GMT
190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا، فیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر سینیٹرفیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ میں نے پہلے ہی کہاتھابانی پی ٹی آئی کوسزا ہوگی،ان کو ہائیکورٹ میں بھی مایوسی ہوگی،فیصل واوڈا نے کہاکہ انہوں نے ملاقات پر بھی شادیانے بجائے تھے،یہ ایک اوپن اینڈشٹ کیس ہے،ان کی امیدوں پر پانی پھرتا رہے گا،ان کاکہناتھا کہ ابھی مذاکرات کا پراسیس رک جائے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کراورحکومت اکڑ کر مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)عمران کوسزاہوئی توپی ٹی آئی حکومت کو برا کہنے لگے گی، مذہبی کارڈ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ حکومت اور پی ٹی آئی چاہتے ہیں عمران جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کریگا، نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 20 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر اور حکومت اکڑ کر مذاکرات کرے گی۔ عمران خان کوسزاہوئی تو پی ٹی آئی حکومت کو براکہنا شروع کردے گی۔ ملک سے مذہبی کارڈ کھیلنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ہمارے نیک ہونے کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کو سنبھال رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے فارم 47کی حکومت کہتے تھے اب ان سے بات کررہے ہیں۔(جاری ہے)
آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے۔ حسب ضرورت کسی کو اچھا اور کسی کو برا کہنا درست نہیں۔ یہ نہیں ہوسکا کہ اندر پاؤں پڑوں اور باہر آکر گالی دوں۔ آرمی چیف اور بیرسٹرگوہر کی ملاقات کسی کیلئے باعث پریشانی نہیں۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا مذاکرات میں سمجھتا ہوں 20جنوری کے بعد شروع ہوں گے، ابھی مذاق ہورہا ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کرے گا۔